2025-02-06@12:38:36 GMT
تلاش کی گنتی: 2092

«تحریر نہیں کیا»:

(نئی خبر)
    بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔   بھارتی میڈیا کے مطابق  22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔  یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے...
    پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد کام...
    پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ آپ سب میری فکر نہ کریں۔ میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں۔ اب میں پاکستان میں ہی رہوں گا۔ بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دوسری جانب عدالتی کارروائی کے دوران عدالت...
    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آتا ہے کہ سنجو سیمسن رنز بنانے باوجود ڈراپ کردیا جاتا ہے، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا" ہربھجن سنگھ نے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈز شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے سوال کا حیران کن جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں ایک خاتون کے سوال ’اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز میسج کرتے ہیں، آپ نے کس کو میسج کیا؟‘ کا شاداب خان نے حیران کن جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹرز میسج کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے، کسی اداکارہ کو اگر ڈی ایم پسند نہیں آرہا تو آسان حل یہ ہے کہ اُسے نظر انداز کردیں۔ شاداب نے کہا کہ کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کیلیے یہ باتیں کرتے ہیں اور خاص طور پر ورلڈکپ یا بڑے ایونٹ کے وقت...
    معروف اداکارہ جگن کاظم نے نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے محبت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سابق شوہر سے بے پناہ محبت تھی لیکن تشدد کو برداشت نہیں کر سکیں اور علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے محبت کو یک طرفہ جذبات سے تعبیر کرتے ہوئے ماں اور بچے کے رشتے کی مثال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کی اپنے بچے کے لیے محبت یک طرفہ ہوتی ہے۔ بچے کی پیدائش سے ہی ماں اپنی اولاد سے محبت کرتی ہے، چاہے اولاد نافرمان ہی کیوں نہ ہو، ماں اپنی محبت کرنا نہیں چھوڑتی۔ جگن کاظم نے...
    عمران خان کو جیل میں کیا سہولیات میسر ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں اخبارات، ٹی وی اور بلور ہیٹر کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں اخبارات اور ٹی وی کی سہولت واپس لی گئی تھی، تاہم عدالتی حکمنامے کے بعد عمران خان کو سہولیات دیدی گئی ہیں۔ اڈیالہ جیل پاکستان ٹیلی ویژن نیوز، انگریزی اخبارات اور الیکٹرک بلور ہیٹر کی سہولت دیدی گئی ہے۔ عدالت نے عمران خان کے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم عمران خان کو بیٹوں سے رابطہ کرنے کی سہولت تاحال نہیں دی گئی۔ یاد رہے کہ عدالت...
    پارا چنار میں لوگوں کو راستوں کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایم این اے حمید حسین کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہے۔ دوسری جانب پارا چنار میں گزشتہ دنوں بڑی گاڑی پہنچنے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے۔ پارا چنار میں ٹماٹر 150، پیاز 250، ہری مرچ کی قیمت 800 سے 400 روپے پر آگئی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر آٹا مہنگا ہو کر 40 کلو بوری کی قیمت 9500 روپے پر پہنچ گئی۔ علاوہ شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی آگئی ہے، مالٹا 600 سے 400 اور لیمن 800 سے 500 روپے تک آ گئے ہیں۔ سبزی...
    اسلام آباد: فرانس کے شہر پیرس میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام یورپین یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پاکستانی کمیونٹی فرانس نے کیا۔ ریلی میں قومی پرچم تھامے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اورمختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ’’سول نافرمانی نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے پیرس کی فضا گونج اٹھی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور سپہ سالار کے ساتھ مضبوط وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ’’پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، جس کو کسی صورت کراس نہیں کرنے دیں گے۔‘‘ شرکاء کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان اور پاک فوج کے دشمنوں...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ایک مرتبہ پھر اوپنر صائم ایوب کی کنڈیشن سے متعلق آگاہ کردیا۔ امریکا کے دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نوجوان اوپنر صائم ایوب کی انجری سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میں مسلسل رابطے میں ہوں اور محض ایک ایونٹ کیلئے انکا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کا پلاستر اگلے ایک دو روز میں اُتر جائے گا جس کے بعد وہ ریکوری کے فیز میں داخل ہوگا، اس کے بعد ری ہیب کریں گے۔ مزید پڑھیں: صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا خیال رہے کہ اوپنر صائم ایوب جنوبی افریقا کے...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ناراضگی کا عملاً اور کھل کر اظہار کردیا ہے اورانہیں تحریک انصاف کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر پارٹی کے رہنما اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کو نیا صوبائی صدر مقرر کردیا ہے ، جنید اکبر ،عاطف خان ، شکیل خان اور شہرام ترکئی کا شمار وزیراعلیٰ گنڈا پور کے مخالف گروپ میں ہوتا ہے اور چند ماہ قبل جب شکیل خان کو کرپشن کے مبینہ الزامات پر وزیراعلیٰ گنڈا پور نے صوبائی کابینہ سے برطرف کیا تھا تو جنید اکبر نے اس کی مخالفت کی جس پر وزیراعلیٰ ان سے ناراض ہوئے اور انہیں...
    کشمیری صحافیوں کو بھی اسی طرح کی سفری پابندیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی ایوارڈز اور دیگر تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی حکام نے دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی کے بعد منظم طریقے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے جس سے ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مزید سلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق05 اگست 2019ء کے بعد قانون نافذ کرنے والے بھارتی اداروں نے ان بہت سے افراد کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جن کا مبینہ طور پر تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق تھا۔ تقریبا پانچ سال تک ان افراد کو پاسپورٹ دینے سے انکار کیا...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت دو طرح کی سیاست ہورہی ہے۔ ایک کارکردگی اور دوسری نفرت کی سیاست۔ پنجاب کے باہر سے بھی لوگ مانتے ہیں کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے۔ الیکٹرک بائیکس ، لیپ ٹاپ  اور دیگر پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کو فتنہ پارٹی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ لوگوں کو فتنہ پارٹی نے گالم گلوچ پرلگایا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو زندگی کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن نے اہم کردار ادا کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک کے اہم شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور قانون کے شعبے میں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ ہر دور میں ناانصافی کی گئی ہے، سندھ کے وسائل اور روزگار پر باہر سے آنے والے افراد قابض ہیں جبکہ سندھ کے امیر ترین سندھ میں رہنے والے لوگ ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، سندھ جسے قدرت نے گیس، کوئلہ، تیل اور سمندر جیسی نعمتوں سے مالا مال کیا ہے، مگر پھر بھی سندھ کے عوام کی تقدیر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس کا سبب حکمران ہیں جو جاگیر داروں کے دوست ہیں۔ تمام وفاقی پارٹیاں جاگیر داروں اور وڈیروں کے ساتھ ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی طویل عرصے سے سندھ پر حکمران رہی ہے لیکن اسے سندھ کے...
    کراچی (آن لائن)3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے لیے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد کے گنجان علاقے پریٹ آباد یونین کونسل نمبر7 کے وائس چیئرمین فیض الحسن پر شرپسندوں کی جانب سے اچانک قاتلانہ حملہ کیا گیا، لیکن قاتلانہ حملے میں وائس چیئرمین فیض الحسن بال بال بچ گئے، جبکہ ان کے قریبی ساتھی ریحان اَنصاری شدید زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ریحان اَنصاری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق ریحان انصاری کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کی اِطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں آج 26 جنوری 2025ء بروز اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات میں 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے لیے انتخابی اور سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ صوبے کے ان 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43,784 ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے...
    ویب ڈیسک:  پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔  عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔  بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
    اے ابن آدم خود غرض نے ہمارے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے تمام ریاستی ستونوں کو بے غرض ہونا چاہیے مگر تمہارے ملک کی سیاست خود غرضی سے ہی شروع ہوتی اقتدار ملنے سے پہلے قوم سے بڑے بڑے وعدے کرنے والے حکمران اقتدار ملنے ہی خود غرضی کے عروج پر پہنچ جاتے ہیں۔ سندھ خاص طور پر کراچی پیپلز پارٹی کی خود غرضی کی نذرہوچکا ہے بقول نواب منور حسین غوری ایک بڑے لکھاری ہیں وہ کیا خوب لکھتے ہیں کہ خود غرض، انسان کے دل و دماغ پر ایسی دھند طاری کرتی ہے جو اس کی بصیرت کو ماند کرکے اسے محض اپنے محدود مفادات تک مرکوز کردیتی...
    ایک کہانی ہے‘ یہ سچی ہے یا نہیں‘ بہر حال ضرور آپ نے بھی سنی ہوگی‘ ایک بڑھیا تھی اس نے سرکار سے امداد حاصل کرنے کی خاطر ایک درخواست لکھوائی‘ درخواست لکھنے والا شخص اتفاق سے ادیب‘ شاعر‘ کسی صحافی اور لکھاری جیسا ہی تھا‘ اس نے بڑھیا کی درخواست میں اس کی غربت‘ بے چارگی کا ایسا نقشہ کھینچا کہ کمال کردیا‘ اور درخواست لکھ کر بڑھیا کو سنائی‘ لکھی ہوئی درخواست کا متن سن کر بڑھیا بولی‘ مجھے توآج پتا چلا کہ میں کتنی غریب اور مستحق خاتون ہوں‘ جناب ! ہمارے ہاں بھی بہت سے لکھاری‘ ادیب اور شاعرانہ طرز تحریر رکھنے و الے بہت سے لوگ موجود ہیں وہ جن کی تعریف میں لکھتے ہیں...
    وزیر حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی سرکار نے کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے خلاف کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کا مذاق اڑایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار ضیا القمر نے کہا ہے کہ ہندوستان ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے بنیادی اور پیدائشی حق کو تسلیم کیے بغیر یوم جمہوریہ منانے کا جواز کھو چکا ہے، ہندوستان کے فاشسٹ حکمرانوں نے نہ صرف کشمیری عوام کے ساتھ کیے گئے حق خودارادیت کے وعدے کو پامال کیا بلکہ عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی کی۔ وزیر حکومت سردار ضیا القمر نے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی  اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی متحرک قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ،اڑان پاکستان پروگرام کے تحت پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنانے کیلئے پر عزم ہے،مستحق طلبا کیلئے سکالرشپ پروگرام سکیم کے اجرا پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہوں،اس پروگرام میں اقلیتی بچوں کا قابل قدر حصہ ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچین  کمیونٹی میں امدادی چیک تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیسکو رینجرز اور پولیس کی مدد سے سفید پوش شہریوں کو جس طرح تنگ کررہے ہیں، اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کئی سال کے ڈیڈکشن بل کے پیسے ایک دن میں شہریوں سے وصول کرنے کے لیے صارفین کی جس طرح عزت نفس مجروح کر رہے ہیں اور بلاجواز بغیر ایف آئی آر صارفین کی گرفتاری اور ان کے فیملیز کو ہراساں کرنے اور میٹر اُتار کے لے جانا اور ڈیڈیکشن بل ایک دن میں وصول کرنے اور حیسکو اپنی نااہلی کرپشن چھپانے کا بہانا ڈھونڈ رہا ہے، بجلی چوری میں خود حیسکو عملہ ملوث ہے، ایس ڈی...
    ’گریز پا موسموں کی خوشبو‘ اب بدصورتی کے مقابل آن کھڑی ہوئی ہے اور ایک سوال کر رہی ہے: تمام ہو گا یہ آزمائش کا مرحلہ کیا کہ تا قیامت رہے گا یوں ہی یہ سلسلہ کیا واوین میں درج عنوان قبلہ عرفان صدیقی کے مجموعہ کلام کا نام ہے اور سوالات کے حشر اٹھاتا ہوا یہ شعر بھی ان ہی کا ہے۔ یہ کتاب اور شعر ان کے ایک حالیہ بیان سے یاد آیا۔ بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی ہدایت پر اچانک مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کیا تو سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کسی نئی مہم جوئی، کسی نئے منصوبے...
    لاہور کے باغِ جناح میں قائم شاندار قائد ِاعظم لائبریری کے قیام کی وجہ ایک سانپ بنا۔ یہ بات  ظاہر ہے لائبریری کے تعارف میں تو نہیں لکھی جاسکتی اس لیے یہ بات شاید وہاں مطالعہ کے لیے جانے والے طالب علموں، اسکالرز اور وہاں کام کرنے والے عملے کو تو کُجا، پنجاب پبلک لائبریز کے ڈائریکٹر جنرل اور ہمارے دوست کاشف منظور کے علم میں بھی  یقیناً نہیں ہوگی۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ ایک سانپ کس طرح قائداعظم لائبریری کے قیام کا باعث بنا۔ سرور منیر راؤ صاحب سینئر ٹی وی جرنلسٹ ہیں، وہ دہائیوں  پروڈیوسر، رپورٹر سے لے کر بطور ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز  پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ رہے۔ گزشتہ دونوں اپنے یو ٹیوب چینل...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کی زمین اور دریائے سندھ بچانے کے لیے عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک کی جانب سے چمبڑ میں ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین اور بچوں نے مطالبات کے پلے کارڈز اُٹھا کر شرکت کی۔ ’’نئے کینال بنانا بند کرو، سندھ کو خشک کرنا بند کرو، کارپوریٹ فارمنگ منصوبے ختم کرو، بلاول، شہباز حکومت واضح کرو اعلان کینال چاہیے یا پاکستان؟‘‘ جیسے پرجوش نعرے لگائے گئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکرٹری لال جروار، عبدالرحمان سموں، خلیل اوٹھو، سندھیانی تحریک کی مرکزی رہنما ایڈووکیٹ کائنات ڈاہری، ایڈووکیٹ سورٹھ منگنہار اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کے لالچ میں سندھ کی زمینیں بیچ دی ہیں، بلاول، شہباز اتحادی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں خدمت کی سیاست ہو رہی ہے۔ صوبے میں ترقی دیکھ کر سیاسی مخالفین خوفزدہ ہیں۔ ایک طرف خدمت کی اور دوسری طرف انتشار کی سیاست ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن پر سزا ہوئی، ان کے مقبول ہونے کے دعوے عوام نے رد کر دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، دوسرے صوبوں کے لوگ بھی مریم نواز کے کاموں کے معترف ہیں۔ پنجاب میں عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔ فتنہ فساد گروپ نے...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے ۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے ۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دروازے مذاکرات کے لیے ہمیشہ کھلے تھے، یہ جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بنیادی کردار بھی عمران خان نے خود ہی ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے باہر نکلنے کا فیصلہ ہم نے باعمل مجبوری کیا ہے، حکومت اگر 9 مئی اور 26نومبر کا جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدگی کا اظہار کرتی تو کبھی یہ نوبت نہ آتی، آج بھی حکومت اگر مان جائے کہ کمیشن بنانے کے لیے ہم تیار ہیں تو پھر شاید مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا...
    کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ میں کرم کے معاملے پر گرینڈ امن جرگے کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے فریقین سے ماضی بھول کر معاہدے پر آگے بڑھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فریق نے اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ عمل دے دیا ہے، دوسرا فریق بھی دے اور بنکرز گرانے پر فورا کام شروع کیا جائے،سابق سینٹر رشید خان نے خطاب میں کہا کہ مظلوموں کو معاوضہ ادا کیا جائے، ملک میں بہت پیسہ ہے ہم سیاستدانوں نے ملک کو بہت لوٹا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرم امن جرگے کا اجلاس کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ہوا، جرگے میں چیف سیکرٹری، آئی جی خیبر پختونخوا، کمشنر کوہاٹ، ڈی آئی جی کوہاٹ سمیت ضلعی افسران اور عسکری حکام...
    میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبد اللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی جبکہ حکومت نے بھرتیاں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر کام کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، ایک ملازم سے 10 ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے، شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جا رہا ہے، اوقات کار کو بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جا رہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دباؤ ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے ان حالات میں...
    اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹ مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر بغیر انتطار کئے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو ابھی تک باقاعدہ طور پر مذاکرات کے خاتمے کے حوالے سےآگاہ نہیں کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران طے شدہ امور پر پیشرفت کا انتظار کئے بغیر مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرے کیوں کہ پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اورمحصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کا فقدان بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کچھ ابتدائی فیصلے کیے ہیں جو درست سمت میں گئے لیکن اب بھی بہت سے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ...
    یہ کوئی بہت دور نہیں بلکہ پچھلے برس مارچ کا واقعہ ہے جب دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک جادوگر کو گرفتار کیا گیا تھا جو ایک افریقی ملک سے پہنچا تھا، اس کے سامان میں مشکوک اشیا نے کسٹمز کے عملے کو حیرانی اور تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ دراصل اس سے برآمد ہونے والے سامان میں زندہ سانپ جو ایک پلاسٹک کے ڈبے میں تھا، اس کے علاوہ بندر کا ہاتھ، مردہ پرندے اور جادو ٹونے سے وابستہ کئی اشیا تھیں۔ عملے کے سوال جواب کرنے پر اس نے اقرار کیا کہ وہ جادوگر ہے اور اس کے پاس موجود اشیا جادو ٹونے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔  ہمارے یہاں جادو ٹونے کی کیا اہمیت ہے اس...
    کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میںوکٹ حاصل کرنے والے بولرز میں اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس تیز بولر نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے پہلے اوور کی پانچویںبال پر جو ویسٹ انڈیز کی اننگ کا دوسرا اوور تھا میکائل لوئیس کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے بارہویں بولر بنے۔ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں شرکت کرنے والے وہ 259 ویں کھلاڑی ہیں۔ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولرلیگ بریک گگلی بولنگ کرانے والے انتخاب عالم تھے جنہوں نے 1959-60 میں کراچی...
    دنیا بھر میں ادبی میلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، جس کے ذریعے مصنف اور قاری کے مابین شعوری طور پر فاصلہ کم کیا گیا۔ کسی زمانے میں قارئین کتابیں پڑھنے کے بعد تصوراتی طور پر طے کرتے تھے کہ متعلقہ کتاب کو لکھنے والے مصنف کی شخصیت کیسی ہوگی، وہ عام زندگی میں کیسا دکھائی دیتا ہوگا، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ عالمی ادب میں کتاب اور قاری کے درمیان ادبی فیسٹیولز کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، جہاں دونوں ایک دوسرے سے براہ راست مخاطب ہوسکتے ہیں۔پاکستان میں بھی ادبی میلوں کی تاریخ کو کھنگالا جائے، تو قیامِ پاکستان کے فوراً بعد ہی اس طرح کی سرگرمیوں کے آثار ملتے ہیں، مگر وہ نقش کافی دھندلے ہیں، البتہ...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
    جسٹس اے ایس گڈکری اور ایس سی چانڈک کی ایک ڈویژن بنچ نے آواز کی آلودگی سے پیدا ہونے والے صحت کے خطرات کو نوٹ کیا اور نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مذہبی مقامات بنیادی طور پر نماز اور عقیدت کے لئے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو حق کے طور پر دعویٰ نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر جب یہ اکثر رہائشیوں کو پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عدالت نے مختیار احمد کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں لائیو قانون...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بیانیے کا دھڑن تختہ تو 8 فروری کے انتخابات میں ہو گیا تھا، 9 مئی کا سارا ڈرامہ تحریک انصاف کو کچلنے کے لیے رچایا گیا، ، اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ 9 مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود...
    کوئٹہ میں پشتون اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افواج پاکستان یہ بات ذہن نشین کریں کہ سیاست میں مداخلت مت کریں۔ جتنا جلدی ہو سکے عمران خان کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ اور پشتونخوا میپ کے رہنماء محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جھوٹی خبر چلانے والے کے خلاف قانون پاس ہوگیا، مگر مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ پاکستان میں بسنے والی اقوام کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ خارجہ اور داخلہ پالیسی اسمبلی میں بننے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پشتون اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قیام پاکستان...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبے کی سرکاری جامعات اور وائس چانسلرز  کے بارے میں ریمارکس کے حوالے سے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات کے بارے میں وڈیرانہ لب و لہجہ اختیار کر کے تعلیم سے وابستہ شخصیات کے حوالے سے اپنی پست ذہنی سطح  کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ جامعات کی خودمختاری کو ہدف بنا کر اپناتابع کرنا اور اساتذہ کی مستقل تقرری کے بجائے انہیں کنٹریکٹ پر بھرتی کرنا ہے اور جامعات میں تسلیم سے وابستہ سینئر اساتذہ، وائس چانسلرز کو مقرر کرنے کے بجائے بیورو کریٹ کو تعینات کرنا...
    اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹینے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیے گئے ہیں۔ اس  سلسلے میں ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ نہ ہو۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ’’گرڈ ٹرانزیشن لیوی‘‘نافذ...
    کراچی:پاکستان میں بچوں کو ماں کا دودھ نہ پلانے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے سنگین اثرات نومولود بچوں کی صحت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کی کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر خالد شفیع اور ڈاکٹر حیات بزدار سمیت دیگر ماہرین نے انکشاف کیا کہ ملک میں صرف 48.3 فیصد مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں، جبکہ 52 فیصد مائیں اس اہم عمل سے گریز کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ماں کے دودھ سے محروم بچوں کو قوتِ مدافعت کی کمی، بار بار انفیکشنز اور غذائیت کی کمی جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے جو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں بچوں کی بلند...
    انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ترامیم مسلم کمیونٹی کے مفادات کے خلاف ہیں اور تمام تسلیم شدہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس علماء کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں علماء کے ایک وفد نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاوس میں جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے چیئرمین شری جگدمبیکاپال کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وفد نے مجوزہ وقف ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ مجلس علماء جو کہ جموں و کشمیر کی تمام بڑی اسلامی/مسلم تنظیموں، علماء اور تعلیمی اداروں کی نمائندہ جماعت ہے نے مجوزہ وقف ایکٹ میں ترامیم کے حوالے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہیں، جس کی وجہ سے پی پی نے میاں نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلز پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نواز شریف سے رابطہ کریں گے، ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے، انھیں وفاقی حکومت سے متعلق پی پی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع پی پی کے مطابق پیپلز پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی، اور...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ٹیچر بن کر طالب علموں کو سرپرائز دے کر حیران کردیا۔ عاطف اسلم نے یونیورسٹی میں اپنے فینز اور مداحوں کو سرپرائز دینے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سرپرائز دینے جارہے ہیں۔ اس ویڈیو میں کلاس میں موجود ایک استاد نے طالب علموں کو عاطف کا نام لیے بغیر بتایا کہ آپ کے لیے ایک نئے ٹیچر رکھے ہیں، سب اچھے بچے بن کر بیٹھیں پھر ہم اُن کو بلاتے ہیں۔ اسی کے ساتھ عاطف اسلم گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے کلاس میں داخل ہوئے تو طالب علم انہیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے تالیاں بھی...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کی صدارت سے پٹائے جانے کی تصدیق کردی۔ سلمان اکرم راجہ نے عمران خان نے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا صوبہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ ہیں، اور بطور وزیر اعلیٰ ان کی بہت ذمہ داریاں ہیں۔ گورنس کے حوالے سے اور وہاں جو لااینڈ آرڈر کی جو صورتحال ہے وہ آپ کے سامنے ہے، لہٰذا انہی کی خواہش پر آج عمران خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرپختونخوا میں جنید اکبر پی ٹی آئی کے صدر ہوں گے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج آج عمران خان سے تفصیلی...
    ویب ڈیسک :  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے کہتا ہوں نوجوانوں کے راستوں سے رکاوٹیں ہٹائیں، ان کی مدد کریں۔  مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب ہونے والے طلبہ کیلئے آج خوشی کا دن ہے، مجھے آپ سب پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں،...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا ہے۔ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حماس نے ان خواتین کو ہلال احمر کے حوالے کیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق خواتین کے نام ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، لیری الباگ اور کارینا اریئیو ہیں جبکہ چاروں خواتین اسرائیلی فوج سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس موقع پر فلسطین اسکوائر پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کا یہ دوسرا گروپ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں قید 200 فلسطینی قیدیوں کے بدلے ان خواتین کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ 19 جنوری کو...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ نے فوجی امداد سمیت یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں کے تحت بیرون ممالک امریکی امداد سے چلنے والے تمام منصوبوں کے لیے نئی فنڈنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے تاہم ہنگامی خوراک کے پروگرام اور اسرائیل اور مصر کے لیے فوجی امداد کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس حکم سے دنیا بھر میں اربوں ڈالر کے امریکی فنڈ سے چلنے والے منصوبے فوری طور پر خطرے میں پڑ گئے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بلاواسط طور پر امریکا کو فوجی اتحاد ”نیٹو“ اور اپنے یورپی اتحادیوں سے الگ کرلیا ہے جن منصوبوں کے لیے فنڈنگ...
    پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سنوکر چیمپئین محمد آصف کی ملاقات وزیرِ اعظم کی محمد آصف کو حال ہی میں سری لنکا میں منعقدہ سارک سنوکر چیمپیئمن شپ جیتنے پر مبارکباد وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا آپ نے سنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم کی محمد آصف سے گفتگو تین مرتبہ ورلڈ ایمیچئیور سنوکر چیمپیئمن شپ اور تین مرتبہ سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیت کر آپ نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاکستان کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) بھارتی حکومت نے کنگنا رناؤت کی فلم 'ایمرجنسی' کے خلاف ہونے والے پر تشدد مظاہروں سے متعلق برطانوی حکومت سے احتجاج کیا اور کہا وہ اس سلسلے میں برطانوی حکام سے رابطے میں ہے کہ آخر فلم کی نمائش میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ فلم ایمرجنسی سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے سن 1975 میں ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالات کے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم مکمل ہونے کے بعد بھارت میں بھی اس پر کافی تنازعہ ہوا تھا اور سینسر بورڈ نے بڑی مشکلوں کے بعد اسے ریلیز کرنے کا سرٹیفیکیٹ دیا تھا۔ کیا بالی وڈ بھارت اور پاکستان کو قریب...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار (26 جنوری) کو ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اس میراتھن ریس کا انعقاد مایہ ناز رننگ گروپ اسلام آباد ’رن ود اَس‘ کررہا ہے۔  ناز برادران بشمول قاسم ناز اور ہاشم ناز نے 2016 میں آئی-آر- یو کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں میراتھن ریس، شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاح کیا کہتے ہیں؟ یہ  سیریز کی پانچویں میراتھن ریس ہوگی جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے دوڑنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔  یہ ایونٹ پاکستان میں میراتھن کے حوالے سے نئے معیار متعین کرے گا۔ اتوار کو ہونے والی میراتھن میں ملک بھر سے 3000 سے زائد رنرز کی...
     عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرے کیوں کہ پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اور محصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کا فقدان بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کچھ ابتدائی فیصلے کیے ہیں جو درست سمت میں گئے لیکن اب بھی بہت سے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پاس...
    مشہور ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کو حالیہ دنوں میں ایک غیر متوقع واقعے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے قریبی دوست کی شادی میں شرکت کے دوران گرفتار ہوگئے۔ تقریب کے دوران بغیر کسی واضح وجہ کے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور سات سے آٹھ گھنٹوں تک زیر حراست رکھا۔ اس واقعے نے ذوالقرنین کے اہل خانہ اور دوستوں کو شدید پریشان کردیا۔ View this post on Instagram A post shared by Zulqarnain Sikandar (@ch.zulqarnain25) ذوالقرنین سکندر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس واقعے پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا، ’اس ملک میں کچھ بھی ممکن ہے۔ مجھے ان افراد...
    3 اپریل کے بعد سندھ بھر میں نئی اجرک والی نمبر پلیٹس والی گاڑی کے علاوہ کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کردیا۔مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کیلئے ٹریفک پولیس کو سوک سینٹر و فیسیلیٹیشن سینٹرز پر کاؤنٹر فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس کی چیک پوسٹوں سے بھی گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا مقررہ وقت میں حصول یقینی بنایا جائے۔وزیر ایکسائز نے کہا کہ واجب الادا چالان والی گاڑیوں کے ٹرانسفرز اور ٹیکس ادائیگیوں کو چالان کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے گا۔
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ٹرمپ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں ریاست نارتھ کیرولائنا اورلاس اینجلس کا دورہ کیا ہے نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل میں انہوں نے متاثرہ آبادیوں کے لیے ہر ممکن وفاقی مدد کا وعدہ کیا اپنی دوسری صدارتی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد آفت زدہ علاقوں کا یہ ان کا پہلا دورہ تھا جہاں لوگوں کی زندگیاں سمندری طوفان، جنگل کی آگ اور دیگر قدرتی آفات سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں.(جاری ہے) نارتھ کیرولائنا کے شہر ایش ویل پہنچنے کے بعد ٹرمپ نے اس علاقے میں ستمبر میں آنے والے سمندری طوفان ہیلین کی تباہ کاریوں سے نمٹںے کے لیے وفاقی ادارے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی(FEMA) کی کارکردگی...
    آج کا دور انسانی حقوق کا دور کہلاتا ہے اور مغرب کا دعوٰی ہے کہ اس نے دنیا کو انسانی اقدار اور انسانی حقوق سے متعارف کرایا اور نسل انسانی کے مختلف طبقات بالخصوص کمزور طبقوں کو حقوق کا شعور بخشا۔ اس سے قبل انسانی معاشرہ جہالت، جبر، ظلم اور تشدد کی ظلمتوں اور تاریکیوں کا شکار تھا، مغرب نے اس تاریکی اور ظلمت سے نسل انسانی کو نجات دلا کر روشن خیالی اور علم کے نئے دور کا آغاز کیا۔ مغرب کے معاشرتی، سائنسی اور ثقافتی انقلاب سے پہلے کا دور تاریکی، جبر اور جہالت کا دور کہلاتا ہے، جبکہ انقلاب فرانس کے بعد سے شروع ہونے والا دور روشنی، انصاف اور علم کا دور سمجھا جاتا ہے۔ مغرب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) جس آگ نے کیلیفورنیا کے کئی علاقوں کو راکھ میں بدل دیا، وہ اس امریکی ریاست کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہلک اور تباہ کن آگ ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ آگ ایک اور افسوسناک پہچان رکھتی ہیں، کیوں کہ شہروں میں لگنے والی آگ جنگلات کی آگ سے مختلف ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسی آگ میں جو گھنی آبادی والے علاقوں میں لگتی ہیں، وہاں عمارتیں خود ایندھن میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔ لاس اینجلس کے علاقے میں یہ آگ ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہوتی چلی گئی اور چوں کہ یہ عمارتیں ایندھن کا کام انجام دے رہی تھیں، اس لیے آگ...
    قرآن مجید، جو 1400سال پہلے نازل ہوا، نہ صرف ایک روحانی رہنمائی کا ذریعہ ہے بلکہ اس میں کئی ایسے سائنسی اور علمی حقائق موجود ہیں جو آج جدید سائنس کی تحقیق سے ثابت ہو رہے ہیں۔ یہاں چند آیات پیش ہیں جو قدرت کے رازوں اور سائنسی دریافتوں کے حوالے سے روشنی ڈالتی ہیں۔ کائنات کی تخلیق۔ کیا ان لوگوں نے، جنہوں نے کفر کیا، یہ نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں بند تھے، پھر ہم نے انہیں کھولا؟ اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی۔ کیا یہ پھر بھی ایمان نہیں لائیں گے؟ سورۃ الانبیاء (21:30) کائنات کا پھیلائو۔ اور آسمان کو ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا اور ہم ہی اسے وسعت دے رہے...
    نائیک آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر ہمت و عزم کی زندہ مثال بن گئیں۔   نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نےاپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت،حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا۔ نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا تھا اور وہ سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے۔ ان آپریشنز میں انہوں نے تین دہشتگردوں کو ہلاک  کیا۔ شہید نائیک آصف نواز کی اہلیہ  ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کرکے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے رہائشی ریحان سے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ریحان کوپاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگا لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے موریطانیہ پہنچا اورپھرکشتی حادثےمیں جاں بحق ہوا۔ایف آئی اےکے مطابق ملزم عدیل حادثےکے بعد سے روپوش تھا جس کے خلاف ریحان کے ورثا نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کو گرفتاری کے بعد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر کو افریقی ملک موریطانیہ...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ فوجی اور خفیہ ایجنسی کے حکام کے دورہ بنگلا دیش سے نئی دہلی الرٹ ہوگیا ہے اور اس نے کہا ہے کہ وہ حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جب قومی سلامتی کی بات آتی ہے تو وہ مناسب اقدامات کرے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم ملک اور خطے میں ہونے والی تمام پیش رفت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی  سے متعلق تمام سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور حکومت مناسب اقدامات کرے گی۔" بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ ریمارکس...
    حماس کی جانب سے آج 4 اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ آج مزید 4 اسرائیلی مغوی خواتین فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے اسرائیل کی عافر جیل سے مزید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔اسرائیل نے حماس کی جانب سے آج رہا کی جانے والی 5 خواتین فوجیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں کرینا آریوو، ڈینیئلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری البیگ شامل ہیں۔ یہ چاروں خواتین 7 اکتوبر 2024 سے حماس کی قید میں تھیں۔قبل ازیں، حماس نے قیدیوں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبز رجب بٹ کے بعد اب ذوالقرنین سکندر بھی جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔ان دنوں سوشل میڈیا پریوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر ملنے والے تحفے کے سبب کافی قانونی مسائل کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن ابھی یہ معاملہ تھما نہ تھا کہ ذوالقرنین سکندر بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک بڑی فین فالوئنگ ہے، کنوال آفتاب کے 20 ملین ٹک ٹاک فالورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے یوٹیوب پر 2.18 ملین سبسکرائبرز ہیں، مداح...
    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا ہے کہ اگر شاہین آفریدی کھیلتے تو محمد عباس کو موقع نہ ملتا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ اتنی زیادہ ہورہی ہے کہ آپ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، پھر ٹیسٹ میں آپ کو 25، 30 اوؤرز کرانے پڑتے ہیں، اس کے بعد آپ 3 مہینے تک 4 روزہ کرکٹ ہی نہیں کھیلتے، تو پھر آپ کو دوبارہ ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ کرانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا یا ڈراپ کیا گیا؟ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب...
    پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا تاہم مختلف ممالک کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں وارم اپ میچز کھیلیں، اس بات کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً تمام ٹیمیں پہلے سے شیڈول ایونٹس میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں دوملکی سیریز میں مصروف ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ان تمام ٹیموں کے پاس وارم اپ میچز کھیلنے کا وقت...
    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بالآخر جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ہفتوں کی تباہ کن جنگ کا خاتمہ لے کر آیا۔ یہ جنگ، ماضی کی جنگوں کی طرح اپنے پیچھے تباہی کے آثار، بے پناہ انسانی تکالیف اور گہرے سیاسی و سماجی زخم چھوڑ گئی ہے۔ دونوں فریق اپنی کارروائیوں کے جواز کے دعوے کرتے ہیں، لیکن انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے پر اس جنگ کے اثرات انتہائی شدید ہیں، اور ان کے اثرات دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔فلسطین میں نقصان انتہائی تباہ کن رہا۔ ہزاروں شہری، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پوری کی پوری بستیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں کیونکہ فضائی حملوں اورتوپ خانے کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر ذرائع ابلاغ کی تعمیری تنقید حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہے، حکومت اور ذرائع ابلاغ کے مابین اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت ذرائع ابلاغ کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ایوان وزیر اعظم سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے اس ملاقات میں دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت ذرائع ابلاغ کے ریاست کا چوتھا ستون ہونے پر یقین رکھتی ہے۔ ’’ اڑان پاکستان‘‘ ملکی ترقی کا مقامی طور پر تیار کردہ...
    اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان پہ ہی نہیں آ پڑے گا جنہوں نے ظلم کیا ہوگا اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے (سورۃ الانفال)غزہ میں اب تک 50,000 سے زیادہ شہادتیں ہیں اور کئی ایٹم بم کے برابر بارود گرا کے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنے پہ مجبور کیا گیا۔ اور اس سب میں دنیا کے امیر ترین ملک کا اسلحہ اور ہر طرح کی مدد حاصل ہوئی تو 15 مہینوں میں یہ تباہی ممکن ہوئی۔ دوسری طرف چند گھنٹوں پہلے ایک جگہ آگ لگتی ہےکوئی نہیں جان پا رہا کہ کیسے لگی، بظاہر کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی پھر ہوا چلتی ہے، آگ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود برائے معذورین کی جانب سے حکومت کے مختص 5 فیصد معذور کوٹے کے تحت معذور افراد کو نوکریاں نہ دیے جانے کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پریس کلب کے سامنے تنظیم کے چیئرمین نعیم قریشی، ظہور بلوچ، سہیل پاٹولی، نوید قریشی، حافظ محمد سلمان، علی گل، اشرف میئو اور فہیم احمد سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور معذور کوٹے کے تحت ملنے والی نوکریاں من پسند افراد کو دی جا رہی ہیں یا پھر فروخت کر دی جاتی...
    سانگھڑ (نمائندہ جسارت) گسٹا تعلقہ سنجھورو کے صدر فیض محمد کیریو نے کہا ہے کہ گسٹا اساتذہ کے حقوق کی محافظ ہے، کسی فرد یا ادارے کو اساتذہ کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ سنجھورو کے ہائی اسکول دیھ 39 جمڑاؤ، دیھ 30 جمڑاؤ میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ ادا کریں، اپنے اسکول کو علاقے کا بہترین اسکول بنانے میں یکسوئی کے ساتھ درس و تدریس کو یقینی بنائیں، مسائل زندگی کا حصہ ہیں، پریشان نہ ہوں، شاہنواز ملک رافع سمیت کئی اساتذہ نے اپنے مسائل کا ذکر کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک ریاض ملک و قوم پر احسان کر یں اور سامنے لائیں کہ کرپشن کی اس بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے ہیں۔25کروڑ عوام کے نام نہاد خیر خواہوں، سیاست دانوں، سرمایہ داروں، ججز، جرنیلوں کو بے نقاب کیا جائے جنہوں نے ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ ظلم کے اس نظام نے ملک و قوم کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹنے والے کسی قسم کی ہمدردی اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وطن...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تیاری میں دن رات محنت کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی، جہاں مزدوروں کو ان کی محنت اور لگن پر شکریہ ادا کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران چیئرمین پی سی بی مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت بھی دیں گے۔ یہ اقدام مزدوروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اسٹیڈیم کو چیمپئنز ٹرافی...
    عزالدین القسام کے ترجمان نے اعلان کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کی چار خواتین قیدیوں کو کل کو رہا کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عزالدین قسام کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کل (ہفتہ) قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت چار اسرائیلی خاتون فوجی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، عزالدین قسام کے ترجمان، ابوعبیدہ نے اطلاع دی ہے کہ کل (ہفتہ) جنگ بندی قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے تحت چار اسرائیلی خاتون فوجی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ ابوعبیدہ کے مطابق، ان چار قیدی خواتین کے نام کارینا آرئیو، دانیل گلبوع، نعمہ لیوی اور لیری الباج ہیں۔ اس اطلاع کے بعد، حماس نے بھی...
    تھرپارکر کے گاؤں میں نایاب نسل کے ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 شکاریوں کو گرفتار کرکے ایک ہرن اور2 نایاب خرگوش تحویل میں لے لیے، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کاروائی محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں کھاروڑو میں علاقہ مکینوں کی شکایت پر کی۔ تین شکاریوں کو گرفتار کرکے شکار کیا گیا، ایک ہرن اور دو نایاب خرگوش تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ مقدمہ محکمہ جنگلی حیات کے گیم انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ نایاب جانوروں کے شکار کے واقعات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں، آج شکار پر آئے ملزمان کو انہوں نے روک کر پولیس کو اطلاع دی جس...
    ایف بی آر نے حکومت سے ایف بی آر کی افرادی قوت کو 60 فیصد کم کرنے کے فیصلے میں نرمی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے 1,730 خالی ملازمتیں برقرار رکھنے کی اپیل کردی۔  واضح رہے کہ حکومت نے ایف بی آر کیلیے ایک ڈیجیٹیلائزیشن پلان تیار کیا تھا، جس میں ادارے میں موجود خالی پوسٹوں کو ختم کرتے ہوئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ایف بی آر نے وفاقی حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی ایک میٹنگ کے دوران ایف بی آر کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ وزیرخزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز)کی صدر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد ، انفارمیشن سیکریٹری عبدالر زاق چشتی نے حکومتی ایما پر قومی اسمبلی سے صحافت پر قدغن اور کالے قانون پیکا ایکٹ میں ترمیم کیے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جو کہ خود کو جمہوری حکومت ہونے کی دعویدار ہے لیکن جس طرح پیکا ایکٹ ترمیمی بل پاس کرواکر غیر جمہوری اقدام کیا ہے اسے ملک بھر کے صحافی کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بعد صحافیوں اور صحافتی اداروں کو عملی طورپر پابند سلاسل...
    اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ بدقسمتی سے پاکستان میں ماؤں نے مردوں کی تربیت ٹھیک نہیں کی، عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، جج نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں انہوں نے نو عمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں یا ماں باپ کو عدالتوں میں نہیں آنا چاہیے، فیصلہ آسان ہے لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے، بچوں کو ہینڈل...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت ادارہ نورحق میں بنگالی، برمی اور بہاری کمیونٹی کے شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات و پریشانیوںکے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہے کہا کہجماعت اسلامی بنگلا ، برمی اور بہاری کمیونٹی کے ساتھ ہے ، انہیں محب ِ وطن ہونے اور پاکستانی ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ، ان سے امتیازی سلوک اور نادرا میں قومی شناختی کارڈ کے حصول میں غیر ضروری اور ناجائز رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں ، ہم ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو احتجاج اور دھرنا بھی دیں گے ۔...
    کبھی آپ نے سوچا ہے… توبہ توبہ ہم بھی کیا اناب شناب پوچھنے لگے ہیں آپ سے اس’’کام‘‘ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جو کبھی آپ سے سرزد نہیں ہوا اور سرزد ہو بھی تو کیسے؟کہ اسے آپ نے سیکھا ہی نہیں اور دنیا کے سارے ڈاکٹروں نے آپ کو مکمل پرہیز لکھا ہوا ہے، اگر آپ کو سوچنا آتا اگر آپ نے سوچنا سیکھا ہوتا اگر آپ سوچنے کی تکلیف گوارا کرتے تو آج آپ کا یہ حال ہوتا ؟راہبر تو دور کی بات ہے آپ راہزن کو پہچانتے نہیں جو آپ کے سامنے ہے اور سو بار اپنے فن کا مظاہرہ آپ پر کر چکا ہے بلکہ بار بار آتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ میں...
    عالمی بینک پاکستان میں دس برس کے دوران بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دس سالہ شراکت داری فریم ورک میں 6 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،پاکستان ان شاء اللہ یقیناً معاشی بلندیوں کو چھوئے گا ، ہم مل کر پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے افتتاح کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنی اقتصادی صورتحال کی بہتری بالخصوص شرح سود کو کم کرنے کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں جو نتائج حاصل کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔...
    ٹیکنالوجی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای اُو) ایلون مسک کی سابق اہلیہ اور کینیڈین موسیقار گریمز نے ان کی گیمنگ میں مہارت کی ایک ایسے وقت تعریف کی ہے جب ٹیکنالوجی کے ٹائیکون کو گیمز پلیئنگ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس تعریف پرایلون مسک نے اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایلون مسک کی سابق گرل فرینڈ اوراہلیہ گریمز نے لکھا کہ کہ وہ ذاتی طور پریہ بتانے میں فخر محسوس کر رہی ہیں کہ ’میرے بچوں کے والد ڈائبلو میں پہلے امریکی ڈرائیڈ ہیں جنہوں نے گیم’زیر‘  کو مکمل کیا اور اس سیزن کا اختتام امریکا میں بہترین انداز میں کیا‘۔ انہوں نے...
    برطانوی اخبار گارجین نے فاش کیا ہے کہ معروف بین الاقوامی کمپنی مائیکروسافٹ غزہ جنگ کے دوران بھرپور انداز میں صیہونی فوج کی جانب سے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی میں تعاون اور مدد فراہم کرتی رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال میں برطانیہ کے معروف اخبار گارجین نے کچھ ایسی دستاویزات شائع کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی کمپنی مائیکروسافٹ غزہ جنگ کے دوران بھرپور انداز میں صیہونی فوج سے تعاون کرتی رہی ہے۔ یہ تعاون خاص طور پر 7 اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ میں انجام پانے والے صیہونی فوجی حملوں میں انجام پایا ہے۔ ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مائیکروسافٹ نے کئی شعبوں میں صیہونی فوج کو...
    خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شفیع اللہ جان نے ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے، کے پی اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ مل کر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں۔ قراردادمیں وفاق سے پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازع ترامیم واپس لنے کا مطالبہ کیا گیا  ۔ پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے اجلاس کی کوریج سے علامتی بائیکاٹ بھی کیا۔ احتجاج میں خیبریونین آف جرنلسٹس، پشاور پریس کلب کے صدور نے بھی شرکت...
    کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلا، برمی اور بہاری کمیونٹی کے ساتھ ہے، انہیں محب ِ وطن ہونے اور پاکستانی ثابت کرنے کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ان سے امتیازی سلوک اور نادرا میں قومی شناختی کارڈ کے حصول میں غیر ضروری اور ناجائز رکاوٹیں کسی صورت قبول نہیں، ہم ہر فورم پر ان کا مقدمہ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو احتجاج اور دھرنا بھی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت ادارہ نور حق میں بنگالی، برمی اور بہاری کمیونٹی  کے شناختی کارڈ بنوانے میں ایک بار پھر سے رکاوٹوں اور مشکلات و پریشانیوں کے...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بعد اب دیگر مشہور بھارتی ستاروں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین کپل شرما، سوگندھا مشرا، اداکار راجپال یادیو اور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کو بھی قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انھوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان بالی ووڈ شخصیات کو ’’بشنو‘‘ نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل دھمکی دی گئی ہے اور ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان پر نظر رکھی جارہی ہے۔ امبولی پولیس نے راج پال یادیو کی اہلیہ کی جانب سے اس دھمکی آمیز ای میل کی شکایت پر نامعلوم شخص کے...
    ماہرین نے ایسے کمزور اور عام استعمال ہونے والے پاسورڈز کی نشاندہی کی ہے جو ہیکرز کے لیے با آسانی قابل رسائی ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی اینی آئی پی کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاسورڈ “password” ہے، جو ہیکنگ کے لیے اولین ہدف بنتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں”password”تیسرے نمبر پر جب کہ آسٹریلیا اور برطانیہ میں یہ پاسورڈ سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ دیگر عام پاسورڈز میں “qwerty123″، “qwerty1″، اور “123456” شامل ہیں، جو یاد رکھنے میں آسان ہونے کے سبب زیادہ مقبول ہیں۔ تحقیق کے لیے ماہرین نے نورڈ پاس کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور مختلف پاسورڈز کے ہیکنگ کے دوران استعمال کا...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہفتے سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستانی اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ملتان ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو میچ کے تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ تجربے کار اوپنر امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئیکپتان شان مسعود کے ساتھ...