بولان میل کی کوئٹہ تا کراچی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے پاکستان کے معاشی حب کراچی کے لیے بولان میل کی روزانہ روانگی شروع نہ ہو سکی۔
پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان میل ابھی کوئٹہ سے ہفتے میں 2 روز کراچی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق بوگیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بولان میل کی روز روانگی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔
یاد رہے کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز نے 31 مارچ سے بولان میل کی روزانہ روانگی کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بولان میل کی
پڑھیں:
ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج کرفیو نافذ
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک کا کہنا تھا تھا کہ جنڈولہ، کڑی، وام کوڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، نفاذ صبح 6بجے سے شام 6بجے تک ہوگا،نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ڈبرہ مارکیٹ بند جبکہ کرفیو کے باعث وانا شاہراہ پربھی ٹریفک معطل رہے گی۔
عوام کا عید کا تیسرا روز بھی بھرپور گزارنے کا پلان، سیرسپاٹے اور دعوتوں کا اہتمام
دوسری جانب جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سیکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیجا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا، بولان میل کئی روز سے بند تھی۔
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
یاد رہے کہ حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا