2025-02-06@13:07:16 GMT
تلاش کی گنتی: 2093
«تحریر نہیں کیا»:
(نئی خبر)
کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ مذاق کیا کریں لیکن ان کیساتھ جوبرداشت کرسکیں کیونکہ آپ لوگ مذاق کرتے ہیں دوسرے لوگ سیریز لے لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس کمیونٹی کی تمام باتیں سنی ہیں، جہاں پوری دنیا کے لوگ آکر رہتے ہوں وہاں مسائل تو ہوں گے. کراچی پاکستان کاگروتھ انجن ہے اور پورے پاکستان کو چلاتا ہے.وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجھے حال ہی میں پتہ چلا کہ تاجر مذاق کرتے ہیں. مذاق ان لوگوں کے ساتھ کیا کریں جو برادشت کرسکیں اور جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اورڈائریکشن...
کراچی کے عوام جو پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہیں اب ٹرانسپورٹ سہولت سے متعلق ان کے لیے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔ کراچی کے عوام جو پہلے ہی ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چند سال قبل وفاقی حکومت کے گرین لائن بس اور پھر سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس سے ان کی کچھ اشک شوئی ہوئی۔تاہم اب کراچی میں پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) سے سفر کرنے والے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ اس کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس میں کرائے میں 20 سے 60 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا...
امریکا میں ایک 30 سالہ شہری خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنی والدہ کی موت سے جُڑے عجیب و غریب واقعے کو شیئر کیا ہے۔ امریکی خاتون مورین برینیگن نے والدہ کی موت سے قبل ان کے ساتھ وقت گزارا تھا جس کے بعد والدہ اپنے گھر روانہ ہوگئی تھیں۔ مورین نے گھر جانے کے بعد اپنی 52 سالہ والدہ ڈیبی کو میسیج کیا جس میں انہوں نے مذاق میں لکھا، کیا آپ گھر زندہ پہنچ گئیں جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ واقعی مرچکی تھیں۔ مورین نے والدہ کے ساتھ ان کی موت سے قبل ایک ساتھ دن گزارا تھا۔ جب ان کی والدہ اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئیں تو مورین نے اپنی والدہ کو ایک پرمزاح...
حکومتی مذاکرات کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عملی طور پر آج مذاکرات ختم کردیے. حکومتی کمیٹی 31 جنوری تک موجود رہے گی. اس دوران پی ٹی آئی نے دوبارہ اسپیکر سے رابطہ کیا تو ہماری کمیٹی ان کے ساتھ بیٹھ جائے گی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج اس مذاکراتی عمل کو ختم کردیا ہے. جس کا انہوں نے خود آغاز کیا تھا، 5 دسمبر کو انہوں نے کمیٹی بنائی تھی، پھر یکے بعد دیگر 3 ملاقاتیں ہوئی تھیں، 42 دن کے بعد انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے تھے .جس کے بعد ہم نے ان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی، آئینی بینچ نے کہا کہ کل صرف ملٹری کورٹس ہی سنیں گے۔کیس کی سماعت کے دوران وکیل وزارت دفاع کے دلچسپ جواب پر عدالت میں قہقہے بھی لگے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل وزارت دفاع سے جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا فوجی عدالتوں میں ججز یونیفارم میں ہوتے ہیں؟ خواجہ حارث نے کہا کہ کورٹ مارشل میں ججز فوجی یونیفارم میں ہی ہوتے ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ یونیفارم فوجی افسر بطور جج کیسے غیرجانبدار ہو سکتا ہے؟ جس پر وکیل وزارت دفاع خواجہ...
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر آج طے شدہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا ہے تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔ آج 7 دن پورے ہوئے، ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی، توقع تھی کہ اپوزیشن کے ارکان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے۔ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نیا صدر علی امین گنڈاپور کی مرضی سے تعینات کیا گیا انہوں نے عہدے چھوڑنے کیلئے عمران خان سے درخواست کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم فراغ دلی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔ یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی وبہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے: وزیراعظم انہوں نے...
گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار کردیا۔حال ہی میں علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نےسوال کیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟اس پر علی حیدر نے کہا کہ میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔گلوکار نے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپا مارا گیا۔ پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی: اسپیکر قومی اسمبلیاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی آج بات چیت کی چوتھی نشست کے لیے نہیں آئی جس کے بعد یہ سلسلہ آگے نہیں چل سکا انہوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم تو بات چیت کے لیے پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کی ٹیم کا 45 منٹ تک انتظار کیا گیا میں تو یہ توقع کرتا تھا کہ پی ٹی آئی کے دوست تشریف لے آئیں گے.(جاری ہے) سپیکر نے کہا کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں مذاکرات ان (پی ٹی آئی) کی غیر موجودگی کی وجہ سے...
ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج مذاکراتی عمل میں شرکت نہیں کی اور عملاً مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ عرفان صدیقی نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات پر وسیع مشاورت کی گئی تھی اور سینیئر آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لی گئی تھی، تاہم آج پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات میں شریک ہونے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا گیا تھا، لیکن وہ اجلاس میں نہیں آئے۔ اگر پی ٹی آئی اجلاس میں آتی تو ہم اپنا جواب...
لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز میں دوبارہ کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے شادی پر انہیں مبارکباد اور دعائیں دیں۔ نیلم منیر نے بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی تھی، مگر اب وہ نئے جذبے اور توانائی کے ساتھ واپس آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکاری کے ذریعے انہیں بے شمار محبت ملی اور وہ اس محبت کو مزید بڑھانے کے لیے دوبارہ کام شروع کرنے جا رہی ہیں۔ نیلم منیر نے اپنے مداحوں، عزیز و اقارب، انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز...
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے رائٹس کیلئے بڑی ادائیگی کرنا تھی جس کی وجہ سے پی ٹی وی کی تنخواہوں میں تاخیر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارکان کو بریفنگ دی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کی تنخواہ، آئی سی سی کی ادائیگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، میں چاہتا تھا کہ عوام چیمپئینز ٹرافی دیکھنے سے محروم نہ ہوں، کئی نجی میڈیا چینلز نے کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں، کئی چینلز کے مالکان رئیل اسٹیٹ...
معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس آمنہ عروج نامی لڑکی سے خاتون کی لالچ ذہن میں رکھ کر رات کو ملنے نہیں گئے تھے، ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش کے معاملے سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے اعتراف کیا کہ ان کے اغوا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پولیس اور عدلیہ کا اہم کردار رہا ہے، دونوں ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، وہ مطمئن ہیں۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے مبہم انداز...
ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع کے وکیل سے متعدد سوالات پوچھ لیے کہ آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا ہے؟ فرد جرم عائد کرنے کے بعد انکوائری کیسے کرتے ہیں؟ کیا دوران ٹرائل بھی چارج فریم ہوتا ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک جرم کو آرمی ایکٹ کے مطابق ثابت نہیں کریں گے، کیا وہ ملٹری ٹرائل میں ہی آئے گا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل میں آرمی ایکٹ اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ افسران کے لیے 1010 گاڑیاں خریدنے کے معاملے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس پروکیورمنٹ میں شفافیت کا فقدان ہے اور ابھی تک کسی اخبار میں اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس ہدف 384 ارب روپے پورا نہیں ہو سکا اور اس کے باوجود غیر ضروری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ گاڑیاں خوش کرنے کے لیے خریدی جا رہی ہیں اور شاید اوپر سے حکم آیا ہے کہ یہی گاڑیاں خریدنی...
کسٹمز ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے فیصلے واپس لے لیے۔ جسٹس منصور نے 13 جنوری کو آرٹیکل 191 اے کی تشریح سے متعلق نوٹسز جاری کیے تھے۔ دورانِ سماعت آئینی بینچ نے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور...
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے نہ آنے پر آج مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسپیکر ایاز صادق نے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، آج 7 دن پورے ہوگئے، اس متعلق ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی، توقع تھی کہ اپوزیشن کے ارکان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ انتظار کیا، ان کی طرف سے پیغام آیا کہ وہ نہیں آئیں گے، میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، پی ٹی آئی ارکان نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ...
ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، تحلیل نہیں کر رہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے 45 منٹ تک تحریک انصاف کے رہنمائوں کا انتظار کیا، ان کو پیغام بھی بھیجا لیکن ان کی طرف سے جواب نہیں آیا،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات نہیں چل سکے، آج کا اجلاس ملتوی کر دیا ہے لیکن میرے درواز کھلے ہیں توقع رکھتا ہوں دونوں طرف سے مذاکرات کیے جائیں۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )سینیٹ نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 منظور کر نے پر صحافیوں نے احتجاجاً ایوان بالا سے واک آﺅٹ کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا، تو رانا تنویر حسین نے محسن نقوی کی جانب سے پیکا ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے.(جاری ہے) متنازع پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان طیش میں آگئے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آﺅٹ کر دیا وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ...
حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کمیٹی تحلیل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تشکیل کردہ اپنی کمیٹی تحلیل کرنے کے عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں، باقی جماعتوں کے قائدین کو باندھ کے نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مطالبے کے مطابق اگر کوئی تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے، اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ پھر یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں آئی لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی۔اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کر کے بتائیں گے، ہم اپنا اجلاس کریں گے اس میں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ توقع رکھتا تھا کہ آج اپوزیشن کے دوست تشریف لائیں گے، آج 45 منٹ انتظار کیا، میسج بھی کیا، وہ نہیں آئے، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ...
’جیو نیوز‘ گریب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم ایک خط کی بنیاد پر آئی، ایک خط نے پورے نظام کو تبدیل کر دیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو بالآخر سپریم کورٹ کا فُل کورٹ بینچ ہی سنے گا، یہ ایشو پاکستان کے عوام اور نظام کی بقاء کے لیے حل ہو گا۔جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ آزاد جج چاہئیں جو عدلیہ کا تقدس برقرار رکھیں، لوگوں کی اُمید آج عدلیہ، پارلیمان اور میڈیا سے ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء اپنے حقوق اور عوام کے لیے جدوجہد کر رہے...
واشنگٹن:امریکا نے عارضی طور پر پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی بھی امداد فی الحال روک دی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں کئی اہم منصوبے رک گئیں ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہےکہ پاکستان کو امداد بند کرنے کا فیصلہ ازسرنو جائزے کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا،جائزے کی تکمیل تک کسی قسم کی مالی معاونت بحال نہیں کی جائے گی۔ امریکی مالی امداد بند ہونے سے پاکستان میں توانائی اور زراعت کے شعبوں کے پانچ بڑے منصوبے تعطل کا شکار ہو گئے ہیں، اسی طرح گورننس...
اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی عدم شرکت کی وجہ سے آج ہونے والا مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں طے ہوا تھا کہ سات ورکنگ دنوں میں دوبارہ اجلاس ہوگا، اور آج وہ مدت پوری ہو گئی تھی، اس لیے تمام جماعتوں کو اجلاس کی دعوت دی گئی تھی۔ لیکن پی ٹی آئی نے شرکت سے انکار کر دیا، جس کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان سے رابطہ کیا گیا تھا، جنہوں نے اعلیٰ قیادت سے مشاورت...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز واپس لے لئے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کسٹمز ڈیوٹی کیس کی سماعت کی، اس موقع پر متعلقہ حکام اور وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت نے جسٹس منصورعلی کا توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ روز کے توہین عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال...
اسلام آباد: جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی بنیاد ایک خط ہے، جس نے پورے ملک کا نظام بدل کررکھ دیا ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مجھے آج بار نے صرف چائے پلانے کے لیے مدعو کیا تھا، پھر مجھے کہا گیا آپ نے صرف کچھ وکلا کو سرٹیفکیٹ دینے ہیں۔ پھر یہاں آکر بتایا کہ وہ سرٹیفکیٹ صرف 60 ہیں۔ پھر یہاں آکر مزید پتا چلا کہ یہاں تو میڈیا بھی ہے ۔ اس موقع پر ہال میں قہقہے لگ گئے۔ اپنے خطاب میں جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ مضبوط میڈیا چاہیے جو لوگوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنا ان کا حتمی فیصلہ ہے اور وہ مذکرات سے گریزاں ہیں تو ہم بھی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے اور کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے. اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواہش یا مطالبے کے مطابق اگر تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے اور اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کمیشن بنانے...
کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ایئر کرافٹ ٹیکنیشنز کو ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے میں اپرنٹس شپ مکمل کرنے والے 100 سے زائد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے انٹرویو شروع کر دیے ہیں۔ شعبہ انجینیئرنگ حکام نے اپرنٹس شپ کرنے والے امیدواروں کو طلب کرلیا۔ پی آئی اے شعبہ انجینیئرنگ میں 100 سے زائد ٹیکنیشنز ڈیلی ویجز بنیاد پر بھرتی کرکے قلت کو پورا کرے گی۔ ایئرکرافٹ انجینیئرز کو بھرتی کرنے کے لیے فی الحال فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایئرکرافٹ انجینیئرز کا آخری فریش بیچ 2016 میں بھرتی کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ شعبہ انجینئرنگ ٹیکنیشنز کی...
اسلام آباد: ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دلائل دیے جا رہے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ اور پولیس کی ایف آئی اے میں چارج فریم کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس حسن اظہر نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ میں انکوائری کون کرتا ہے؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)جعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی۔بانء پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمساء کیانی اسلام اّباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کی عدالت پیش ہوئے۔(جاری ہے) وکیل انصر کیانی نے کہا کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہیں، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے۔جج افضل مجوکہ نے کہا...
پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کے متحرک ہونے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے پاکستان بھر میں موجود پراجیکٹس پر تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ملک میں کم و بیش 7 برسوں سے زوال پزیر پراپرٹیز کے کاروبار میں مندی کے اثرات بالآخر ختم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے لیکن بحریہ ٹاؤن کراچی میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ پراپرٹی کی قیمتیں سر اٹھانے ہی والی تھیں کہ نیب کے بحریہ ٹاؤن دبئی سے متعلق بیان اور اس پر ملک ریاض کے ردعمل نے بحریہ ٹاؤن کو بڑا دھچکا دیدیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن میں پراپرٹی کے مالک اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک عبدالجلیل خان...
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے کے دعوؤں پر لب کشائی کی ہے۔ حال ہی میں شاداب خان نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ میں شرکت کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔ دوران شو ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ ‘اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟’ شاداب نے تحمل سے سوال سنا اور پھر سوچتے ہوئے جواب دیا کہ ‘اگر کرکٹرز میسجز کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست سپرنٹنڈنٹ کے بیانات کے بعد ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی کی بیٹوں سے بات کرانے، جیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کیا کہ درخواستگزار کو کیا سہولت دی؟جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ کیٹگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جارہی ہیں،ایک باورچی ، ٹی وی اور اخبار بھی دیا گیا ہے،2بار ملاقات کی اجازت ہے لیکن ہم 4بار بھی ملاقات کروا دیتے ہیں۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت...
وزیر پلاننگ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مقپون نے کہا ہے کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمیں ووٹ عوام نے دینے ہیں، پی ٹی آئی نے نہیں دینے ہیں، یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی۔ اگر ہم نے ڈیلیور کیا ہے تو ہمیں ووٹ ملیں گے ورنہ ہمیں پی ٹی آئی نے ووٹ نہیں دینے۔ کسی پارٹی میں نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویو میں صوبائی...
جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے جن 26 افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں8 اب زندہ نہیں ہیں.اسرائیلی ترجمان
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسرنے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے حماس کی جانب سے جن 26 افراد کو رہا کیا جانا ہے ان میں8 اب زندہ نہیں ہیں برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مینسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل کو حماس کی جانب سے ایک فہرست موصول ہوئی ہے پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے تمام 33 یرغمالیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں. انہوں نے کہا کہ حماس کی یہ فہرست اسرائیل کی انٹیلی جنس معلومات سے مطابقت رکھتی ہے لہذا میں یہاں یہ کہ سکتا ہوں کہ ہمارے 25 یرغمالی زندہ ہیں اور آٹھ حماس کے...
آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور کے احکامات واپس لے لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لےلیے جبکہ اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کا توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اٹارنی جنرل نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کو فیصلہ چیلنج کرنے سے آگاہ کردیا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) جسٹس محمد علی...
حکومت کا جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے میں فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کردیا۔ سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی۔ یاد رہے...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے کے دعوؤں پر لب کشائی کی ہے۔حال ہی میں شاداب خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔ دوران شو ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟شاداب نے تحمل سے سوال سنا اور پھر سوچتے ہوئے جواب دیا کہ اگر کرکٹرز میسجز کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب مت دیں۔قومی کرکٹر نےکہا نظر...
انٹرنیشنل معراج النبی(ص) کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ معراج پر نبی کریم (ص) غیبت کرنیوالوں کا کیا حال دیکھا؟ حقوق الناس کی رعایت نہ کرنیوالوں کیساتھ کیا بیت رہی تھی، تارک صلوات، ماں باپ کے نافرمان لوگوں کے عذاب کے بارے بھی رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تفصیل سے بیان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ ظہیر کربلائی نے ادارہ منہاج القرآن کے زیراہتمام انٹرنیشنل معراج النبی کانفرنس(ص) سے خطاب کرتے ہوئے معراج کو امت کی رہنمائی اور آگاہی کا موثر ترین ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں واقعہ معراج تین پہلو بیان کیے، ایک پہلو مسجدالحرام سے مسجد اقصی، دوسرا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ دی نیوز نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کے تین ارکان رانا ثناء اللہ، عرفان صدیقی اور اعجاز الحق سے بات کی۔ سبھی نے کم از کم اس کا واضح اشارہ دیا کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی کو دینے کیلئے کچھ ہے اور ایسا کچھ نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کو یکسر مسترد کر دے گی۔ پی ٹی آئی نے 9؍ مئی اور 26؍ نومبر...
کراچی(نیوز ڈیسک)چین کی تیار کردہ مصنوعی ذہانت کی اپلی کیشن ڈیپ سیک (DeepSeek) چیٹ جی پی ٹی اور دیگر ایسی حریف ایپس کو مات دے کر امریکا‘ برطانیہ اور چین میں ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے‘چیٹ جی پی ٹی کے سستے اور طاقتور چینی متبادل نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا‘اوپن اے آئی جیسی امریکی کمپنیوں کے غلبے کو چیلنج کردیاہے ۔ اس پیش رفت نے امریکی ٹیک کمپنیوں کے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور کئی بڑی ٹیک کمپنیوں، بشمول اینویڈیا، کے شیئرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ رواں برس جنوری میں اپنے لانچ کے بعد سے ہی اس...
واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے لیے امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد کئی اہم منصوبے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں امریکا نے دنیا کے مختلف ممالک کے لیے اپنی غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، جن میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد بھی شامل تھی۔ یہ امدادی پروگرام 90 روز کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے تمام سفارتی مشنز کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام امدادی پروگرام فوراً معطل کر دیں اور اس حوالے سے تمام کام بند کر دیے جائیں۔ اب امریکی حکام نے پاکستان کے لیے بھی امداد بند کرنے کی تصدیق کی ہے،...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ سے ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی کا استعمال کیا جاتا ہے اور ’اسپیشل ڈنر‘ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں اور اس کے تاریک پہلوؤں کا انکشاف بھی کیا۔ نادیہ حسین نے کہا کہ مرد حضرات کام حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایسی خواتین کو بھی جانتی ہیں جنہوں نے مرد حضرات کی پیشکش کو قبول کیا اور اس طرح کے کام کیے ہیں۔...
اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے، وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارہ (یو این ڈی پی ) کے پاکستان میں منصوبے اہمیت کے حامل ہیں،ان منصوبوں کے لیے مناسب منصوبہ بندی، شفاف رپورٹنگ اور قومی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے...
کوئٹہ کی بھیگی ہوئی سرد شام ہم علی احمد کرد سے ملاقات کے لیے جناح روڈ پر پہنچے تو بارش اپنی آخری ہچکیاں لے رہی تھی۔ طے شدہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر کا سبب زیارت میں ہوتی رہی برف باری تھی۔ ہم بروس روڈ جو قیام پاکستان کے بعد اس لیے جناح روڈ میں بدل چکا تھا کہ قائد اعظم یہیں کہیں قیام کرتے تھے اور اپنے آخری ایام میں اسی روڈ سے زیارت لے جائے گئے تھے۔ جناح روڈ پر قائم سلیم میڈیکل سٹی کی بلڈنگ کے تیسرے۔ فلور پر جناب علی احمد کرد کا دفتر تھا اور نیچے آباد ترین چائے خانے تھے۔ ہم کرد صاحب کے کلرک کی رہنمائی میں غلام گردشوں ایسے دائروں میں اوپر...
کیا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک بھی ورکنگ کلاس کانمائندہ موجود ہے ؟ تو اس کا جواب ہے جی ہرگز نہیں کیا اِن نمائندگان کو کوئی معاشی مسئلہ درپیش ہے ؟ سیدھا سا جواب ہے کہ اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا ۔ کیا انہیں موجود ملکی معیشت کو دیکھتے ہوئے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا مطالبہ کرنا چاہیے ؟ محب وطن انسان اِس کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ اِس وقت حکومت نہیں ریاست بچانے کے نعرے پر کام کرنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے ۔پھرپاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے جب تنخواہ 10 لاکھ کرنے کا مطالبہ کیا تو دیکھتے ہی دیکھتے محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے...
جب مجھے صدر بائیڈن کی طرف سے سزا کی معافی کی پٹیشن نامنظور ہونے کی دل شکن خبر ملی تو میرا پہلا ردعمل یہ تھا کہ عافیہ کا ہاتھ پکڑ لوں، اسے مضبوطی سے اپنی آغوش میں جکڑ لوں اور بس وہیں بیٹھ کر اس کے درد کو اپنی روح میں جذب کرلوں۔ میری معصوم چھوٹی بہن کی تصویر، اس کی آنسوؤں سے بھری نم آنکھیں جب میں اسے ایک بار پھر الوداع کہہ رہی ہوں، اسے ایک بار پھر ناانصافی کا شکار ہونے کے لیے چھوڑ کر آنے سے، میری آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا رہا ہے جو کہ مجھے پریشان کر رہا ہے۔ میں بس اسے سینے سے لگا کر رونا چاہتی ہوں۔ میں دنیا سے چلا چلا...
جب پاکستان بزنس فورم نے دوسری میرا برانڈ پاکستان نمایش کا اعلان کیا تو ہمارا خیال تھا کہ اسی طرح ایک اچھی نمایش ہوگی جیسی پہلی ہوئی تھی۔ لیکن بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری عامر رفیع نے ہمیں پوری طرح اس پروجیکٹ میں شامل کرلیا، اور جب اس حوالے سے ہونے والی ایک میٹنگ میں شرکت کی جہاں بزنس فورم کے صدر برادر سہیل عزیز نے گرم جوشی سے خیر مقدم کیا اور ساتھیوں سے تعارف کرایا۔ اسی روز علم میں آیا کہ اس سال پہلے سے بڑے پیمانے پر نمایش ہورہی ہے اور دونوں بڑے ہالز میں نمایش کنندگان کی تعداد پہلے سے زیادہ ہوگی۔ سہیل عزیز نے تفصیل بتائی کہ اس مرتبہ زیادہ برانڈز آرہے ہیں، انہوں نے...
اخبارات میں تبدیلی نام اور تبدیلی پتا کے چھوٹے چھوٹے اشتہارات تو آپ نے دیکھے اور پڑھے بھی ہوں گے۔ کبھی تو ان کی ضرورت اس لیے پیش آتی ہے گھر یا دفتر کا ایڈریس تبدیل ہوجانے پر اشتہار کے ذریعے آگاہی دینا قانونی اور کاروباری ضرورت ہوتا ہے، نام تبدیلی کبھی اس لیے ہوتی ہے کہ واقعی نام تبدیل کرنا ’’مجبوری‘‘ بن جاتا ہے، ابھی حال ہی میں قومی اسمبلی میں ایک بل پیش کیا گیا اور پیش کیے گئے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ایکٹ ترمیمی بل 2025ء میں کہا گیا ہے کہ نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی۔ اتھارٹی 9 اراکین پر مشتمل ہو گی جس میں سیکرٹری داخلہ،...
لاس اینجلس میں لگی آگ کی راکھ ابھی صاف بھی نہ ہوپائی تھی کہ سیمابی طبیعت کے حامل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ کی صفائی کا خیال ستانے لگا، ان کی خواہش ہے کہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک مزید فلسطینیوں کو پناہ دیں تاکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امن کو قائم کیا جاسکے، اس ضمن میں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے بات بھی کرلی ہے جب کہ مصری صدر سے بھی رابطے کے خواہش مند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ، ہم اس سارے معاملے کو صاف کررہے ہیں، میں پوری غزہ پٹی کو دیکھ رہا ہوں، یہاں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، اس بیان کے ساتھ ہی ٹرمپ نے اسرائیل کو دو ہزار...
خیبرپختونخوا کی بیشتر جامعات میں مستقل وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ناقدین اس کا ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہے۔ جامعہ پشاور میں ایم فل کے طالب علم تقویم الحق نے وی نیوز کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران نوجوان سے تبدیلی اور امید کے نام پر ووٹ لیا تاہم یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان طبقہ حکومت سے مایوس دکھائی دے رہا ہے۔ اساتذہ کی رائے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسویسی ایشن کے رکن اور فزکس ڈیپارٹمنٹ...
سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی پارٹی قیادت کو تبدیل کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین سے لے کر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو دی گئی ہے جبکہ پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے عالیہ حمزہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ پارٹی قیادت میں تبدیلیاں کیوں؟ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی صدارت کا عہدہ ان سے لے کر ان کے مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے جنید اکبر کو سونپا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر...
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) نئی شامی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہل کاروں کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد بننے والی نئی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغربی حمص کے علاقے میں خلاف ورزیوں پر بڑی تعداد میں گرفتاریاں کیں۔ حکام نے ایک مجرمانہ گروہ کے ارکان پر الزام عائد کیا، جنہوں نے سیکورٹی سویپکے ذریعے رہائشیوں کے خلاف بدسلوکی کی اور خود کو سیکورٹی سروسز کا رکن ظاہر کیا۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والے 35افراد میں میں زیادہ تر اسد حکومت کے سابق افسران ہیں، جنہوں نے خود کو نئی حکومت کے مراکز میں پیش کیا تھا۔آبزرویٹری کا...
اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی۔نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔ دونوں ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا...
اسلام آباد (صباح نیوز) نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی توہین عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ بینچ کی اکثریت انٹراکورٹ اپیل نمٹانے کی وجوہات دے گی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جس انداز میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا گیا، اب میں کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی توہین عدالت شوکاز نوٹس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی ریگولربینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں درخواست گزار نذر عباس کے وکیل نے اپیل...
ایڈیشنل رجسٹرار کو شوکازواپس : ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کا رروائی کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا جسٹس منصور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں عدالت نے قرار دیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہینِ عدالت نہیں کی۔ نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے دو سوالات تھے۔ کیا ایک ریگولر بینچ سے جوڈیشل آرڈر کی موجودگی...
اسلام آباد (آن لائن+ صباح نیوز) سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے کثرت رائے سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دیدی،جے یوآئی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی ،پی ٹی آئی کے اکین اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ علاوہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 منظور کرلیا، بل کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ آئے، سینیٹر کامران مرتضی اور سیف اللہ نیازی نے بل کی مخالفت کی، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے مطابق بل کے تحت اعلیٰ سطح کمیشن کی باڈی بنائے جائے گی جس نے تمام فیصلے کرنے ہیں،کمیشن میں صوبوں کا حصہ مل رہا ہے، ورلڈ بینک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) ایوان بالا (سینٹ) کے اجلاس کے دوران سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روکنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ سینٹ اجلاس کا آغاز ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا۔ کارروائی کے آغاز پر سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر کامران مرتضی اور رانا محمود الحسن کی جانب سے نیپون ادارہ برائے جدید علوم کے قیام کا بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی کوشش کی گئی۔ ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روک دیا۔...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمے داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عاید ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ، اقتدار پر مسلط اورعوامی مینڈیٹ پر قابض ٹولہ شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے نہ اختیارات و وسائل دینے پر تیار ہے ، جماعت اسلامی نے مختصر وقت میں اختیارات کی کمی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی جانب سے جامعات کے مجوزہ ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے مجوزہ حکومتی ترامیم میں ترامیم جمع کرادیں جن میں بیوروکریٹ کو وائس چانسلر نہ بنانے سمیت دیگر ترامیم شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ سندھ کی جامعات میں 8 روز سے تدریسی عمل معطل ہے ،جامعات کے اساتذہ مجوزہ حکومتی ترامیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔مزید برآں سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلور پر پیکا ایکٹ نامنظور کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ آزادیٔ صحادفت پر قدغن ہے ،اسے برداشت نہیںکریں گے۔ اس وقت پریس گیلری میں ہماری صحافی برادری...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کو جاری شوکاز نوٹس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل نمٹادی جبکہ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے جب توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی تو آرڈر کیسے دیا گیا، فیصلے میں مبینہ توہین کرنے والوں میں چیف جسٹس کو بھی شامل کیا گیا، کیا توہین کرنے والے فل کورٹ تشکیل دیں گے۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔وکیل نذر عباس نے کہا کہ میرے موکل کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے، انٹرا کورٹ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ اپنا کلیم واپس لے سکتے ہیں لیکن اپیل...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔علاوہ ازیں بانی...
سندھ اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے پارلیمانی صحافیوں نے پیر کو پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے اس قانون کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی پی رکن سعدیہ جاوید سے کہا کہ صحافی احتجاج کررہے ہیں، آپ ترجمان سندھ حکومت ہیں ان سے ملاقات کریں اور ان کا مسئلہ معلوم کریں۔اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر پارلیمانی امور و قانون ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ آج صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ وفاقی حکومت نے جو ایکٹ پاس کیا اس پر چیئرمین پی پی پی کابڑا واضح موقف ہے ۔ہم نے یقین دہانی کروائی ہے...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 26 آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ابھی آپ کی خواہشات کے مطابق فل کورٹ نہیں بن سکتا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں، ان کے علاوہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ کا حصہ ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔وکیل حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آگئے، درخواست گزاروں نے آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بینچ بنانے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے قرار دیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہینِ عدالت نہیں کی،نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیکر معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو اختیار نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کے باوجود کیس واپس لے، ججز آئینی کمیٹی کو بھی یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی...
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے حکومتی فریق کو سنے بغیر مذاکرات ختم کرکے 26 نومبر کی غلطی کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال جاری ہے، جارحانہ ٹوئٹس بھی نہیں رُکے، جبکہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کو احتجاج سے نہیں روکا۔۔ اس صورتحال میں مذاکرات کا عمل چھوڑنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوگا۔؟ اسلام ٹائمز۔ اگر تحریک انصاف کی ٹیم نے عمران خان کی جانب سے منسوخ کیے گئے منگل کو ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تو حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی۔ اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ ایک نجی ٹی...
کچھ دن پہلے میں بیرون ملک سے واپس اپنے شہر کراچی آتے ہوئے ’ہوائی اڈے‘ کی ’انتظار گاہ‘ میں بیٹھ کر اپنی پرواز کا انتظار کرنے لگی۔ وہاں اور بھی بہت سے پاکستانی نظر آئے۔ کچھ دیر بعد مجھے پیاس لگی، تو کینٹین کا رخ کیا۔ وہاں ایک جوڑا پہلے سے موجود تھا۔ ان صاحب اور صاحبہ نے اپنے لیے چائے اور ’کافی‘ لی اور میں اپنی پانی کی بوتل لے کر اپنی نشست پر آ بیٹھی۔ وہ جوڑا بھی ہماری نشست کے برابر میں آ کر بیٹھ گیا۔ میں پانی پی کر اپنی بیٹی سے باتوں میں مصروف ہو گئی، جس دوران میرا پاؤں کسی چیز سے ٹکرایا۔ میں نے دیکھا، تو وہاں خالی پیالی تھی۔ ان دونوں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک غزہ کی پٹی سے مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کریں۔ دوسری جانب انھوں نے اسرائیل کو 2,000 پاؤنڈ وزنی بم بھیجنے پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس خیال کا خیرمقدم کیا کہ غزہ کے فلسطینی باشندوں کو مصر اور اردن منتقل کر کے غزہ کو ’’مکمل خالی‘‘ کردیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلسطینی حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ پر جشن منا رہے ہیں اور اپنے گھروں میں واپسی کے منتظر ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے...
ویب ڈیسک — امریکہ کے وزیرِِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر افغان طالبان کی تحویل میں مزید امریکی شہری ہوئے تو امریکہ ان کی اعلیٰ قیادت کے سر وں کی قیمت مقرر کرے گا۔ ہفتے کو وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ’’ سننے میں آیا ہےکہ طالبان کے پاس مزید امریکی یرغمال ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو ہم فوری طور پر ان کے رہنماؤں پر بڑے انعام کا اعلان کریں گے جو ممکنہ طور پر اس سے بھی زیادہ ہوگا جس کا اعلان ہم نے بن لادن کے لیے کیا تھا۔‘‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ روز...
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں ریلویز کے خلاف دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہےلیکن اس کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانجی ٹرافی کا یہ ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو اس متعلق کوئی علم نہیں کہ ویرات کوہلی کے کھیلنے کی وجہ سے بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی انتظام کرلے، لیکن ایسوسی ایشن نے براڈکاسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔...
لاہور: سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن اور دل بڑا کرے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی،کوئٹہ، پشاور،خیرپوراور سکھر میں پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی قائد چوہدری شجاعت حسین کے یوم پیدائش پر تقاریب کا انعقاد کیا۔ ان تقاریب سے بذریعہ ویڈیو لنک چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین،چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر محمد امجد،مسز...
عام طور پر دیکھا جائے تو ’’انا‘‘جسے انگریزی میں ’’ایگو‘‘ کہتے ہیں ہر انسان کے لیے نقصان دہ ہے۔ ’’ایگو‘‘ والے سے بہت سے لوگ دور ہوجاتے ہیں اور ایسے ہی ’’ایگو‘‘ والا بہت لوگوں سے دور رہتا ہے، انانیت انسان کو زندگی کے بھیانک موڑ پرلا کر کھڑا کرتی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب ایک مرتبہ میں تربیتی سیشن لے رہا تھا تو ہمارے ایک استاد ہمیں کام یاب لوگوں کی زندگی کے بارے بتاتے ہوئے کہنے لگے:’’بیٹا! کام یابی کے لیے Flexible (لچک دار) ہونا ضروری ہے، ہمیشہ وہی بندہ ترقی کرتا ہے جو اپنے آپ کو موقع اور حالات کے ساتھ تبدیل کرتا ہے۔‘‘ اس وقت مجھے یہ سن کر بڑا تعجب ہوا کہ کوئی انسان...
آصف علی زرداری ناخوش، وزیراعظم آفس ایوان صدر کی ہدایات پر توجہ نہیں دے رہا، سلیم مانڈوی والا نے دعویٰ کردیا
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعوی کیا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر وزیراعظم آفس کی جانب سے توجہ نہیں دی جا رہی اور صدر آصف علی زرداری اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ اگر صدر پاکستان کی طرف سے کوئی ہدایت بھیجی جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو نچلی سطح پر کیا ہوگا؟ سلیم مانڈوی والا نے متنبہ کیا کہ اگر آپ نے جن چیزوں پر اتفاق کیا تھا ان پر عمل درآمد نہ کیا تو اتحاد ایک دن ٹوٹ جائے گا، سی ای سی اجلاس کے دوران محسوس کر سکتا ہوں...
بیجنگ: چین کی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر کے میٹا اور چیٹ جی پی ٹی جیسی بڑی فرموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک طاقتور چینی AI کمپنی نے معروف امریکی فرموں کی طرف عائد کیے جانے والے الزامات کو گھبراہٹ قرار دیا اور سب کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ DeepSeek نے پچھلے ہفتے اپنے اوپن سورس AI کا تازہ ترین ورژن جاری کیا، جو Meta اور ChatGPT تخلیق کار OpenAI جیسے ٹیک جنات کے بہترین ماڈلز کا مقابلہ کرتا ہے۔ فیس کے اعتبار سے بھی ڈیپ فیک اپنے صارفین سے کم پیسے لے رہا ہے جبکہ انہیں جدید سہولیات پیش کررہا ہے۔ ان صلاحیتوں کی وجہ سے...
اربابِ قلم کینیڈا نے 14 دسمبر 2024 کو ایجکس پبلک لائبریری، اونٹاریو میں ایک شان دار پروگرام کا انعقاد کیا جس کا عنوان ’’اردو اور انگریزی کا شاعری میں سنگم‘‘ تھا۔ اس تقریب کا مقصد ٹورنٹو کی کثیرالثقافتی کمیونٹی کی دو اہم زبانوں، اردو اور انگریزی، کے شعرا کے درمیان مکالمے کا فروغ تھا جس میں مشہور شعراء، اسکالرز، اور ادب کے شوقین افراد نے خیالات کا تبادلہ کیا، موضوعات پر بحث کی، اور شاعری کی آفاقی طاقت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، جناب پیٹرک میڈ تھے، جو ایک مشہور انگریزی شاعر اور لفظ کی طاقت کے حامی ہیں۔ انہوں نے شاعری کے معاشرتی کردار اور ثقافتوں کو جوڑنے کی صلاحیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس...
مجھ پر حملہ ذاتی نہیں سیاسی مسئلہ ہے،ریاست کا تیسرا بڑا عہدہ اگر محفو ظ نہیں تو عام آدمی کا کیا ہوگا ،سپیکر اسمبلی
سفیر رضا: چوہدری لطیف اکبر سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کہا مجھ پر حملہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس میں کوئی ذاتی عناد شامل نہیں سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے دو وزرا جاوید ایوب اور جاوید بڈھانوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ، چوہدری لطیف اکبر سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کہا مجھ پر حملہ ایک سیاسی مسئلہ ہے جس میں کوئی ذاتی عناد شامل نہیں، سابق امیدوار اسمبلی کے قریبی رشتہ دار پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ، سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر دھمکی دی گئی، انتظامیہ کو آگاہ کردیاتھا، انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور میرے قافلے پر حملہ ہو گیا ، وزیر اعظم آزاد...
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ایاز صادق کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود کل ہونے والے اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کو ٹیلیفون کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ٹیبل ٹاک اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل نکالا جا سکتا ہے۔ عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت ہمارے...
"غزہ" ڈرون مسلسل پرواز کے وقت کے لحاظ سے "شاہد 129" ڈرون سے بہتر ہے، کیونکہ یہ مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرتا ہے، جب کہ "شاہد 129" مسلسل 24 گھنٹے پرواز کرتا ہے، اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح افواج کی '' عظیم پیغمبر اعظم'' مشقوں کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب نے ایران کے سب سے بڑے ڈرون کی نقاب کشائی کر دی۔ ایران کا شاہد 149 ڈرون جسے '' غزہ '' کا نام دیا گیا ہے ایران کے ڈرون فلیٹ میں اب تک کا دیوہیکل ڈرون ہے۔ مشقوں کے دوران غزہ ڈرون نے بیک وقت 8 اہداف کو نشانہ بنایا۔ غزہ ڈرون (شاہد 149) کی خصوصیات العالم کی رپورٹ کے مطابق "غزہ" ڈرون (جسے شاہد 149 بھی کہا جاتا ہے) ایرانی...
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کے پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے مقامی خبر رساں ایجنسی ایسنا کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے چند ہی دن ہوئے ہیں اور اب تک پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے شوبز انڈسٹری کے تاریک و مکروہ چہرے سے نقاب اتار کر کئی تلخ باتیں کی ہیں، جو وائرل ہورہی ہیں۔ نادیہ حسین ایک اداکارہ، ماڈل، بزنس وومن اور کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔ وہ کئی شعبوں میں کام کررہی ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے فیشن انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ گزشتہ دنوں نادیہ ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انھوں نے شوبز انڈسٹری کے تاریک پہلوؤں اور ناجائز تعلقات پر کھل کر بات کی۔ بقول نادیہ حسین انہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور وہ جانتی ہیں کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے۔ نادیہ حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کس طرح بااثر لوگ عموماً مرد...
اسلام آباد — ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ کابل کے دورے پر ہیں۔ ماہرین اس دورے کو اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں۔ دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ نے طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملا محمد حسن اور وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں فریقین نے اقتصادی تعاون، ایران میں افغان تارکینِ وطن، آبی مسائل، سیکیورٹی، مشترکہ سرحدوں اور علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ ایران نے اب تک طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن طالبان حکومت کے پہلے روز سے ہی کابل میں ایران کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 13 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کردی ہی۔ شرح سود میں کمی کے بعد ہر پاکستانی کے ذہن میں یہ سوال آرہا ہے کہ اب عام شہری کو اس کا کیا فائدہ پہنچے گا؟ ’پالیسی ریٹ میں کمی سے پیسا بینک سے نکل کر اسٹاک مارکیٹ کی طرف آتا ہے‘ ماہر اسٹاک ایکسچینج شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ عموماً جب بھی شرح سود میں کمی آتی ہے تو اس کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر پڑتا ہے، کیونکہ پالیسی ریٹ میں کمی سے پیسا بینکنگ سیکٹر سے نکل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، اس سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لئے ریلیف ہو گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاو¿ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کی ریاست آئیووا میں دوستوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد کے جوابی کارڈز پیش کیے۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے 40 سال قبل خوبصورت ریاست آئیووا کا دورہ کیا تھا اور دوستوں نے جس گرمجوشی سے استقبال کیا تھا وہ انہیں آج تک یاد ہے ۔صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں اور یہ ایک دوسرے کے ساتھی اور دوست بن سکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی کامیابیوں میں ایک دوسرے کی حمایت کی جائے، مشترکہ خوشحالی کو بانٹا جائے جس سے دونوں ممالک کو اور دنیا کو فائدے پہنچے۔ انہوں نے امید...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا ہے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر خزانہ نے منصفانہ ، مؤثر اور بہترین ٹیکس کے نظام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ٹیمیں آنے والے دنوں میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیں گی ان کا کہنا...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی زبیر علی خان صوبائی صدارت علی امین گنڈاپور عمار مسعود عمران خان وی نیوز
پریس کانفرنس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی، وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے، پورے پاکستان کی اصل ضرورت توانائی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے، ہم چاہیں گے کہ پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے...
حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
کانگریس صدر نے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رکھتے ہوئے ملک کی جمہوری اور اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اس پر آئینی اقدار کو کمزور کرنے اور اقتصادی محاذوں پر ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ بھارت کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے نریندر مودی کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے بیانات کے باوجود ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا ہوا ہے، جبکہ یہ مقام کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت نے اپنے دور اقتدار...
ملتان (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست پر شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے۔ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی اور 34 سال بعد پاکستانی سرزمین پر کامیابی بھی حاصل کرلی۔ پاکستان کو جیت کے لیے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو صرف 6 وکٹیں درکار تھیں۔ لیکن پاکستانی بیٹرز نے فلاپ شو پیش کیا اور 6 کھلاڑی کل کے مجموعے میں صرف 58 رنز کا اضافہ کر کے پویلین لوٹ گئے۔ یوں میچ کا نتیجہ پہلے سیشن کے ابتدائی سوا گھنٹے میں ہی برآمد ہوگیا۔ دوسرے میچ میں بابر اعظم، نہ شان مسعود، محمد رضوان نہ سلمان...