پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی‘ وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین جانے والے پاکستانی طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کے لیے بھیجے جانے والے طلباء کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورٹل سے درخواستوں کی اسکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے زرعی شعبے میں پاکستانی طلباء کی جدید تربیت کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے بہت جلد طلباء کا پہلا بیچ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے لیے چین روانہ ہو گا۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ چین جانے والے ان طلباء میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلباء کے لیے مختص کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلباء کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی طلباء شہباز شریف نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
برآمدات کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے
کراچی(کامرس رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے پاکستان کی معاشی ترقی میں نجی شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ نجی شعبہ ملک کا ایک اہم شعبہ ہے جو بے روزگاری اور غربت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے یہ سٹارٹ اپس اور چھوٹے کاروباروں کو سپورٹ کرکے جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیتا ہے، نئی صنعتوں اور مواقع کی تخلیق کو آگے بڑھاتا ہے۔ صدر قریشی نے برآمدات کے فروغ میں نجی شعبے کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، کانوں اور معدنیات، فوڈ پروسیسنگ، اور آئی ٹی جیسی صنعتوں میں زرمبادلہ کی کمائی کو بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے عوامی خدمات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔نجی شعبے کی صلاحیتوں سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کیلئے آئی سی سی آئی کے صدر نے ایسی پالیسیوں پر زور دیا جو انٹرپرینیورشپ، اختراعات اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں۔