امریکی پالیسیاں، امریکی نقاد نوم چومسکی کی نظر میں
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
نوم چومسکی ایک یہودی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو ۱۹۱۳ء میں روس سے ترکِ وطن کر کے امریکہ میں جا بسا تھا۔ ان کی ولادت ۱۹۲۸ء میں امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ہوئی۔ انہوں نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد تدریس کا شعبہ اختیار کیا، وہ لسانیات کے عالمی ماہرین میں شمار ہوتے ہیں اور بائیں بازو کے چوٹی کے دانشوروں کی پہلی صف میں شامل ہیں۔ امریکی پالیسیوں کے زبردست نقاد ہیں اور اسرائیل کے وجود کے حامی ہونے کے باوجود اس کی جارحیت، تشدد اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے یہودیوں کی مذہبی زبان عبرانی کے اَحیا و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں اس میں سند کا درجہ دیا جاتا ہے۔
نوم چومسکی کے نزدیک امریکہ ایک استعماری ریاست ہے جس کی پالیسیوں کا دائرہ عالمی دہشت گردی کے گرد گھومتا ہے۔ وہ اپنے ملک کو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیتے ہیں اور حقائق و دلائل کے ساتھ اسے ثابت کرتے ہیں۔ انہوں نے ویتنام پر امریکی فوج کشی کے خلاف آواز اٹھائی اور مظاہرین کی قیادت کی، جس پر انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی سرپرستی، افغانستان پر امریکی حملہ اور عراق پر امریکہ کی فوج کشی پر بھی انہوں نے کھلے بندوں تنقید کی اور اسے امریکہ کی استعماری پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے امریکی پالیسیوں اور اقدامات کے اصل مقاصد کو بے نقاب کیا۔
ان کی ایک مختصر کتاب کا اردو ترجمہ ’’چچا سام کیا چاہتا ہے؟‘‘ کے نام سے اسلم خواجہ نے کیا ہے اس میں انہوں نے موجودہ عالمی تناظر میں امریکہ کے کردار اور اس کی پالیسیوں کے تاریخی پس منظر اور مقاصد کی وضاحت کی ہے۔ چونکہ ان کا تعلق واضح طور پر بائیں بازو سے ہے، اس لیے ان کی تنقید و تجزیہ اور بحث و گفتگو میں بائیں بازو کے افکار و رجحانات کی جھلک نمایاں دکھائی دیتی ہے۔ البتہ انہوں نے اس دوران جن حقائق کا انکشاف کیا ہے اور امریکی پالیسیوں کے جس تاریخی تسلسل کی نشاندہی کی ہے وہ اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کے پڑھنے کی چیز ہے اور سیاسی و دینی کارکنوں کے لیے تو اس کا مطالعہ از حد ضروری ہے۔ پوری کتاب کا خلاصہ تو مشکل بات ہے، البتہ اس کے چند اہم اقتباسات قارئین کی خدمت میں پیش کیے جا رہے ہیں:
★ امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان تعلقات کے تانے بانے امریکی تاریخ کی ابتدا سے ملتے ہیں۔ مگر دوسری جنگ عظیم ہی اس ضمن میں اہم موڑ تھی، اس لیے آئیے وہاں سے ابتدا کرتے ہیں۔ اس جنگ کی وجہ سے ہمارے کئی صنعتی مخالفین شدید کمزور ہو گئے یا مکمل طور پر تباہ، جب کہ امریکہ نے اس جنگ سے بے انتہا فائدہ حاصل کیا۔ ہمارا ملک براہ راست حملے کا ہدف نہیں بنا اور اس دوران امریکہ کی پیداوار تین گنا بڑھ گئی۔
جنگ سے قبل نئی صدی کے آغاز سے ہی امریکہ دنیا کا سرکردہ صنعتی ملک بن چکا تھا اور یہ اس صدی کے آغاز سے ہی تھا، لیکن اب ہمیں دنیا کی دولت کا پچاس فیصد ہاتھ لگ گیا اور دونوں سمندروں بحیرہ اوقیانوس اور بحیرہ کاہل کے دونوں ساحل ہمارے زیردست تھے۔ تاریخ میں اس سے قبل کبھی بھی کسی ایک ملک کو دنیا پر اتنا کنٹرول یا اتنا زبردست تحفظ حاصل نہیں رہا تھا۔ امریکی پالیسیوں کا تعین کرنے والے افراد اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ دنیا میں پہلی عالمگیر طاقت کے طور پر ابھرے گا، اور جنگ کے دوران اور اس کے بعد وہ انتہائی احتیاط سے منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ جنگ کے بعد کی دنیا کو کیا صورت دی جائے۔ چونکہ یہ ایک کھلا سماج ہے اس لیے ہم ان منصوبوں کو دیکھ اور جانچ سکتے ہیں جو انتہائی واضح اور دورس نتائج کے حامل تھے۔
امریکی منصوبہ ساز اس بات پر متفق تھے کہ امریکی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔ ان میں محکمہ خارجہ سے لے کر خارجہ تعلقات کی کونسل سے تعلق رکھنے والے اہلکار شامل تھے۔ تاہم یہ مقصد کس طرح حاصل کیا جائے؟ اس پر مختلف نقطہ ہائے نظر ضرور تھے۔
★ جارج کینان جو ۱۹۵۰ء تک محکمہ خارجہ کے پلاننگ اسٹاف کے سربراہ رہے ہیں، امریکی پالیسی سازوں میں سب سے زیادہ ذہین اور جنگ کے بعد کی دنیا کی تشکیل کرنے والی ایک اہم شخصیت تھے۔ اگر آپ اپنے ملک (امریکہ) کو سمجھنا چاہیں تو پھر پالیسی پلاننگ سٹڈی نمبر ۲۳ کو دیکھنا ضروری ہے۔ یہ دستاویز کینان نے ۱۹۴۸ء میں محکمہ خارجہ میں منصوبہ ساز عملے کے لیے تحریر کی تھی۔ اس میں وہ لکھتے ہیں:
’’ہمارے پاس عالمی دولت کا تقریباً نصف ہے، جبکہ ہماری آبادی دنیا کی آبادی کا ۶.
ظاہر ہے کہ یہ پالیسی پلاننگ اسٹڈی نمبر ۲۳ انتہائی خفیہ دستاویز تھی۔ عوام کو مطمئن کرنے کے لیے آدرشی نعروں کا طوفان اٹھانا ضروری تھا، لیکن یہاں پالیسی ساز ایک دوسرے سے مخاطب ہیں۔ ان ہی خطوط پر ۱۹۵۰ء میں لاطینی امریکہ کے ممالک میں متعین سفیروں کی بریفنگ کے دوران کینان نے کہا تھا کہ امریکی خارجہ پالیسی کا ایک اہم مقصد لاطینی امریکہ میں ہمارے خام مال کا تحفظ کرنا ہے۔ اس لیے ہمیں اس خطرناک بدعت کا مقابلہ کرنا ہوگا جو امریکی جاسوس رپورٹوں کے مطابق لاطینی امریکہ میں پھیل رہی ہے کہ ’’عوامی فلاح و بہبود حکومت کی براہ راست ذمہ داری ہے۔‘‘
( جاری ہے )
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی پالیسیوں امریکی پالیسی کی پالیسیوں پالیسیوں کے امریکہ کی انہوں نے نے والے اس لیے کے لیے کے بعد اور اس
پڑھیں:
ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، تین عرب ممالک کا امریکہ کے ساتھ تعاون سے انکار
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور کویت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خفیہ طور پر تہران سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ تین عرب ممالک نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کر دیا ہے۔ العالم کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور کویت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خفیہ طور پر تہران سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق ان تینوں ممالک نے بارہا اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکی افواج کو ایران کیخلاف ممکنہ حملے کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ رپورٹ میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا ٹرمپ کے دباؤ کے درمیان عرب ممالک خاموشی سے ایران کی حمایت کر رہے ہیں؟ خیال رہے کہ ٹرمپ نے ایران کیخلاف دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران نے ان کے خط پر عمل نہیں کیا تو ایسی بمباری کی جائے گی جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی دھمکی پر کہا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل نے کوئی شرارت کی تو انہیں سخت جواب دیا جائے گا۔