کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کا اس سال مزید 3 مرتبہ آمنا سامنا متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بازی لے گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرٹس پر پاکستان کا نام موجود
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں شیڈول کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ ٹی 20 ٹورنامنٹ 19 میچوں پر مشتمل ہوگا اور اس کا انعقاد ستمبر کے دوسرے اور چوتھے ہفتے کے درمیان متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ اصل میں بھارت کو الاٹ کیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی ٹینشن کو مد نظر رکھتے ہوئے اے سی سی نے اسے غیر جانبدار مقام پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گو جگہ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن اے سی سی حکام سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کو ممکنہ میزبانی سونپنے پر غور کر رہے ہیں۔ تاہم بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نامزد میزبان رہے گا۔
اے سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھی بی سی سی آئی یا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میزبانی کی باری آئے تو ٹورنامنٹ کسی غیر جانبدار ملک میں منعقد کیا جائے۔
مزید پڑھیے: انڈیا کو پاکستان میں کھیلنا چاہیے تھا، انڈین کرکٹ بورڈ کے غلط فیصلے کے خلاف بھارتی شائقین بھی بول اٹھے
اس فیصلے کا مقصد ممکنہ تنازعات سے بچنا ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ہاں جانے سے مسلسل انکار کرتے آئے ہیں۔
اسی طرح کی صورتحال جاری چیمپیئنز ٹرافی کے دوران پیدا ہوئی تھی جہاں بھارتی ٹیم کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلنے کی اجازت دی گئی۔
اس کے جواب میں پی سی بی اب اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسی طرح کے انتظامات کی تلاش میں ہے جس کی میزبانی بی سی سی آئی اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کریں گے۔
ستمبر کے موسمی حالات کرکٹ کے لیے ایک چیلنج بن سکتے ہیں لیکن چونکہ ٹورنامنٹ مختصر ٹی 20 فارمیٹ والا ہوگا اس لیے شام کے ٹھنڈے اوقات میں میچز شیڈول کیے جا سکتے ہیں۔
ایشیا کپ میں 8 ممالک سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، عمان، ہانگ کانگ، بھارت اور پاکستان حصہ لیں گے۔
نیپال اس ایڈیشن کا حصہ نہیں ہوگا کیوں کہ سنہ 2023 ایشیا کپ میں شرکت کے باوجود نیپال اس بار کوالیفائی نہیں کر سکا۔
پچھلے ایڈیشن کی طرح 8 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں گی جہاں ٹاپ 2 فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق بھارتی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیا
یہ فارمیٹ پاکستان اور بھارت کے مابین کم از کم 2 مقابلوں کو یقینی بناتا ہے جن میں سے ایک گروپ مرحلے میں اور دوسرا سپر فور میں ہواگ جب کہ فائنل میں تیسرا ممکنہ مقابلہ ہو سکتا ہے۔
سنہ 2031 تک کے ٹورنامنٹسجاری ایشیا کپ سائیکل میں 4 ایڈیشن شامل ہیں جو سنہ 2031 تک پھیلے ہوئے ہیں۔ سنہ 2025 کے ٹورنامنٹ (19 میچوں) کے بعد، بنگلہ دیش ایک روزہ انٹرنیشنل فارمیٹ (13 میچز) میں سنہ 2027 کے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
ٹی 20 فارمیٹ (19 میچز) میں کھیلے جانے والے سنہ 2029 ایڈیشن کی باضابطہ طور پر پی سی بی میزبانی کرے گا لیکن اسے غیر جانبدار مقام پر منعقد کیا جائے گا۔ آخر میں سری لنکا ون ڈے فارمیٹ (13 میچز) میں سنہ 2031 ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2025 میں پاک بھارت میچز ایشیا کپ پاک بھارت کرکٹ میچز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 2025 میں پاک بھارت میچز ایشیا کپ پاک بھارت کرکٹ میچز پاکستان اور بھارت کی میزبانی ایڈیشن کی سری لنکا پی سی بی اے سی سی کے لیے
پڑھیں:
کراچی؛ اطالوی قونصل خانے کے تحت اٹالین ڈیزائن ڈے کے نویں ایڈیشن کا انعقاد
کراچی:کراچی میں اطالوی قونصل خانے کے تحت اٹالین ڈیزائن ڈے کے نویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اٹالین ڈیزائن ڈے وزارت خارجہ روم نے اپنے سفارتی مشنوں کے ذریعے عالمی سطح پر منعقد کیا گیا۔ اس سال کے ڈیزائن ڈے کا موضوع ''عدم مساوات۔ بہتر زندگی کے لیے ڈیزائن'' تھا، جو اگلی بین الاقوامی نمائش ٹریئنالے دی میلان کا حصہ ہے۔
سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل فابریزیو بییلی نے روزمرہ زندگی میں افراد کی خوشحالی پر عدم مساوات کے اثرات کو کم کرنے میں معیاری ڈیزائن کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اٹالین سفارتی نیٹ ورک ''ڈپلومیسی فار گروتھ'' کی حکمت عملی کے تحت وزیر اینتونیو تاجانی کی قیادت میں اس بات کا حقیقی علمبردار ہے، جس کا مقصد ڈیزائن کو ''میک اِن اٹلی'' کے ایک منفرد عنصر کے طور پر مضبوط بنانا ہے۔
قونصل خانے کے تحت آنے والے پاکستان پویلین کے لیے ایک خصوصی ''کرٹن ریزر'' کا اہتمام کیا تھا، جو 2025 کے وینس بینیلے فار آرکیٹیکچر میں پیش کیا جائے گا، اور یہ پیشکش کوایلیس ڈیزائن اسٹوڈیو اور ایم اے ایس آرکیٹیکٹس کی ٹیم نے کی۔ پاکستان پویلین کا موضوع (ایف آر) ایجائل سسٹمز ہے - آئی ڈی ڈی 2025 کے موضوع سے ہم آہنگ ہے اور یہ فن تعمیر اور ڈیزائن کی اس سنگین عدم مساوات کا یاد دہانی کراتا ہے جو غیر معمولی پیمانے پر مناظر اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہی ہے۔
موسمیاتی لچک کو دوبارہ سمجھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عدم توازن اور عدم مساوات سے ہم آہنگ ایک موافقتی عمل کے طور پر ہے، تاکہ مستقبل کے لیے ایک عمل کی پکار کی جا سکے جہاں فن تعمیر نہ صرف ثقافتی ورثے میں گہرائی سے جڑا ہو بلکہ ماحولیاتی حقیقتوں کے ساتھ تنقیدی طور پر مربوط ہو۔
اٹالین ٹریڈ ایجنسی، اٹالین ڈویلپمنٹ کمیٹی اور اس کی ممبر کمپنیوں کی حمایت سے، ایکسیس ڈیزائن اسٹوڈیوز، بیسٹ بورڈ انڈسٹریز، نواکولر بائی انووینیٹرز، ایس۔ عبداللہ نے پاکستان میں اٹالین مہارت کو پیش کرنے کے لیے سالمس لگژری لیونگ اور سالمیز لگژری انٹریئر کے ساتھ شرکت کی۔
ان کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹ لائنز کو پیش کیا، جنہوں نے پاکستان میں مقامی منصوبوں کے لیے فن تعمیر اور ڈیزائن کے میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے بہترین طریقوں اور خیالات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر ایک تاریخی تصویری نمائش ''لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے فوٹوگرافی'' ایونٹ میں پیش کی گئی۔ یہ نمائش کمپاسو ڈ'ورو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے ماہرین کو مناتی ہے، جو گزشتہ دو دہائیوں کے اٹالین فوٹوگرافرز کے کیمرے کے ذریعے دوبارہ تفسیر کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد فوٹوگرافی کو نہ صرف ایک دستاویزی اوزار کے طور پر بلکہ ایک تخلیقی وسیلہ کے طور پر اجاگر کرنا ہے جس نے اٹالین ڈیزائن کے پھیلاؤ اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔