43یں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ملک نجیب ) 43یں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے لیے افسران کی نامزدگی کر دی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایس ایس پی سیکورٹی سرفراز ورک ، ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان، اے آئی جی آپریشنز ارسلان شاہ زیب ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں ،ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین، ایس ایس پی آپریشنز لاہور ،سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ ،ڈی پی او راجن پور فاروق امجد ، پاکستان ایڈمسنٹریٹو سروسز گروپ میں ڈی سی چکوال قرۃالعین ملک ،ڈی سی لاڑکانہ، ڈی سی راولپنڈی ، ڈی سی رحیم یار خان، ڈی سی کوئیٹہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف ، ڈی سی مستونگ، ڈی سی بنوں، ڈی سی منڈی بہاؤ الدین ، او ایم جی گروپ کے 20، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے 17 افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔ گریڈ 19 میں ترقی کے لیے کورس کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کا منصوبوں کی فنانشل مینجمنٹ اور متعلقہ امور کیلئے آن لائن سسٹم تیار
وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، منصوبوں کی فنانشل مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کے لیے آن لائن سسٹم تیار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اجلاس میں نئے آن لائن سسٹم کے بارے بریفنگ دی گئی، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آن لائن سسٹم "پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم" کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں سے جڑے تمام معاملات آن لائن ڈیل کیے جائیں گے، نئے سسٹم کے تحت سی ایم ہاؤس، تمام صوبائی محکموں اور اے جی آفس میں ڈیش بورڈ قائم ہوگا۔
شرکا کو بتایا گیا کہ نئے آن لائن سسٹم سے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ونز پر من و عن عملدرآمد، ترقیاتی منصوبوں کے لیے جاری کردہ فنڈز کا بروقت استعمال اور شفافیت یقینی ہوگی، انسانی مداخلت کم سے کم، فیلڈ انجینئرز کی پرفارمنس ایوالوایشن اور غلطیوں کی گنجائش کم ہو جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے سسٹم سے ترقیاتی کاموں کا معیار، محفوظ ریکارڈ اور معلومات کی بروقت دستیابی بھی یقینی ہوگی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آن لائن پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ایک احسن اقدام ہے، صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری محکموں میں ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں پبلک ورکس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، مستقبل میں دیگر تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس میں بھی اس طرح کا سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔