چیمپئنز ٹرافی میزبان پاکستان کی اختتامی تقریب میں کوئی نمائندگی نہ تھی
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا گیا لیکن اسٹیج پر پی سی بی کا کوئی افسر دکھائی نہیں دیا۔ میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی دکھائی نہیں دی ۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی اسٹیج پر موجود تھے۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان تھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی: سرفراز احمد
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی فتوحات کے لیے پر امید ہیں۔
نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں رمضان گولڈ کا فٹبال ٹورنامنٹ کی ابتدائی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے محنت کی لیکن نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ ساری ٹیمیں جیتنے کےلئے کھیلتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔دورہ نیوزی لینڈ میں امید ہے کہ نتائج ہمارے حق میں آئیں گے۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشن ہمیشہ سے چیلنجنگ رہی ہے،پی سی بی کا اچھا اقدام ہے کہ نئی ٹیم نیوزی لینڈ لے کر جا رہے ہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہ بات کی جاتی ہے ٹیم اچھا نہیں کھیلی۔پرانے کرکٹرز، منجمنٹ اور کوچز بھی جانتے ہیں کہ کوئی ٹیم ہارنے کے لئے نہیں کھیلتی، جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں تو بات بیلنس رکھ کر کریں۔ جو ٹی وی پر بیٹھے ہیں وہ ان مراحل سے گزرے ہوئے ہیں۔ کھیلتے ہوئے رویہ کچھ ہوتا ہے اور جب کرکٹ چھوڑ جاتے ہیں تو تبدیل ہو جاتا ہے۔ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے ،ہم سب کو ملکر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا چاہیے۔
سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان قوم سے کہتا ہوں کہ آپ نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا ہے، قوم کو کہتا ہوں اب بھی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہیں، امید ہے کہ آنے والا وقت پاکستان کرکٹ کے لئے اچھا ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی کی فائنل دو ٹیموں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں دو بہترین ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ فائنل میں بھارتی کو دبئی میں رہنے کا ایڈواٹیج ہوگا ۔