رکی پونٹنگ نے صائم ایوب کی عدم موجودگی کو پاکستان کیلئے بڑا خلا قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی عدم دستیابی کو پاکستان کیلئے بڑا خلا قرار دے دیا۔
رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب ایک اعلیٰ معیار کے کھلاڑی ہیں اور ان کی غیر موجودگی پاکستان کیلئے ایک بڑا خلا ہے۔
رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی قیادت میں پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک کاف مضبوط ہے، پاکستانی بولرز کے پاس رفتار اور مہارت ہے جو کسی بھی بیٹنگ لائن کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان نے اچھا پرفارم کیا تو پاکستان میگا ایونٹ میں مزید "خطرناک" ہو جائے گا۔ ہوم گراونڈ پر ایک بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا اضافی دباؤ مثبت اور منفی دونوں طریقوں سے کام کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
گرین شرٹس 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں مدمقابل ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رکی پونٹنگ نے
پڑھیں:
عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا
راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کروائی جائے لیکن یہ تو ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، وہ ایک بزدل وزیراعظم ہیں۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملہ کریں گے، لیکن کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے امریکا کے کہنے پر یوکرائن کو گولہ بارود فروخت کیا جبکہ زرداری نے خود سندھ کا پانی فروخت کیا ہے، بلوچستان کے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں، ملک میں افراتفری کے حالات ہیں۔ ہمارے پاس زرِمبادلہ نہیں ہے، ساڑھے پانچ سو ارب کا ایرانی پیٹرول اسمگل ہوتا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ میں نے ایک دن میں 25 مقدمات میں ضمانتیں کروائی ہیں، کون سی قومی یکجہتی میرے اوپر مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، ملاقات سے متعلق عدالتوں میں درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ مجھ پر 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کی گئیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بھی آج ملتوی کر دی گئی، وزیر آباد کیس کا بھی ازخود فیصلہ دیا گیا، وزیر آباد کیس میں عمران خان کی درخواست پر ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کو عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، جعفر ایکسپریس سانحہ انٹیلیجنس فیلیئر تھا۔