ازبکستان کے اعلی سطح دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ازبکستان کے اعلی سطح دفاعی وفد کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت ازبکستان کے نائب وزیر دفاع اور کمانڈر ایئر ڈیفنس فورسز میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت اور ایئرو سپیس شعبے میں ٹیکنالوجیکل تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دیرینہ مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان جنرل نے پاکستان ایئر فورس کے عملے کی قابلِ تقلید پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان ایئر فورس ٹو ایئر فورس تعاون میں اضافہ کی خواہش کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمان جنرل کی مشاق طیاروں کے پلیٹ کو مزید خریداری کرکے بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ملاقات میں سائبر، خلا اور الیکٹرانک وارفیئر کے شعبوں میں مہارت کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا، وفد نے پی اے ایف سائبر کمانڈ اور ایئر آپریشنز سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ازبکستان کے وفد کی

پڑھیں:

محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے  عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔ عمانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں  پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ دریں اثناء محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد کی نائیجیرین فوجی حکام سے ملاقاتیں: دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
  • امریکی کانگریس کے وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، اسٹریٹجک تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نائجیریا کا دورہ، عسکری افسروں سے ملاقاتیں
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • وزیراعلی مریم نواز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات
  • محسن نقوی سے عمان کے سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ چین، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے
  • پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورۂ چین ، چینی وزیر برائے قومی دفاع سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • کراچی: غیر ملکی پرواز کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کی شدید ہنگامہ آرائی