راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے بین الاقوامی دفاعی نمائش (IDEX) اور بحری دفاعی نمائش (NAVDEX 25) میں شرکت  کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ   کیا ۔ بحری نمائش میں 65 ممالک کی شرکت کے ساتھ 8 ممالک کے بحری جہازوں نے شرکت کی ۔

بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے کے حکام اور بحری نمائش کے سربراہ نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔

ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن گئے، انوکھے نام کے معنی کیا؟

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان بحریہ کے ڈپٹی چیف آف دی نیول سٹاف (آپریشنز) نے نمائش میں شرکت کرنے والی شخصیات سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری، رومانیہ اور یمن کے وزرائے دفاع سمیت متعدد اہم شخصیات نے پی این ایس یرموک کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دفاعی نمائش میں شرکت متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات میں پاکستان بحریہ کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے ۔پی این ایس یرموک نے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے جہاز الامارات کے ساتھ مشقیں بھی کیں۔

میرا کارڈ ملازموں کے پاس ہوتا ہے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں: یشما گل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات دفاعی نمائش بحریہ کے میں شرکت

پڑھیں:

رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات میں 4 ہزار 340 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماہِ مقدس کے دوران لوگوں کو خوشیاں پہنچانا ہے۔

قیدیوں کی سزاؤں میں معافی کا اعلان متحدہ عرب امارات کے صدر، وزیرِ اعظم اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

رہا کیے جانے والے قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے اچھے اخلاق اور مثبت رویے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں آج پہلا روزہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی مسئلے پر اگلے ہفتے عرب کانفرنس میں شرکت کرونگا، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی یو اے ای میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت
  • پاک بحریہ کے جہاز یرموک کی IDEX اور NAVDEX 25 میں شرکت، عالمی دفاعی تعاون کا مظاہرہ
  • رمضان المبارک: عرب امارات میں 4340 قیدیوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا
  • عرب امارات و پاکستان، باہمی تعاون کی نئی جہت
  • متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
  • ہوائی جہاز کے کرایوں میں کمی کیلیے اہم اقدام
  • متحدہ عرب امارات؛ رمضان کا چاند دیکھنے کیلیے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال
  • ابوظہبی کے ولی عہدکا دورہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے