لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے رات گئے لاہور کے مختلف تھیٹرز پر اچانک چھاپے مارے، جن میں محفل تھیٹر، پرنس تھیٹر اور تماثیل تھیٹر شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے کیفے ٹیریا، ڈریسنگ رومز اور ہالز کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھیٹرز کے ماحول اور معیار کو جانچنے کے لیے خصوصی معائنہ کیا۔ ان کی جانب سے چھاپوں کے دوران ناقص صفائی اور بدانتظامیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے سٹیج ڈراموں میں غیر اخلاقی گانوں اور فنکاراؤں کے نامناسب لباس پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر معروف اداکار ساجن عباس، اداکارہ نیلی، صائمہ خان، نایاب خان اور سونو بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ آئندہ اگر کسی فنکار نے طے شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو اس پر تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے پنجاب آرٹس کونسل کے افسروں کے کام کے طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھیٹرز کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ افراد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا میں کسی کا روزگار ختم نہیں کرنا چاہتی، لیکن جو لوگ تھیٹرز کا ماحول خراب کر رہے ہیں، وہ پنجاب میں مزید کام نہیں کر سکیں گے۔ وزیر اطلاعات نے تھیٹر مالکان پر زور دیا کہ وہ اچھے اور معیاری موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کریں تاکہ عوام کو صحت مند تفریح میسر آ سکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات

پڑھیں:

عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ " انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، "وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟"

عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر "دے جا وے سخیا راہِ خدا"  کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ خفیہ این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی والے متنازع نہری منصوبے پر صدر مملکت سے سوال کریں تو بہتر ہوگا، اعظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کی پیپلز پارٹی پر تنقید، پانی کے مسئلے پر وضاحت
  • نہروں پر سیاست سندھ کا کام ہے، پیپلزپارٹی گھر کی لڑائی میڈیا پر لڑنے کی کوشش نہ کرے، عظمیٰ بخاری
  • تھیٹرز میں کسی کو بیہودگی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عظمیٰ بخاری
  • تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی ‘ بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: عظمیٰ بخاری 
  • عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل
  • عظمیٰ بخاری کا بانی پی ٹی آئی کے خفیہ این آر او مانگنے پر طنزیہ ردعمل
  • تھیٹر کے نام پر فحاشی و بےحیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عظمیٰ بخاری
  • تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: عظمیٰ بخاری