اسلام آباد:

فائز عیسیٰ کو عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہوگیا، عدالتی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کو بانی تحریک انصاف کیسز سننے سے روک دیا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں، کیا جج ریٹائرمنٹ کے بعد یہ لائیو ایشو ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا۔ مستقبل کے لیے معاملے کو حل کرنا پڑے گا، ایڈووکیٹ حامد خان کدھر ہیں۔

ایڈووکیٹ اجمل طور نے بتایا کہ ایڈووکیٹ حامد خان سینیٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس کتنے بجے ہے؟ ایڈووکیٹ اجمل طور نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس دو بجے ہے۔ جسٹس جمال جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ پھر تو حامد خان کو عدالت آنا چاہیے تھا، سیاست کر لیں یا پھر وکالت کر لیں۔

ایڈووکیٹ اجمل طور نے کہا کہ کیس فکس ہونے سے متعلق سپریم کورٹ کی طرف سے آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایڈووکیٹ حامد خان فائز عیسی جسٹس جمال

پڑھیں:

9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر دلائل مکمل کر چکے ہیں، اب سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔

9 مئی کے 8 مقدمات: بانی پی ٹی آئی کا ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

 ان کا مؤقف ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کے برعکس ضمانت کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی کے 8 مقدمات، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیسز کی غیر ضروری منتقلی سے روکنے کا حکم
  • گلگت بلتستان ججز تعیناتی وفاق کو آرڈر پسند نہیں تو دوسرا بنا لے، کچھ تو کرے: جسٹس جمال
  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اہم پیشرفت
  • عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے سلمان صفدر کے دلائل مکمل
  • کیا 175سے ہٹ کر بھی سویلینز کےملٹری ٹرائل کی اجازت ہے؟ جسٹس جمال مندوخیل کا خواجہ حارث سے استفسار
  • گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کا کیس میرٹ پر سنیں گے.سپریم کورٹ آئینی بینچ
  • گلگت بلتستان ججز تعیناتی؛ وفاق کو آرڈر 2019 پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے، جسٹس جمال
  • گلگت بلتستان اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس؛وفاق کو مجوزہ آرڈر 2019پسند نہیں تو دوسرا بنا لے لیکن کچھ تو کرے،جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
  • آئین میں بنیادی حقوق دستیاب ہیں، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں: جسٹس مندوخیل