ویب ڈیسک : پی ایس او اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔

پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی۔

پہلی بار طویل پائپ لائن غیرملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جارہی ہے، یہ تیل کی پائپ لائن کراچی سے ناردرن ایریاز تک بچھائی جائے گی، جوائنٹ ٹریڈٹ کمپنی منصوبے پر عمل درآمد کے یلے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی۔ 

پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا


 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پائپ لائن

پڑھیں:

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی و تجارتی معاہدوں کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف 24 فروری (کل) کو آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں توانائی تعاون اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے حوالے سے تجارتی تعلقات پر بات چیت اور دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے تجارتی کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔

اس موقع پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو سکتی ہے۔

آذربائیجان نے موٹر وے کے منصوبوں کے علاوہ پاکستان کے مواصلاتی شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید وسعت دینے کی راہیں تلاش کرنے پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی آذربائیجان کو جے ایف-17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت

آذربائیجان کے دورے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر ازبکستان جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان پاکستان تجارت توانائی شہبازشریف

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائیجان کے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان میں تیل کی سپلائی چین کے حوالے سے اہم پیش رفت
  • پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط
  • پاکستانی اور آذربائیجانی کمپنی کے درمیان پاکستان میں تیل پائپ لائن بچھانے کے ایم او یو پر دستخط
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی فروخت سمیت مختلف معاہدوں پردستخط
  • باکو بہت خوبصورت ہے، آذربائیجان کے تعاون سے اسلام آباد کو بھی خوبصورت شہر بنائیں گے: وزیر اعظم
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط
  • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان توانائی و تجارتی معاہدوں کا امکان
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال