تیسرا ٹی 20: حسن نواز کی برق رفتار سنچری، پاکستان کے ہاتھوں کیویز کو9 وکٹوں سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستان نے حسن نواز کی برق رفتار سنچری کی بدولت تیسرے ٹی 20 انٹرنیشل میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے 205 رنز کا ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا، کپتان سلمان علی آغا نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
آکلینڈ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم 19.
پاکستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے شاندار کیچ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 3 رنز پر 3 رنز کے مجموعی اسکو پر گرگئی۔
تاہم میزبان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنائے جس کے بعد ٹم سیفرٹ 43 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر سلمان علی آغا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 98 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جب ڈیرل مچل 17 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز نیشم 3 رنز بناکر عباس آفریدی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔
مارک چیپمین نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 94 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 141 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 164 کے مجموعی اسکور پر گری، مچل ہے اور کیلے جیمیسن کو ابرار احمد نے کلین بولڈ کیا۔
مچل بریس ویل 193 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، آؤٹ ہونے والے نویں کھلاڑی اش سوڈھی تھے جنہیں حارث رؤف نے محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا جبکہ جیکب ڈفی 2 رنز بناکر عباس آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اہم میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، محمد علی اور جہانداد خان کو ڈراپ کرکے ابرار احمد اور عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
پاکستانی پلئینگ الیون
تیسرے ٹی 20 کے لیے پاکستانی ٹیم محمد حارث، حسن نواز، کپتان سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
کیوی پلیئنگ الیون
نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹم سیفرت، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے، مائیکل بریس ویل، اش سوڈھی، کیل جیمیسن، جیکب ڈفی اور بین سیئر پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو 9 وکٹوں اور دوسرے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی کی گیند پر رنز بناکر کے ہاتھوں
پڑھیں:
شاہد آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن پر تیر برسا دیے۔
مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابر اعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔دس سے گیارہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو دورہ نیوزی لینڈ پر بھیج دیا گیا۔
شاہد خان آفریدی نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھر دیے۔ اپنے دور کے معروف بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو آف اسپن بولنگ پر کھیلنا سیکھا رہے ہیں،پاکستان ٹیم کے لیول پر سیکھایا نہیں جاتا۔عثمان خان اور محمد حسنین جیسے باصلاحیت کرکٹرز کو موقع نہیں دیا جارہا،کافی عرصے سے ان کھلاڑیوں کو بینچ پر بیٹھا رکھا ہے۔ہر وکٹ پر دو سو اسکور نہیں ہو سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو صرف مستقل کوچ ہی نہیں بلکہ پی سی بی کو بھی ایک مستقل چیئرمین کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی کے بھرپور مواقع دیے گئے،یہ اچھا اقدام تھا۔ دوسری جانب محمد رضوان کو صرف چھ ماہ کی کپتانی سونپی گئی ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے ضائع بھی اس ہی حساب سے ہورہا ہے، ڈومیسٹک کے اچھے پرفارمر کو موقع دینے کی بات کی تھی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سیکھنے سکھانے کی جگہ نہیں ہے، ہمارے ملک میں کوئی نظام نہیں۔ دیگر ممالک میں ایک نظام کے تحت لوگ آتے ہیں۔ ہمیشہ کہا بنچ اسٹرنتھ ہونی چاہئیے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ شاہین اگر ٹیم میں نہ ہو تو اس کی کمی محسوس ہو۔ کھیل میں چھکا چوکا اچھی چیز ہے مگر جسے دیکھو شاہد آفریدی بنا ہوا ہے، بیٹر کو وقت کی نزاکت کے مطابق سنگل اور ڈبلز بھی بنانے ہوتے ہیں۔