جاپانی کمپنی کراچی سمیت 3 ایئرپورٹس کے لیے ایکسپلوسو ڈیٹیکشن سسٹم فراہم کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر جدید ایوی ایشن سیکیورٹی اسکینرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ایئرپورٹ سیکیورٹی آلات کی فراہمی کا ٹینڈر کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
اتھارٹی ترجمان کے مطابق 3 پاکستانی ایئرپورٹس پر چیکڈ بیگیج اور کارگو پیکیجز کی اسکیننگ کے لیے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی یعنی جائِکا فیز-2 منصوبے کے تحت سیکیورٹی آلات کی فراہمی کے ليے کامیاب ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور اپگریڈیشن کے لیے اقدامات جاری
’ٹینڈرنگ کا عمل جاپان میں مکمل کیا گیا اور اس کے نتیجے میں 2.
ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایکسپلوسو ڈیٹیکشن سسٹم اور سی ٹی مشینیں اور جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کراچی، ملتان اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر نصب کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی کا شکار
یہ منصوبہ جاپانی گرانٹ کے تحت جائیکا کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے، جبکہ میسرز گائیروس بطور کنسلٹنٹ خدمات انجام دے رہا ہے۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر مزید مضبوط سیکیورٹی اور مسافروں کے ليے سفری آسانی کا باعث بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹس ایوی ایشن پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ترجمان ٹینڈرنگ جاپانی گرانٹ سیکیورٹی اسکینرز فیصل آباد کراچی گائیروس لاہورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئرپورٹس ایوی ایشن پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ٹینڈرنگ جاپانی گرانٹ سیکیورٹی اسکینرز فیصل ا باد کراچی گائیروس لاہور سیکیورٹی ا کے لیے کے تحت
پڑھیں:
سیکورٹی فورسز کا تیمرگرہ میں آپریشن، ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 2 خوارج ہلاک
سیکورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمر گرہ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت 2 خوارجی کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع لوئر دیر کے عمومی علاقے تیمرگرہ میں آپریشن کیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج جن میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خوارجی "حفیظ اللہ عرف کوچوان" بھی شامل تھا ہلاک کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر اپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ خوارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ خوارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
حکومت کی جانب سے اس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔