بلوچستان کے ماہی گیروں کی آبی حیات سے محبت، ساحل پر پھنسنے والی ڈولفن کو سمندر میں چھوڑدیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
بلوچستان کے ماہی گیروں نے اورماڑہ کے ساحل پر پھنسی ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔
تکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق اوڑماڑہ میں ایک نایاب قسم کی ڈولفن کو ساحل کے قریب دیکھا گیا، انھوں نے کہا کہ اس ڈولفن کو ریسو ڈولفن کہا جاتا ہے۔
محمد معظم خان کا مزید کہنا تھا کہ اورماڑہ کے ساحل پر کل صبح ڈولفن پھنس گئی تھی، ماہی گیروں نے ڈولفن کی فوری مدد کی اور اسے محفوظ طریقے سے سمندر میں چھوڑ دیا۔
معظم خان نے کہا کہ یہ پاکستان کی آبی حدود میں پائی جانے والی 26 اقسام کے سمندری جانوروں میں سے ایک ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریسو ڈولفن بہت موٹی ہوتی ہیں، ان کا سرگول اور چپٹا ہوتاہے، ریسو ڈولفن تقریباً تمام معتدل اور گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں۔
معظم خان نے کہا یہ کم ازکم 1,000 فٹ کی گہرائی میں ڈائیو کرسکتی ہیں، ریسو ڈولفن 30 منٹ تک سانس روک سکتی ہیں، تاریخی طور پر پاکستان سے ریسو ڈولفنز کے بارے میں صرف تین واقعات کی اطلاع ملی۔
پاکستان میں اس کی موجودگی پہلی بار 2000 کی دہائی کے اوائل میں رپورٹ ہوئی، 24 مارچ 2020 کو پہلی بار ایک نر ریسو ڈولفن کو کلفٹن بیچ پر پایا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس قسم کی ڈولفن کو 30 مواقع پر پاکستان کے ساحل پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریسو ڈولفن نے کہا کہ ڈولفن کو
پڑھیں:
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وائلد لائف کے تحفظ کی جانب اٹھایا گیا اہم قدم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہدایت پر جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور محکمہ وائلڈ لائف جنگلی حیات کی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اور تجارت کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ وائلڈ لائف ٹیم کا لاہور میں چھاپہ، بغیر لائسنس گھر میں رکھا گیا شیر برآمد، ملزم گرفتار
صوبہ بھر میں کے لاڑی اڈوں پر مختلف اضلاع سے آنے والی پپلک ٹرانسپورٹ کی رات گئے چیکنگ کے دوران وائلڈ لائف ٹیم تونسہ نے رات گئے 180 بٹیروں کی غیر قانونی ٹرانسپورٹیشن پکڑ لی۔ لکڑی کے 12 ڈبوں میں بند کرکے بٹیروں کی منتقلی کی جارہی تھی۔
مزید پڑھیں: بندروں کا عالمی دن: محکمہ وائلڈ لائف کی فارسٹ منکی کے تحفظ کے لیے تعاون کی اپیل
بیٹرے ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ تمام لاڑی اڈوں پر مانیٹرنگ و چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وائلد لائف کے تحفط کی جانب قدم اٹھایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بٹیر جنگلی حیات مریم نواز شریف وائلد لائف وزیر اعلیٰ پنجاب