راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کوحراست میں لیناغیرقانونی ہے۔ عدالتی حکم ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےفیملی کی ملاقات ہونی چاہیے۔ ہم نےدھرنےکی کوئی کال نہیں دی تھی۔ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے۔ جیل انتظامیہ کی شرائط پرملاقات کاکوئی آرڈرنہیں۔ ہماری جانب سےکوئی پتھراؤنہیں کیاگیا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل کےباہرپی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کی گرفتاریاں۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پولیس نےعلیمہ خان،نورین خان اورعظمیٰ خان کووین میں بٹھادیا۔ پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ صاحبزادہ حامدرضا،حامدخان سمیت11کارکنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنمااورکارکنان اڈیالہ جیل کےباہراحتجاج کیلئےجمع ہوئےتھے۔
تحریک انصاف کی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کواڈیالہ جیل پہنچنےکی ہدایت۔ پولیس نےبانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوگاڑی میں بٹھالیا۔ پولیس نےبانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوحراست میں لےلیا۔ گرفتارہونیوالوں میں صاحبزادہ حامدرضا،نیازاللہ نیازی،حامدخان ،شفقت اعوان ،راجہ یاسرحسنین بھی شامل ہیں ۔ عالیہ حمزہ، شفقت اعوان کو اڈیالہ جیل کے باہر سےحراست میں لیاگیا گورکھپور ناکے کے قریب سے4 پی ٹی آئی کارکنا ن کو تحویل میں لیاگیا پی ٹی آئی رہنما، کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیلئے جمع ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بہنوں کوحراست میں پی ٹی ا ئی کی اڈیالہ جیل

پڑھیں:

عمران خان کی 15اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 15اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کیلئے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اقدام قتل، جعلی رسیدوں کا کیس؛ عمران خان کی سیشن عدالت طلبی پر اہم پیش رفت
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی
  • عمران خان کی 15اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
  • بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی گئی
  • عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز مانگ لیے گئے
  •  منرلزایکٹ کی منظوری عمران خان کی رضامندی سے مشروط ہے،بیرسٹرگوہر
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل انتظامیہ کے حوالے
  • عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری کا حساب لیا جائے گا،گنڈاپور