پی ایس ایل ترانہ ریلیز؛ لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں سیزن کیلئے آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔
اگلے ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ہے جن میں ابرارالحق، علی ظفر، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم شامل ہیں۔
گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے گانے کو ریلیز کیا گیا تاہم شائقین کی جانب وہ پذیرائی نہیں ملی۔
مداحوں کی بڑی تعداد نے پی ایس ایل انتھم کو زیادہ پسند نہیں کیا تاہم گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران فیس بُک پر 10 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر محض 3 لاکھ افراد نے گانے کو سُنا ہے، اسکے علاوہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وینیوز الگ ہیں۔
ادھر کئی فینز نے گلوکار علی ظفر کے ماضی کے ترانوں پھر سیٹی بجے گی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس جیسا انتھم دوبارہ نہیں بنایا جاسکتا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہورہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
امریکی شخص نے 10001 پل اپس لگا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ایک امریکی شخص نے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ پل اپس کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔ ٹرویٹ ہینس نے 10 ہزار ایک پل اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
ٹرویٹ ہینس نے تقریباً 2 سال پہلے بھی مقررہ مدت میں 8,100 پل اپس کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی لیکن پھر ان کا ریکارڈ ایک آسٹریلوی شہری گیری لائیڈ نے توڑ دیا تھا جس نے 24 گھنٹوں میں 8،600 اضافی پل اپس کیے تھے
انہوں نے اب 24 گھنٹوں میں 10،001 پل اپس کے ساتھ ٹائٹل پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
ٹرویٹ ہینس نے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا حالاں کہ مجھے منفرد صلاحیت یا زبردست طاقت سے نوازا نہیں گیا اور چیزیں واقعی میرے پاس کبھی بھی آسانی سے نہیں آئیں لیکن مجھے اپنے مقاصد سے دستبردار نہ ہونے کی صلاحیت عطا کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا تھا کہ خواہ اس میں کتنے ہی سال کیوں نہ لگ جائیں لیکن میں اسے مکمل کرکے رہوں گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پل اپس پل اپس ریکارڈ پل اپس کا عالمی ریکارڈ ٹرویٹ ہینس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ