اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری ، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وفد کے ساتھ نورخان ایئربیس پہنچے، اماراتی وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
اماراتی ولی عہد اور ان کے وفد کا صدر، وزیراعظم اور حکومتی وزرا نے کا والہانہ استقبال کیا جبکہ بچوں نے گلدستے پیش کیے، اسلام آباد میں بارش کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف معزز مہمان کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے خود چھتری تھام کر چلتے رہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کرینگے

سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران ان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے وزیراعظم کے ہمراہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں، ایک روزہ دورے میں شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ابوظہبی کی سپریم کونسل برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے رکن ہیں، وہ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ADNOC کے بورڈ ممبر بھی ہیں۔

شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ابو ظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے بھی رکن ہیں، وہ بطور سربراہ نیشنل سکیورٹی اور ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مارچ 2023ء میں انہیں ابو ظہبی کا ولی عہد اور ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، پاکستان میں کاروبار، تجارت اور سرمایہ کاری لانے کے تناظر میں شیخ خالد بن محمد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ولی عہد ابو ظبہی کو صدراتی ایوارڈ ’ نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا
  • صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا
  • ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • ابوظہبی کے ولی عہد وزرا و کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے
  • ابوظبی کے ولی عہد وزرا و کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے
  • ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کا دورہ پاکستان
  • ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان آج ایک روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے
  • ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی آج پاکستان آمد
  • شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کرینگے