بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔


دعویٰ: 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹائمز ناؤ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


تحقیق:

فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر یا بیان دستیاب نہیں ہوا۔ ٹائمز ناؤ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم مودی اور پی ایم او انڈیا کے سرکاری اکاؤنٹس پر بھی ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔


پس منظر:

یہ افواہ شو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت کے ایک بیان کے بعد پھیلی، جس میں انہوں نے 31 مارچ کو الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس چاہتا ہے کہ مودی ستمبر تک ریٹائر ہوجائیں۔ تاہم، بی جے پی اور آر ایس ایس نے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے واضح کیا کہ مودی 2029 تک وزیراعظم رہیں گے۔


ٹائمز ناؤ کا ردعمل:

ٹائمز ناؤ کی گروپ ایڈیٹر اِن چیف انوشکا کمار نے اس وائرل تصویر کی تردید کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ہمارا بنایا ہوا کوئی مواد نہیں ہے۔ یہ جعلی خبر پھیلانے کی کوشش ہے اور ہم نے اسے ایکس (ٹوئٹر) پر رپورٹ کر دیا ہے۔‘‘


نتیجہ:

یہ دعویٰ بالکل جعلی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹائمز ناؤ

پڑھیں:

آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا

کراچی:

بھارت کے اسٹار کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی کا آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر واضح بیان سامنے آگیا ہے۔

چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان میچ کے دوران ایک مرتبہ پھر دھونی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

رواں سیزن میں دھونی کی بیٹنگ متاثر کن نظر نہیں آ رہی جس کے باعث شائقین میں انکی ریٹائرمنٹ سے متعلق چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

دھونی نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی میری عمر 43 سال ہے اور جولائی میں 44 سال ہو جائے گی، جس کے بعد اگلے سیزن میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرنے کے لیے میرے پاس تقریباً 10 ماہ ہوں گے۔

مہیندرا سنگھ دھونی نے واضح کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ میرا جسم کرے گا کہ آیا وہ اس قابل ہوگا یا نہیں۔

واضح رہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق افواہوں کے باوجود سابق بھارتی کپتان آئی پی ایل میں اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ بحیثیت وکٹ کیپر اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ البتہ بیٹنگ کے شعبے میں دھونی پہلی جیسی کارکاردگی نہیں دکھا پا رہے۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا ہے
  • آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کی افواہیں، دھونی کا واضح بیان سامنے آگیا
  • بھارتی وزیراعظم مودی وسط اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے
  • جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا: شاہد خاقان عباسی
  • مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں، ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
  • پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو
  • امریکی صدر نے حوثیوں کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو شیئر کردی، ’اب کوئی حملہ نہیں ہوگا‘ ٹرمپ
  • اس کی آنکھیں میرے جیسی ہیں: سجل علی کی بھانجی سے ملاقات کی تصاویر وائرل
  • افغانستان سے مذاکرات صوبائی نہیں، ریاستی سطح پر ہونے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی