حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم قابل تعریف، تعاون کے فروغ کیلئے پرامید ہیں، آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم قابل تعریف، تعاون کے فروغ کیلئے پرامید ہیں، آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے گورننس اور کرپشن کے تشخیصی جائزے کے لیے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل تعریف ہے، تعاون کے فروغ کے لیے پرامید ہیں۔ آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پربیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرامید ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی اور گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتربنانے کے مواقع تلاش کرے گی۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنا بھی ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے 6 تا 14 فروری پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد گورننس، بدعنوانی کے تشخیصی جائزیکی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کیخطرات کاابتدائی جائزہ لیناتھا، جن میں مالیاتی طرز حکمرانی، مرکزی بینک کی حکمرانی اور آپریشنز، مالیاتی شعبیکی نگرانی، مارکیٹ کے ضوابط اور قانون کی حکمرانی سے متعلق امور شامل تھے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ دورے میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے اسکوپنگ مشن نے دورے میں متعدد اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں جن میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام شامل ہیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وفد نے وزارت قانون اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی مشاورت کی جبکہ ایس ای سی پی اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے حکام، کاروباری برادری، سول سوسائٹی اور عالمی شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کی سنجیدگی اور میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پرامید ہیں پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
میزان بینک اور پارٹیسپیشن بینکس ایسوسی ایشن آف ترکی کی شراکت داری
میزان بینک اور پارٹیسپیشن بینکس ایسوسی ایشن ترکی نالج شیئرنگ فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہی جارہے ہیںکراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور پارٹیسپیشن بینکس ایسوسی ایشن آف ترکی (TKBB)نے اسلامک فنانس میں جدّت، نالج شیئرنگ اور صلاحیت سازی کو فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (MoU)پر دستخط کیے ہیں۔ اسلامک فنانس میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کیلئے یہ اہم قدم ہے۔ ترکی کے صدر رجب اردگان کے پاکستان کے حالیہ دورہ کے دوران وزیرِ اعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ہیڈ شریعہ کمپلائنس احمد علی صدیقی اور ٹی کے بی بی کے سیکریٹری جنرل اسماعیل وورل نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں ترکی کے صدر،وزیرِ اعظم پاکستان اور دونون ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس اہم شراکت داری میں کراس بارڈر کے ذریعے 3اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اسلامی بینکاری میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا جن میں صلاحیت سازی، نالج شیئر اور آپریشنل ایکسلنس شامل ہیں۔ دونوں اداروں نے شریعہ گورننس ، اسکوک اسٹرکچرنگ، ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق تربیتی پروگرام،پراڈکٹ ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور فنٹیک سلوشن کے شعبوں میں مہارت کے اشتراک کیلئے باہمی پلیٹ فارم کا قیام اور ٹیلنٹ اور جدّت کو بڑھانے کیلئے حکمت عملی کے اشتراک پر اتفاق کیا۔اس شراکت داری کا مقصد اسلامی مالیاتی اداروں کو مضبوط کرنا،ریگولیٹری ہم آہنگی کو فروغ دینااور جدید شریعہ کمپلائنٹ سلوشنز کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو بڑھاناہے۔