پشاور:

ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر دفاع بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرکے مستعفی ہو جائیں۔

خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر دفاع کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے۔ ایسے الزامات لگانے کا مقصد وفاقی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکامی کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کسی ایک دہشت گرد کی نشاندہی کریں جو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا ہو۔اگر وزیر دفاع کو واقعی دہشت گردوں کے بسائے جانے کا علم ہے تو الزامات لگانے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع صرف اسلام آباد کی سرحدوں کے نہیں بلکہ پورے ملک کی سرحدوں کے ذمے دار ہیں۔ افسوس کی بات ہے کہ وزیر دفاع جیسے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف دہشت گردی جیسے حساس مسئلے پر سیاسی بیان بازی کر رہے ہیں۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ محض بیانات سے نہیں، بلکہ عملی اقدامات سے کیا جا سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے مارشل لا کا ساتھ دینے پر معذرت کی، بہتر ہوگا کہ وہ فارم 47 پر بھی معذرت کریں۔ دہائیوں بعد معذرت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ خواجہ آصف کو فارم 47 پر ایم این اے بننے پر ریحانہ ڈار سے بھی معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع ہونے کے ناتے خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفا دینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ

پڑھیں:

رمضان ریلیف پیکج میں مستحقین نظر انداز ہونے پر گورنر خیبر پختونخوا صوبائی حکومت پر برہم

فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رمضان المبارک میں مستحقین کو ریلیف نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان تو کیا لیکن ابھی تک مستحقین تک امداد نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ مستحقین تک امداد نہ پہنچنا  خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کابینہ نے ریلیف پیکج کی قبل از وقت منظوری دی اور فنڈز بھی جاری ہو چکے تو مستحقین کو حق دینے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ رمضان المبارک میں لاکھوں غریب خاندان امداد کے منتظر تھے، اب صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں، رمضان پیکیج کی تقسیم میں تاخیر صوبے کے کمزور طبقات کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری رمضان پیکیج کی تقسیم یقینی بنائے، صوبائی حکومت تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے اور اگر عوام کو بروقت ریلیف فراہم نہیں مل کے تو حکومت کا اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف کو بلوچستان واقعے پر استعفیٰ دینا چاہیے، بیرسٹر سیف
  • خواجہ آصف کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، بیرسٹر سیف
  • خواجہ آصف کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو بسانے کا بیان گمراہ کن ہے: بیرسٹر سیف
  • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رمضان پیکج میں تاخیر پر کڑی تنقید
  • رمضان ریلیف پیکج میں مستحقین نظر انداز ہونے پر گورنر خیبر پختونخوا صوبائی حکومت پر برہم
  • جعفر ایکسپریس حملہ: پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، وزیر دفاع
  • پی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف
  • سلمان اکرم راجا کا جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ
  • دہشت گردی کا براہ راست تعلق افغانستان سے ہے، ترجمان پختونخوا حکومت