وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی۔؟ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تاریخ بتا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل صارفین کا جون میں 71 روپے ریٹ تھا، اب 62 روپے 47 پیسے ہوگا، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری ہو رہی ہے، 2 کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48 سے 56 فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ کیا اور اب کتنی کمی ہوگی، تفصیلات شیئر کریں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کے بعد اب بجلی کا ریٹ کیا ہوگا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر شیئر کریں گے، بجلی ریٹ سے متعلق تمام تفصیلات ایکس پر شیئر کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بجلی کا ریٹ کیا اویس لغاری نے شیئر کریں گے صارفین کے

پڑھیں:

بجلی قیمتوں میں ریلیف، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیے ہیں جبکہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ یونٹ کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 51 پیسے یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

 300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، ان صارفین کے لیے نرخ 41 روپے26 پیسے سےکم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ

نان پروٹیکٹڈ 300 یونٹ سے زائد یونٹ والے صارفین کے لے نرخ 55 روپے 70 پیسے سےکم ہوکر 48 روپے 46 پیسے ہو گئے ہیں جبکہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے برقرار ہیں، اسی طرح 51 سے 100 یونٹ والےلائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت 9 روپے37 پیسے برقرار ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجلی قیمتوں میں ریلیف، پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر
  • چاہتے ہیں لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں، سردار اویس خان لغاری
  • وزیر توانائی اویس لغاری نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری دے دی
  • 200 یونٹ والے بجلی صارفین کے بل آدھے ہوجائیں گے، اویس لغاری
  • 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے، اویس لغاری
  • بجلی نرخ میں تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ،اویس لغاری
  • مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا،اویس لغاری
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کس مہینے سے ہو گی؟
  • بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، کل اعلان متوقع