آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم مارچ میں پہلے جائزے کیلئے معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گی، پاکستان میں آئی ایم ایف کےنمائندے نے مجوزہ شیڈول پر فی الحال تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے ۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف وفد کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا عندیہ دے چکے ہیں ۔
جائزے کے کامیاب اختتام کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے، 3سالہ قرض پروگرام 2024 سے ستمبر 2027 تک محیط ہے، 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت 6ششماہی جائزے مکمل کئے جائیں گے، اگلی قسط کی ادائیگی کئی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔
آئی ایم ایف کے 7 نئے اہداف میں سے زیادہ تر پر حکومت کی کارکردگی مثبت ہے، حکومت نے ستمبر اور دسمبر 2024 کے زرمبادلہ اہداف کو پورا کیا، اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک ایسٹس کا ہدف بھی پورا ہو رہا ہے، پہلا بجٹ خسارہ اور نئے ٹیکس فائلرز کے اہداف بھی قابلِ حصول ہیں، بعض اہداف پر معمولی انحراف کے ساتھ درست اقدامات پر بورڈ چھوٹ دے سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے کچھ ریونیو اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ہے، تاجر دوست اسکیم کے تحت ٹیکس وصولی ان اہداف میں سے ایک ہے، ٹارگٹڈ کیش ٹرانسفر کے حوالے سے ڈیٹا اب تک دستیاب نہیں ہے، حکومت کی موجودہ کارکردگی زیادہ تر معیارات پر پوری اتر رہی ہے، یہ کارکردگی آئندہ قسط کے حصول کے لیے امید افزا ہے، ٹیکس اہداف پورا کرنے سمیت بعض کمزوریاں توجہ طلب ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف

پڑھیں:

امریکی سرمایہ کاروں کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے

امریکی سرمایہ کاروں کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکا کا اعلی سطح کا سرمایہ کاروں کا وفد دو روز کیدورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجراورٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنرجینٹری بیچ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کے دورے میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور امریکی سرمایہ کار وفد کا دورہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی اور کئی اہم منصوبے روک دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ایلچی کی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد اور اگلے مرحلے پر اسرائیل سے بات چیت
  • گلبر خان اور وزراء کے دورہ امریکہ پر حکومت کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا، ایمان شاہ
  • امریکی سرمایہ کاروں کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے
  • خیبرپختونخوا: تعلیم کے میدان میں پی ٹی آئی کی کارکردگی، طلبہ و اساتذہ کیا کہتے ہیں؟
  • وزیراعظم کی اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنے کا اعلان
  • سید محمد عباس عراقچی کا دورہ کابل، افغان حکام سے ملاقاتیں
  • ایرانی وزیرِ خارجہ کا دورۂ کابل؛ کیا پانی کے تنازع پر پیش رفت ہو سکتی ہے؟
  • آئی ایم ایف کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا
  • ایوی ایشن سیفٹی معیار کے جائزے کیلیے برطانوی وفد کا دورہ پاکستان