WE News:
2025-02-27@09:12:50 GMT

سعودی عرب: پاکستان ایمبیسی میں یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

سعودی عرب: پاکستان ایمبیسی میں یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب

سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اعلیٰ سعودی حکام سمیت اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف سمیت مختلف ممالک کے سفیروں اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے غیر ملکی سفیروں اور ملٹری اتاشی حضرات کا خیر مقدم کیا ریاض ریجن گورنریٹ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر فیصل بن عبدالعزیز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے کن شعبوں میں سعودی عرب کتنی سرمایہ کاری کر رہا ہے؟

سفیر پاکستان احمد فاروق نے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ریاست ہے جس کا خواب 23 مارچ 1940 کو دیکھا گیا اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 7 سال کی قیل مدت میں پاکستان وجود میں آیا جس کے لیے مسلمانوں نے قربانیاں دیں اور ہم اپنے ان آباو جداد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج پاکستان دنیا میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ترقی کی منازل بھی طے کر رہا ہے اور اس کے عوام ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سفیر پاکستان نے پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک جہاں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں وہیں مختلف شعبوں میں تعاون کو بھی بڑھا رہے ہیں دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امن کی تلاش، دنیا سعودی عرب پر کیوں بھروسہ کرتی ہے؟

یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب میں اسٹیج پر لائیو پرفارمنس نے بھی خوب سماں باندھا اور میوزیکل بینڈ نے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔ پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکی مہمانوں نے تقریب کو سراہا اور کہا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے جو انتہائی ذمے داری کے ساتھ امن اور سلامتی کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی سفارتخانہ سعودی عرب یوم پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستانی سفارتخانہ یوم پاکستان یوم پاکستان کی رہے ہیں رہا ہے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل یعنی ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ایک طرف جہاں سعودی عرب کو ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے وہیں سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کا رخ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کا حجم 546 ملین سے بڑھ کر 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا سعودی عرب کی نجد گیٹ وے ہولڈنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ

دوسری جانب سعودی سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کو آئی ٹی سروسز کی برآمدات کے ضمن میں ہدف کو 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالرکردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن کےعمل کوآسان بنانے کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے، جبکہ مشہور سعودی فوڈ چین ’البیک‘ نے بھی پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ٹی سروسز البیک ایس آئی ایف سی باہمی تجارت پاکستان تجارتی تعلقات خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاری سعودی عرب سعودی فوڈ چین

متعلقہ مضامین

  • نحوست چھٹ رہی ہے
  • پاکستانیوں کی بے دخلی کا سلسلہ نا تھم سکا،7ممالک سے مزید 60 بے دخل
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا
  • سعودی عرب سے رہا ہونیوالے 7 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار
  • سعودیہ اور عمان سمیت 7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانی بے دخل
  • پاکستان کے کن شعبوں میں سعودی عرب کتنی سرمایہ کاری کر رہا ہے؟
  • کراچی میں پاک بحریہ کی میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کا آغاز
  • پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025  کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک سعودی تجارتی تعلقات نئی بلندیوں پر