اسلام آباد:

ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، ان کے ہمراہ ابوظبی کے وزرا، دیگر اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آٓصف علی زرداری سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے گل دستے پیش کیے۔

ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے جہاں وہ ملاقاتوں میں باہمی تجارت میں اضافے سمیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اپوزیشن راہنماؤں کی سندھ میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں، تحریک میں شمولیت کی دعوت دی

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے عوامی تحریک اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہوں سے ملاقات کی، دونوں ملاقاتوں میں دونوں سربراہوں کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن راہنماؤں کی سندھ میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی۔ دوسری جانب اسد قیصر کی سربراہی میں اپوزیشن وفد نے عوامی تحریک کےسربراہ ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کی، دونوں ملاقاتوں میں ڈاکٹر قادر مگسی اور ایاز لطیف پلیجو کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں باضابطہ شامل ہونے کی دعوت دی۔ واضح رہے تحریک انصاف کے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ دے چکے ہیں، اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ،وزیر اعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت
  • ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • ابوظبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے
  • ابوظہبی کے ولی عہد وزرا و کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے
  • ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد کل پاکستان کا دورہ کریں گے
  • بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئی
  • موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل,کراچی ایئرپورٹ پر6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار
  • بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئی
  • اپوزیشن راہنماؤں کی سندھ میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں، تحریک میں شمولیت کی دعوت دی