لارنس بشنوئی کی دھمکیاں، سلمان خان کا سفر گھر اور فلم سیٹ تک محدود
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
بولی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ اتنا ہی جیئں گے جتنی اللہ نے ان کی عمر لکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی متعدد دھمکیوں کے حوالے سے ان سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ ہیں۔
لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکیوں کے بعد گزشتہ سال ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ان کی رہائش کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ کیا گیا اور ان کے گھر کی بالکونی میں ایک بڑا بلٹ پروف شیشے کا پینل لگا یا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان نے سلمان خان کو خود سے بہتر اداکار کیوں قرار دیا؟
رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مسلسل سیکیورٹی میں گھرے رہنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی انہیں سیکیورٹی کے لیے بہت سے لوگوں کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے جو ان کے لیے بعض اوقات ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب وہ صرف اپنے گھر سے فلم کے سیٹ اور سیٹ سے گھر تک ہی سفر کرتے ہیں۔
فلم سکندر کے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے بتایا ہے کہ سلمان کو لاحق سیکیورٹی خطرات کے باعث ٹیم کو سیٹ پر 10 ہزار سے 20 ہزار تک لوگوں اور سخت سیکیورٹی کاانتظام کر نا پڑا۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم سکندر 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں کاجل اگروال اور رشمیکا مندنا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بولی ووڈ سلمان خان لارنس بشنوئی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: لارنس بشنوئی لارنس بشنوئی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، مارچ میں 158 شدت پسند ہلاک
پشاور:خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مارچ کے مہینے میں 158 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال مارچ میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیموں کے خلاف خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران انتہائی مطلوب 158 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں 40، ڈیرہ اسماعیل خان میں 25، ضلع مہمند میں 20، ضلع مردان اور بنوں میں 18,18، جنوبی وزیرستان میں 12، ضلع باجوڑ میں 6، لکی مروت میں 7، ضلع خیبر میں 4، ضلع کرک اور ٹانک میں 2, 2، جبکہ ضلع پشاور، ہنگو، سوات اور چارسدہ میں ایک ایک شدت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کیخلاف کئے گئے 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کئے گئے جن میں 123 ایس ایم جیز، 53 پستولیں، 34 بندوقیں، 29 راکٹ لانچرز، 22 ہینڈ لئرز، 9 مشین گنز اور 186دستی بم برآمد کئے گئے۔