پی ایس ایل کا ابتدائی شیڈول تیار، اہم اسٹیڈیم کو میزبانی نہ ملنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے میچوں کے لیے ابتدائی شیڈول تیار کرلیا ہے۔
تیار کیے گئے ابتدائی شیڈول میں پشاور کو بطور وینیو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ فرنچائز سے مشاورت کے بعد حتمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔
پی ایس ایل سے قبل پشاور کو نمائشی میچ دیے جانے کا امکان ہے۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان نمائش میچ کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جبکہ صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 25 اپریل کو پشاور میں میچ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پشاور کا اسٹیڈیم بروقت تیار نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کی میزبانی سے بھی محروم ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے پہلا میچ 8 اپریل کو پنڈی میں پشاور زلمی اور اسلام یونائیٹڈ کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق حتمی شیڈول فرنچائز سے مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔ پشاور زلمی کے سب سے زیادہ میچز پنڈی میں رکھے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پی ایس ایل کے ڈائریکٹر سلمان نصیر سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پی سی بی کی میڈیا ٹیم نے بھی پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی دینے یا دینے کے حوالے سے رائے دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق اگر پشاور کو پی ایس ایل کی میزبانی نہیں دی جاتی تو 5 یا 6 اپریل کو پشاور میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان میچ کرایا جاسکتا ہے، ملتان نے نمائشی میچ کے لیے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو میزبانی کی یقین دہانی کرائی اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل کو پشاور زلمی کا کوئٹہ یا ملتان کے ساتھ میچ دیا جائے گا۔ اگر پشاور کو نظرانداز کیا جاتا ہے تو یہ نہ صرف صوبے بلکہ صوبے کے شائقین کرکٹ کے ساتھ زیادتی ہوگی اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے رابطہ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ بورڈ ابتدائی شیڈول پشاور زلمی پی ایس ایل پشاور کو کا امکان اپریل کو حوالے سے پی سی بی
پڑھیں:
عوام ہوجائیں تیار! ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے، شمالی اور پہاڑی علاقوں میں بارش، گرج چمک، برفباری ہوگی، گلگت بلتستان میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری جبکہ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے یکم مارچ تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے یکم مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش، مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے جبکہ بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری، سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا امکان ہےاور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔