یو اے ای کے ولی عہد ایک روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق صدر زرداری آج نور خان ائیر بیس پر ابوظبی کے ولی عہد کا استقبال کریں گے۔ جبکہ بعد ازاں ایوان صدر میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں ولی عہد یو اے ای کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری اور یو اے ای کے ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے ولی عہد
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیز کنونشن،وزارت اطلاعات و نشریات کا خصوصی نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ جاری
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کا خصوصی نغمہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ جاری کردیا۔
نغمہ میں نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا بلکہ ہر ا س فرد کو سلام پیش کیا گیا جو اپنی محنت، جذبے اور صلاحیتوں سے دھرتی ماں کا مان بڑھا رہے ہیں۔
نغمے میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھی نمایاں انداز میں پیش کی گئی ہیں۔
نغمے میں قومی معیشت میں بہتری جیسے مہنگائی کی کم ترین شرح، بیرونی سرمایہ کاری اور ٹیکس محصولات میں اضافہ، پالیسی ریٹ اور بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی جیسے مثبت اشاریے بھی اجاگر کئے گئے ہیں
نغمے کی ویڈیو میں بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی جھلکیاں بھی شامل ہیں جن میں ارشد ندیم سمیت دیگر معروف اسپورٹس اسٹارز کے ساتھ ساتھ پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا گیا ۔
نغمے کی ویڈیو میں کوہ پیمائی جیسے مہم جو کھیل کے مناظر، آئی کیوب قمر سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ اور نوجوانوں کے ملکی ترقی میں کردار کو مو ثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس نغمے میں پاکستان کے خوبصورت ثقافتی رنگ، ورثہ، تعمیر و ترقی کے سفر کو شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے
نغمے میں ہر اس پاکستانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے جو اپنے اپنے محاذ پر کام کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے۔
نغمے کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ ”تو ہی ہے اک بندیا“ یعنی ہر وہ شخص جو اس دھرتی سے جوڑا ہے، وہی اس کی شان ہے۔
یہ نغمہ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ایک خوبصورت کاوش ہے جو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔
یہ نغمہ تمام قومی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے اور عوام کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔