بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت تھونگلون کو ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا، جس میں لاؤس کے سابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ شی جن پھنگ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کھم تھائی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور عوام کے قریبی ساتھی اور دوست تھے، جنہوں نے چین اور لاؤس کے درمیان پارٹی اور ریاستی سطح پر تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی پارٹی، حکومت اور عوام ہمیشہ کھم تھائی کو یاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ،لاؤ پیپلز ریوولیوشنری پارٹی اور ریاست کے ساتھ روایتی دوستی کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین-لاؤس ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور سوشلسٹ کاز کو فروغ دینے کے لیے لاؤس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لاو س کے

پڑھیں:

یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز

کیف(آئی پی ایس )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی فوج نے روسی افواج کے ہمراہ لڑنے والے دو چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔صدر زیلنسکی نے منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے یوکرینی علاقے میں ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوج کے ساتھ لڑنے والے دو چینی باشندوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار افراد کے پاس سے ان کی دستاویزات اور بینک کارڈز بھی ملے ہیں۔

یوکرینی صدر نے اس بیان کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں مبینہ طور پر ایک چینی قیدی کو دکھایا گیا ہے تاہم روس یا چین کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ چین اس جنگ میں غیر جانبدار رہنے کا دعوی کرتا ہے اور اس کا مقف ہے کہ وہ کسی بھی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ روسی افواج کے ساتھ کئی اور چینی شہری بھی لڑ رہے ہیں۔ ان کے مطابق انہوں نے یوکرینی وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر چین سے رابطہ کریں اور اس صورتحال پر چین کا مقف حاصل کریں۔یوکرینی صدر نے عالمی برداری اور بالخصوص امریکا اور یورپ سے بھی ردعمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک واضح پیغام ہے کہ روسی صدر امن کے لیے نہیں بلکہ جنگ کو طول دینے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات جدید دور میں بہترین مرحلے میں ہیں، چینی صدر
  • سندھ میں موٹر ویز کی عدم تعمیر، پیپلز پارٹی سینیٹرز کو تحفظات
  • یوکرین کا روسی فوج کے ہمراہ لڑنے والے 2 چینی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی
  • چین واضح حکمت عملی کے ساتھ امریکی ٹیرف غنڈہ گردی کا جواب دے رہا ہے، چینی میڈیا
  • پیپلز پارٹی سینیٹرز کا پنجاب کی طرح سندھ میں موٹرویز نہ بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار
  • گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی راتوں رات ماڈل بن گئی، ویڈیو وائرل
  • صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے ،سردار ایاز صادق
  • زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، عوامی احتجاج کے بعد مکر گئے، پی ٹی آئی
  • وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی