2025-02-22@12:15:17 GMT
تلاش کی گنتی: 916

«پاک ایران»:

(نئی خبر)
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ’’اڑان پاکستان ‘‘منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کے ساتھ ’’ اڑان پاکستان ‘‘کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، اڑان پاکستان کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، اڑان پاکستان کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔فائیو ایزفریم ورک کے تحت برآمدات، ای پاکستان، موسمیاتی تبدیلی، توانائی و...
    ویب ڈیسک:سعودی عرب،  متحدہ عرب امارات اور چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیاہے۔  امیگریشن ذرائع کے مطابق 7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب جبکہ یو اے ای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے، اسی طرح چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 پاکستانی پاسپورٹس اور 244 ایمرجنسی دستاویزات پر بے دخل کئے گئے، ڈی پورٹیز میں سے ایک شخص کی شہریت مشکوک ہے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک  ذرائع کے مطابق بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا...
    یہ جون 1946 کی گرم، دوپہر کی بات ہے کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت مسٹر ایم اے اصفہانی اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کر رہے تھے کہ ان کو قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے ملنے کا پیغام آیا۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ کیوں بلایا گیا؟ بہرحال وہ ان کی رہائش گاہ پر فوراً پہنچے۔ بانی پاکستان فوراً ملاقات کے لیے آگئے۔ قائد اعظم نے ان سے انہیں آنے والے پاکستان کے لیے ایک ایئرلائن بنانے کا منصوبہ بنانے کو کہا، کیونکہ اپنی شاندار بصیرت اور دور اندیشی کے ساتھ، مسٹر جناح نے محسوس کرلیا تھا کہ پاکستان کے 2پروں یعنی مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان کی تشکیل کے ساتھ ہی، 1100میل کے فاصلے کے...
    اسلام آباد: ایلون مسک کے اسٹارلنک کو ٹکر دینے کیلیے چین بھی میدان میں آگیا، خلا سے انٹرنیٹ فراہم کرنے کیلیے چینی کمپنی نے بھی پاکستان میں رجسٹریشن کروالی۔ ذرائع کے مطابق چین کی شنگھائی اسپیس کام سیٹلائت ٹیکنالوجی لمٹیڈ نامی کمپنی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹریشن کروالی ہے۔ چینی کمپنی ایس ایس ایس ٹی کمپنی ایلن مسک کے اسٹار لنک سے بھی تیز اور سستا انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایس ایس ایس ٹی نامی کمپنی سال 2025 میں 648 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا ہدف رکھتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ سال 2027 تک دنیا بھر کو انٹرنیت فراہم کرنے کے قابل...
    اسلام آباد (کامرس ڈیسک) آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع ہو گیا ، حکومتی ادارے فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، اگلے مالی سال کے فنانس بل کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے 31 جنوری تک تجاویز طلب کرلیں۔ فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق تجاویز طلب کی گئیں جب کہ محصولات بڑھانے، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔ایف بی آر...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی 13 جنوری کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ 31 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے میں ’کلیدی کردار‘ ادا کیا تھا۔ سابق وزیرخزانہ اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات سے مالی قرض کے حصول میں ”کلیدی کردار“ ادا کیا جب وہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ آج نیوز کے پروگرام “ روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”کیا وقت آگیا ہے کہ ہم قرضوں کا جشن منا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کا سفر شروع ہے اور وقت آنے پر ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خَیرباد کہہ دیں گے اس کے لیے ہمیں ترجیحی گرؤتھ کی طرف بڑھنا ہے، شرع سود کو مزید کم کرنا ہے، قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہے اور مختلف انڈسٹریاں لگا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا اڑان پاکستان منصوبہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات دلوا سکتا ہے؟ 2 سال قبل معاشی ماہرین اور سیاسی رہنما کہہ رہے تھے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرات لاحق ہیں، بعد ازاں ’آئی ایم ایف‘ کے پروگرام میں شامل ہونے اور قرض کی قسط ملنے کے بعد معیشت میں کچھ...
    کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد 2024ء میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان...
    سہون شریف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے سہون شریف میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سہون شریف پہنچ کر مولانا طاہر حسین نجفی اور شیعہ...
    اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور خلل کے باعث انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر اور غیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران ملک بھر میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا ہے، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا ہے، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔نجی ٹی وی 24نیوز نے وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کے حوالے سے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لئے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔ محی الدین وانی نے بتایا کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔ پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان مزید :
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )ایس اینڈ پی گلوبل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ایشیا کے 10 سرفہرست قرض دہندگان کی فہرست میں پاکستان کے 4 بینک بھی شامل ہیںایس اینڈ پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاک کے ساتھ ایشیا کے قرض دہندگان کی درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کا غلبہ رہا کیوں کہ خطے کی ترقی پذیر معیشتوں میں واقع متعدد بینکوں نے روایتی پاور ہاﺅس ممالک کے مقابلے میں مجموعی منافع کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا.(جاری ہے) ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )...
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرک میں شہید 3 جوانوں کو انکے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کرک میں شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اورعلاقہ عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں. تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں لانس حوالدارعباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق موہن منجیانی کے مستعفی ہونے کے بعد سنجے پروانی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی 13 جنوری کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔ مزید :
    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی—فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔موہن منجیانی کے مستعفی ہونے کے بعد سنجے پروانی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی 13 جنوری کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔