پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات آغاز
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے کے لیےمذاکرات کاآغازہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کے نئے قرضے پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا، آئی ایم ایف وفد 28 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالرتک ملنے کی توقع ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آٓئی ایم ایف) کے تکنیکی وفد نے گرین بجٹنگ کے بارے میں وفاق کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی وفد کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات ہوئے۔ آئی ایم ایف نے گرین بجٹنگ کی ٹیگنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ پر مذاکرات کیے، آئی ایم ایف کو وفاقی اور صوبائی حکام نے گرین بجٹنگ پر بریفنگ دی۔
وفد کو وفاق، صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا نے کلائمیٹ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے حکام کل آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف تکنیکی وفد نے صوبوں کو وفاق کے اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرین بجٹنگ پر وفاق کے اقدامات پر مطمئن ہے۔
دریں اثنا آئی ایم ایف کی جانب سے اگلے مالی سال کے دوران بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف وفد سے کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکلز اور سبسڈی پر بھی بات چیت متوقع ہے اس کے بعد آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اگلے ماہ کے وسط تک پاکستان آئے گا۔
جائزہ مشن کے ساتھ سات ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط حاصل کرنے کیلئے پہلے اقتصادی جائزہ پر بھی مذاکرات ہوں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کلائمیٹ فنانسنگ ا ئی ایم ایف تکنیکی وفد پاکستان ا کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان اور آذربائیجان کے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ، فرنٹیئر ورکز آرگنائزیشن، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور اسٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
ثقافت، سیاحت، شہری ترقی، تعلیم، سائنس، معیشت اور عوامی زندگی کے دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے آذربائیجان کے شہر NAKHCHIVAN اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
دونوں ملکوں نے جمہوریہ آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی اور پاکستان کی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور پی ایس او کے درمیان ماچیکے ٹھلیاں تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کے بارے میں تعاون کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
پاکستان اور آذربائیجان نے ماسٹر ایل این جی کی خریدوفروخت کے معاہدے سے متعلق ایل این جی کارگوز کی خریدوفروخت کیلئے فریم ورک سمجھوتے کے ترمیمی معاہدے پر بھی دستخط کئے۔
آذربائیجان کے شہر Nakhchivan اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ثقافت، سیاحت، شہری ترقی، تعلیم، سائنس، معیشت اور عوامی بہبود کے دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔
اشتہار