معروف اداکارہ کرینہ کپور اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کے بعد گھبراہٹ کا شکار ہوگئی تھیں۔

کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہونی والی پیچیدگیوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا وزن 25 کلو بڑھ گیا تھا۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ویسے تو میں اپنی شکل و صورت اور جسمانی ہیئت پر ہمیشہ پُراعتماد رہی ہوں لیکن جہانگیر کی پیدائش پر بڑھنے والے وزن کے باعث گھبرا گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچپن سے میں ہر وقت کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت میں مبتلا رہی ہوں اور ہر وقت ہاتھ میں چپس کا پیکٹ رہا کرتا تھا۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ظاہر ہے پھر وزن بھی بڑھنا تھا لیکن مجھے خود سے پیار ہے اس لیے یہ سب ٹھیک لگتا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب جہانگیر کی پیدائش کے بعد وزن بڑھا اور مجھے تب گھبراہٹ ہوئی تو خود سے کہا کہ میں اس میں بھی زبردست لگ رہی ہوں۔

اس موقع پر کرینہ کپور نے اپنی فلم "جب وی میٹ" کے ڈائیلاگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہ اصول اپناتی ہوں کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں۔

ادکارہ کرینی کپور نے خواتین کو مشورہ دیا کہ یہی وہ طریقہ ہے جس پر ہر عورت کو اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرینہ کپور نے کی پیدائش کہا کہ کے بعد

پڑھیں:

میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی

میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

زلزلے سے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے اور 341 لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔

میانمار میں 6 دن قبل 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • منوج کمار، پیدائش ایبٹ آباد میں انتقال ممبئی میں
  • لوگوں نے رنبیر کپور سمجھ کر ساتھ تصویریں بنوائیں، پاکستانی اداکار عفان وحید
  • بیٹوں کی پیدائش پر سیف 1 رات اسپتال نہیں رکے: کرینہ کپور کا شکوہ
  • پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی
  • ’’ساتھی اداکار کے تھپڑ مارنے سے سماعت متاثر ہوگئی‘‘ اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف
  • مشہور ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ
  • میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی
  • شیکھر دھون، پُراسرار خاتون کے درمیان رشتہ کیا ہے؟ کرکٹر نے بتادیا
  • وہ کون سی ’ڈش‘ ہے جسے کھائے بغیر کرینہ کپور کو نیند نہیں آتی