حسن نواز کی 44 گیندوں پر سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں مہمان ٹیم پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی بولرز کی لاکھ کوششوں کے باوجود کیوی ٹیم نے 204 رنز اسکور کیے اور 19.5 اوورز میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی، ابرار احمد، عباس آفریدی نے 2،2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ٹیم میں عباس آفریدی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد علی اور جہانداد خان ٹیم سے ڈراپ کردیے گئے ہیں۔
قومی ٹیم میں محمد حارث ، حسن نواز،سلمان علی آغا، عرفان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوش دل شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
آکلینڈ:ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے قومی ٹیم کے 22 سالہ اوپنر حسن نواز نے اپنے ہم وطن بلے باز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اوپنر حسن نواز تیز ترین سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
حسن نواز نے 44 گینوں پر سنچری جڑ کر قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کا 49 گیندوں پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
بابراعظم نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنائے تھی۔
اس سے قبل، سن 2014 میں بنگلا دیش کے خلاف ڈھاکا میں سابق اوپنر احمد شہزاد نے 58 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2023 میں بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں 58 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی تھی۔
واضح رہے کہ حسن نواز کی تیز ترین سنچری کی بدولت پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست سے دو چار کیا ہے۔