اداکارہ اور ٹک ٹاکر دنانیر مبین نے اداکار احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

دانیر مبین اور احد رضا میر ان دنوں اپنے کامیاب ڈرامے ’میم سے محبت‘ کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں تاہم اس ڈرامے کے آتے ہی آن اسکرین جوڑی کو لوگوں نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے سے جوڑنا شروع کردیا ہے۔

حال ہی میں دنانیر نے گریجویشن مکمل کیا جس پر احد رضا میر کے والد سینئر اداکار آصف رضا میر نے انہیں میٹھائی کا ٹوکرا بطور تحفہ پیش کیا جبکہ احد نے انہیں ڈرامے کے سیٹ پر نوٹوں کا ہار پہنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین اسے ان کا رشتہ پکا ہونے کا جشن سمجھ بیٹھے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shussain Talpur (@sakhawattalpur)

حال ہی میں ایک انٹرویو میں دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان کے گریجویشن مکمل کرنے کا ایک چھوٹا سا جشن تھا اور احد رضا میر کی والدہ نے ان کیلئے گھر سے گوشت پکا کر بھی بھیجا تھا۔ جبکہ احد اور ان کے والد آصف رضا میر سیٹ پر ان کے لیے ہار لے کر آئے تھے۔

دانیر مبین نے کہا کہ وہ ایک اداکارہ ہیں اور انہیں اچھا لگتا ہے کہ لوگ ان کے کرداروں کو اس قدر پسند کرتے ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ مداح ان کی ذاتی زندگی کو ان کی آن اسکرین جوڑیوں سے الگ رکھیں۔

مزید پڑھیں: کیا احد رضا میر اور دنانیر مبین کا رشتہ طے ہوگیا؟ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

دنانیر کا مزید کہنا تھا کہ ناظرین کو سمجھنا چاہیے کہ وہ ایک اداکار ہیں اور وہ ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہیں جو ان کی اصل زندگی سے بہت دور ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل

— فائل فوٹو

لاہور میں افسوس ناک واردات کے نتیجے میں لڑکی جان سے چلی گئی۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں لڑکی کو شادی سے چند گھنٹے پہلے قتل کر دیا گیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم افراد نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا

ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔

پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب لوہاری گیٹ کے علاقے میں بیٹے نے تلخ کلامی پر باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دادو: ایس ایچ او نے اپنے ہی تھانے کی اے ایس آئی سے شادی کرلی
  • انمول بلوچ نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
  • انمول بلوچ کا شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
  • دانانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ
  • احدرضا میر سے شادی: دنانیرمبین نے خاموشی توڑ دی
  • شیخوپورہ: بھائی نے پسند کی شادی پر بہن کو قتل کر دیا
  • نیپال: لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کے خلاف یونیسف کی مہم
  • لاہور: شادی سے چند گھنٹے پہلے لڑکی قتل