چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے اپنی کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو) اور فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کا نفاذ شامل ہے ان اقدامات سے تجارتی عمل تیز، شفاف اور آسان ہو گیا ہےجس کے نتیجے میں محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

تقریب میں عمان، انڈونیشیا، کویت کے قونصل جنرلز، روس اور متحدہ عرب امارات کے قونصل خانوں کے نمائندوں، چیف کمشنرز، چیف کلکٹرز، کلکٹرز، کسٹمز کے دیگر سینئر افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے ، کاروباری اور سماجی شخصیات شریک  ہوئے۔

 ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو انٹرنیشنل کسٹمز ڈے 2025 کی مناسبت سے کسٹمز ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے خطاب میں تاجروں کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تجارتی حلقے پاکستان کسٹمز کی جانب سے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم  کے نفاذ پر خوش ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے ورلڈ کسٹمز تھیم 2025 "Customs delivering on its commitment to efficiency, security and prosperity" کو پاکستان کسٹمز کے لیے نہایت اہم قرار دیا کیونکہ پاکستان کسٹمز خود کو ایک جدید، متحرک اور مستقبل کو پیش نظر رکھنے والا ادارہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تقریب کے اختتام پر ممبر کسٹمز آپریشنز (ایف بی آر) جنید جلیل نے خطاب  کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی پاکستان کسٹمز ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے، اسمگلنگ کی روک تھام  کرنے ، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور  سہولتیں  فراہم کرنے میں اپنا فعال کردار جاری رکھے گا۔

 چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم  بھی کیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال 26 جنوری کو دنیا بھر میں انٹرنیشنل کسٹمز ڈے منایا جاتا ہے۔

گزشتہ برسوں  کی طرح اس سال بھی پاکستان کے تمام کسٹمز کلکٹریٹس میں ورلڈ کسٹمز ڈے منایا گیا جن میں سے کسٹمز ہاؤس کراچی میں کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ مرکزی تقریب قابل ذکر تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان کسٹمز ایف بی آر

پڑھیں:

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر آئی-9 میں ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈ نے آئی-9 فور میں موجود اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کی درخواست وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق کی جانب سے دی گئی تھی، جس پر وزیراعظم نے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔ سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری کا نوٹیفکیشن بھی بھجوا دیا ہے۔

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھایا گیا یہ اقدام ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں نمایاں کمی لائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کام کرنے والی خواتین کو محفوظ اور باعزت رہائش کی اشد ضرورت ہے، اسی لیے یہ فیصلہ بروقت اور اہمیت کا حامل ہے۔
مزیدپڑھیں:رجب بٹ نے ماں کے نام پر ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا

متعلقہ مضامین

  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے جنسی زیادتی کرکے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • ماسکو میں یومِ پاکستان کی پر وقار تقریب
  • اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ، اٹلی میں پاکستان کے سفیر کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
  • پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، وفاقی وزیر سردار یوسف
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • پاکستان کے واحد اداکار جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر حیران کن سنگ میل عبور کرلیا
  • ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق