نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کی حقیقت کیا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

ممبئی(آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سیاست سے اچانک ریٹائرمنٹ لینے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ایک ٹویٹ میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ مودی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹائمز نا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 16 ستمبر 2025 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

فیکٹ چیک کی ٹیم نے اس دعوے کی جانچ کی تو اس اطلاع کے حوالے سے کوئی بھی معتبر خبر یا بیان دستیاب نہیں ہوا۔ ٹائمز نا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکانٹس پر ایسا کوئی اعلان یا رپورٹ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم مودی اور پی ایم او انڈیا کے سرکاری اکانٹس پر بھی ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔

یہ افواہ شو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے رات کے ایک بیان کے بعد پھیلی، جس میں انہوں نے 31 مارچ کو الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس چاہتا ہے کہ مودی ستمبر تک ریٹائر ہوجائیں۔ تاہم، بی جے پی اور آر ایس ایس نے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے واضح کیا کہ مودی 2029 تک وزیراعظم رہیں گے۔

ٹائمز نا کی گروپ ایڈیٹر اِن چیف انوشکا کمار نے اس وائرل تصویر کی تردید کرتے ہوئے کہا، یہ ہمارا بنایا ہوا کوئی مواد نہیں ہے۔ یہ جعلی خبر پھیلانے کی کوشش ہے اور ہم نے اسے ایکس (ٹوئٹر) پر رپورٹ کر دیا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ دعوی بالکل جعلی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا سیاست سے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو

اپنے بیان میں وزیر آبپاشی سندھ نے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نا منظور، متنازع کینالز کے خلاف سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور آپکو یہ احتجاج سیاست لگ رہا ہے؟۔ جام خان شورو نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو کینالز کے معاملے پر ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے، شہباز شریف کے ساتھ نہیں، عظمی بخاری کو پانی کے معاملے کا الف ب تک نہیں پتا، ن لیگ متنازع کینالز کی ترجمانی کرنے کی بجائے اس منصوبے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرے۔

وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں زراعت سمیت پینے کے لئے پانی ہی میسر نہیں ہے، زمینیں بنجر، کسان پریشان ہیں، مال مویشی پیاسے ہیں، اس لئے وزیراعظم شہباز شریف کو چاہیئے کہ وہ متنازع کینالز نامنظور کا اعلان کریں۔ جام خان شورو نے ن لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم نے متنازع کینالز منصوبے کو ختم نہیں کیا تو پھر پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، کینالز کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس منصوبہ کو ختم کروائیں گے، سندھ کے آبپاشی نظام کا انحصار دریائے سندھ پر ہے، اس وقت زراعت کے ساتھ ساتھ پینے کے لئے بھی پانی موجود نہیں ہے۔ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ دریا سندھ پر متنازع کینالز منصوبہ نا منظور، وفاق سی سی آئی کا اجلاس فورا طلب کرے اور کینالز منصوبہ کو ہمیشہ کے لئے دفن کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اداروں اورریاست مخالف پروپیگنڈا، گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • نریندر مودی کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان؟ پوسٹ وائرل
  • امریکی فوجیوں کی قبروں پر سکوں کی برسات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،اہل خانہ حیران رہ گئے
  • صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم
  • بھارت میں بیڈ نما گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
  • پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کررہی ہے، جام خان شورو
  • سبحان اعوان اور وشما فاطمہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی صدر نے حوثیوں کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو شیئر کردی، ’اب کوئی حملہ نہیں ہوگا‘ ٹرمپ
  • سرگودھا: محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی