دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائی جائے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے، اچھا الیکشن کمیشن بنائیں ،شفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے ، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے
دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے، پریس کانفرنس
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا کا مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے ، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اورشفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلاؤں کا علاج نکالا جائے ، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے ۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسزکوبروقت کارروائی کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسزنے بروقت کارروائی کرکے دوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔آخر میں بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پاکستان میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی دہشت گردی امن کے لئے چیلنج ہے، اظہر خان مغل
جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے، جس کو جتنا کنڈم کیا جائے کم ہے، دہشت گردی کو روکنے اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ نے جعفر ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں کامیاب آپریشن اور لوگوں کو با حفاظت بچانے پر اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی دہشت گردی امن کے لئے چیلنج ہے، معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے جس کو جتنا کنڈم کیا جائے کم ہے، دہشت گردی کو روکنے اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم سیکوریٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک دشمنوں کو کسی طور اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔