پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کی تیسری برسی 7مارچ کو منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)پاکستان کے سابق صدر رفیق تارڑ کی تیسری برسی 7مارچ کو منائی جائے گی۔رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 ء کو منڈی بہاالدین میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1951 میں پنجاب لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
(جاری ہے)
وہ 17 جنوری 1991 سے یکم نومبر 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے، اس سے قبل 6 مارچ 1989 سے 31 اکتوبر 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔بعد ازاں رفیق تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔مرحوم یکم جنوری 1998 ء سے 20 جون 2001 ء تک پاکستان کے 9ویں صدر کے عہدے پر فائز رہے۔سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ 7مارچ 2022ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے رفیق تارڑ
پڑھیں:
اڑان پاکستان کے تحت جی بی میں روزانہ 32 سو افراد کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام ہو گا
ضلع گلگت میں پروینشیل ہسپتال، شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل مناور میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کروایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر اضلاع میں پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر بشمول سکردو، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر، میں بھی غریب لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اڑان پاکستان کے زیر انتظام اہتمام رمضان پروگرام کے تحت پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نثار الحق کیانی کی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شاہین خالد بٹ نے گلگت بلتستان میں روزانہ 3200 نادار افراد میں یکم رمضان سے 27 رمضان تک افطار ڈنر تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔ ضلع گلگت میں پروینشیل ہسپتال، شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل مناور میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کروایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر اضلاع میں پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر بشمول سکردو، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر، میں بھی غریب لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ غذر اور اسکردو میں پاکستان بیت المال کے سویٹ ہومز میں 300 جبکہ شیلٹر ہوم سکردو میں 500 افطار ڈنرز کا اہتمام کیا جائے گا، مجموعی طور پر گلگت بلتستان میں 85000 افطار ڈنر کا اہتمام ہوگا۔