ابوظہبی کے ولی عہد وزرا و کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظہبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔
ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کیلئے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کمی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
تجارتی تعلقات میں توسیع؛ ایران کی کاروباری ویزا فیس میں کمی کی یقین دہانی
ایران نے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور ایران کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے کاروباری ویزا فیس میں کمی اور تجارت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورایران کے مشہد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے اعلیٰ سطح نے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پاک ایران دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2023-24 میں تجارتی حجم 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ تجارت و کاروبار کے لیے اعتماد بحال ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے دونوں ممالک نے کاروباری روابط کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔