2025-02-05@19:08:21 GMT
تلاش کی گنتی: 23
«میں حکومت پاکستان کی نمائندگی»:
بیجنگ: پاکستان کے وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جو اسٹیٹ بینکویٹ میں ہوئی۔ اس ملاقات میں وزیرداخلہ نے چینی صدر کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے کئی اہم سیکیورٹی تدابیر نافذ کی ہیں، جن میں حفاظتی انتظامات میں اضافہ اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی حکومت چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور ان کی سیکیورٹی کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پرنس کریم آغا خان کی تجہیز و تکفین میں حکومت پاکستان کی نمائندگی ،وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
کاربن مارکیٹ پاکستان کو شاندار آمدنی پیدا کرنے میں مدد کے لیے عالمی معیارات کی پیروی کرنا ہو گی. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...
آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔ ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں۔ ان رابطوں سے ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے .جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ رائی اور تصادم کی نہیں. مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے. تا کہ قومی معیشت کی تعمیر اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے مسائل کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔ وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے سینئر...
مریکی ایوان نمائندگی کو پاکستان کیخلاف اُکسایا جا رہا، اس حد تک نہ جائیں ملک کا نقصان ہو: وزیر داخلہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن، امریکہ میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے پروپگینڈہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا، میرے دورے کا مقصد امریکہ کے سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی...
ملتان :ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، تاہم 76 کے اسکور پر پاکستان کے چار اہم بیٹرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود، محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن ساجد خان کی ایک شاندار اسپن گیند پر بے بس نظر آئے، گیند کی...
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے اپنی کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو) اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا نفاذ شامل ہے ان اقدامات سے تجارتی عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہےجس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تقریب میں عمان، انڈونیشیا، کویت کے قونصل جنرلز، روس اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں کے نمائندوں، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کسٹمز کے دیگر سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، کاروباری اور سماجی شخصیات شریک ہوئے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات...
زندگی کے سفر میں اتار چڑھاﺅ آتے رہتے ہیںکہ انسان غلطی کا پتلا ہے اور یہی بات وہ ماننے کے لئے ہرگز تیار نہیں اورجس دن اس انسان نے اپنی غلطی مان لی تو سمجھ لیں کہ اس کے ستارے چمک اٹھیں گے دیکھا یہ گیا ہے کہ بڑے گھر زیادہ دولت کا نشہ بڑی گاڑیاں، اچھا رہن سہن اور اچھی خواہشات سب کی ہوتی ہیںپس بات اتنی سی ہے کہ جس نے آج کا سوچا وہ کچھ عرصہ تو آج کے تحت زندگی بسر کر سکتا ہے مگر آنے والا کل کبھی کبھی اس کیلئے عذاب بن جاتا ہے۔ میں پہلے بھی انہی کالموں میں اس بات کا ذکر کر چکا ہوں کہ پاکستان کے دو شعبے کھیل اور...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کوپاکستان جانےکی دھمکی دے دی۔راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ سوٹ کیس لیے ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے دھمکی دی کہ وزیر اعظم مودی جی اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہیں ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔پاکستان جا کرشادی کرلوں گی، وہاں حلوہ پوری کھاؤں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے، بھارت میں لوگ بے روزگار بیٹھے ہیں۔ مودی جی آپ بھی ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین جانے والے پاکستانی طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چین میں جدید زراعت کی تربیت کے حصول کیلئے جانے والے پاکستانی طلبا و طالبات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزیر اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لئے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی، پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ وزیراعظم نے...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین جانے والے پاکستانی طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر افسران کیلئے نقد انعامات کی اسکیم کی منظوریوزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف...
پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ تیار کیا ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔ سپارکو کی جانب سے پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 آج دوپہر کو لانچ کیا جائے گا۔ پاکستان میں بنائی گئی اس الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی سپارکو کے ماہرین سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور لگن نے پاکستان کے اس قابل فخر مشن کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔ درج ذیل سیٹلائٹ EO-1 کی چند تصاویر ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم کرپشن کے کسی بھی معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن اسکینڈل کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل میں کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، اور یہ اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔ وزیراطلاعات نے ملکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور مہنگائی میں...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا، اور دہشت گردوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کامیابی تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو شکست دینے کے...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ و ایسوی ایٹ سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان، وحیدحیدرشاہ نے پی ٹی سی ایل کے شعبہ سیلز کے ورکرز اور آفیسرز کارکردگی کے اعتبار سے عمرہ پر بھیجے جانے خوش قسمت افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سالانہ عمرہ و حج قرعہ اندازی کے علاوہ دیگر شعبہ جات، ٹیکنیکل، سروسز، ایڈمن اور فنانس کے اہلکاروں کو بھی کارکردگی کی بنیاد پر عمرہ پر بھیجا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے حوصلہ افزائی کے اقدامات سے ورکرز کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور کمپنی ترقی کرتی ہے۔
صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے،پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، پاکستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صحت کے شعبے کی اہمیت، ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے اور پاکستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے زیرعنوان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ صحت کا براہ راست تعلق معیشت کی کارکردگی سے ہے، بیمار آبادی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے،پاکستان ہیپاٹائٹس سی...
عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات
عمران کے جارحانہ بیانات سے مذاکرات کو سنگین خدشات لاحق،پاکستانی انگلش روزنامے کی رپورٹ میں اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے انگلش روزنامے نے دعوی کیا ہے کہ اگر عمران خان نے جارحانہ بیانات دینے کا سلسلہ بند نہ کیا تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کا تازہ ترین بیان، وزیراعظم اور آرمی چیف پر تنقید، پہلے ہی مذاکراتی عمل کو متاثر کر چکی ہے۔ نہ صرف حکومتی فریق بلکہ تحریک انصاف میں بھی کچھ رہنما ایسے ہیں جنہیں دو طرفہ مذاکرات کے آغاز کے بعد سے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے عمران خان کے بیانات پر تحفظات...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت یوسفزئی کا کہا ہے حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے اور ان کے رویے میں سنجیدگی کی کمی نظر آ رہی ہے، حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، تحریک انصاف کے رہنماءنے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تیسرے دور کو ممکنہ طور پر آخری قرار دیدیا، اپنے بیان میں رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات سے خوفزدہ لگ رہی ہے۔ حکومت کے پاس واقعی اختیار ہے تو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی؟ ۔حکومت جان بوجھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات ہوئی. جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے.عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا. کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے...