ایئر چیف مارشل سے ازبک فضائیہ کے کمانڈرز کی ملاقات، فو جی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
سٹی 42 : ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے ایئر ہیڈ کواٹرز میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کے فروغ، ایرو اسپیس ڈومینز میں مشترکہ تربیت اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔
پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل برخونوف احمد جمالو وچ کو سلامی دی ۔ ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی، کہا کہ ازبک فضائیہ کی تکنیکی تربیت کیلئے مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، پاکستان اور ازبکستان کے دیرینہ تعلقات علاقائی امن وسلامتی کیلئے ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی
ازبک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور میجر جنرل برخونوف احمد جمالووچ نے ہوا بازی کی صنعت میں فروغ کیلئے پی اے ایف کے کردار کو سراہا۔
معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان فضائیہ سے فضائیہ کے تعاون کو بڑھانے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔ ازبک فضائیہ کے موجودہ مشاق طیاروں کے بیڑے کو وسعت دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ۔ ملاقات میں سائبر،اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئرکی صلاحیتوں کے جامع دوطرفہ تبادلے پر اتفاق ہوا ۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ, بری ہونے والے افراد کا نام کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں ہوگا
وفد نے پی اے ایف سائبرکمانڈ اور نیشنل آئی ایس آر اور انٹیگریٹڈ ایئر آپریشن سنٹر کابھی دورہ کیا ۔ ازبک وفد کو پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارےمیں بریفنگ دی گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ازبک فضائیہ کے
پڑھیں:
پاکستان اور ازبکستان کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے: شہباز شریف
تاشقند:وزیرعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان کے تاجر پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں. پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔پاک ازبک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے. پاکستان اور ازبکستان کا بزنس فورم اہمیت کا حامل ہے.ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں ںے تاجروں سے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں.پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے جارہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتےہیں. پاکستان کی بندرگاہ گوادر اور پورٹ قاسم سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں. مزید کہا کہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع سے مستفید ہو سکتے ہیں. اسی طرح خطے کے ممالک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے.
قبل ازیں ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایوف نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں۔ازبک صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری ہونے جا رہی ہے، یہ ایک تاریخی دورہ ہے. باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی. باہمی شراکت داری کے حوالے سے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ازبک صدر شوکت میر ضیایوف نے کہا کہ شراکت داری کے حوالے سے وسیع مواقع ہیں، اور مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ جوائنٹ وینچرز اور ازبک کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان میں نمایاں کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا ہے. وہ مہنگائی کی شرح کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں. اسی طرح شرح سود میں کمی بھی اچھی کامیابی ہے اور پاکستان کے عوام ان تبدیلیوں پر خوش ہیں، اس حوالے سے میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا۔