ملک کی بڑی تاجر تنظیموں کاغزہ کو بچانے کے لئے 26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ملک کی بڑی تاجر تنظیموں کاغزہ کو بچانے کے لئے 26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) ملک کی بڑی تاجر تنظیموں نےقبلہ اول کے تحفظ، غزہ کو بچانے اور فلسطین کی آزادی کے لئے 26اپریل کو ملک بھر میں شڑ ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہےجبکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلو چ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ھڑتال کی اپیل کو سراھتے ھیں ،حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان سے تاجران پاکستان گزارش کرتے ھیں کہ وہ اس دن کو متفقہ مشترکہ تاریخ ساز فقہید المثال ھڑتال بنا کر اھل غزہ کو پاکستان کی طرف سے ہمت و جرات کا پیغام دیں
جمعرات کوتاجر رہنماوں محمدکاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ،شاھد غفور پراچہ ،شرجیل میر و دیگر تاجر قائدین نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تاجر اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر غزہ کو بچانے کےلئے 26اپریل کو شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے ،کراچی سے لیکر خیبر تک بشمول ازاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شٹر ڈاون ہوگا کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجروں سمیت عوام اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ کریں ۔جماعت اسلامی اور الخدمت کی فلسطین میں جاری امدادی سرگرمیوں کو۔حکومتی سطح پر سراہا گیا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں جماعت اسلامی اور الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ھڑتال کی اپیل کو سراھتے ھیں ،حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان سے تاجران پاکستان گزارش کرتے ھیں کہ وہ اس دن کو متفقہ مشترکہ تاریخ ساز فقہید المثال ھڑتال بنا کر اھل غزہ کو پاکستان کی طرف سے ھمت و جرات کا پیغام دیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاجر فلسیطین کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں فلسطین کے مسلمان سو سال سے قربانیاں دے رہے ہیں گزشتہ گیارہ ماہ میں غزہ پہ ہیئرو شیما سے زیادہ بارود برسایا گیا اسرائیلی فوج کے ساتھ امریکہ سیمت 18ممالک کی افواج غزہ میں قتل عام کر رہی ہیں بھارتی فوج کے فوجی بھی غزہ میں قتل عام میں اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں کاشف چوہدری نے کہاکہ غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سب سو رہے ہیں فلسطین میں61ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں،20ہزار شیر خوار بچے شہید ہوئے ۔کاشف چوہدری نے کہا کہ اہل غزہ کی قربانیوں نےعالم اسلام کو ایک امت بنا دیا ہے پوری دنیا اہل غزہ کے ساتھ کھڑی ہے دنیا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں کاشف چوہدری نے سوال کیا کہ کہاں ہیں 57 اسلامی ممالک کے حکمراں؟کہاں ہیں مسلم ممالک کی افواج ،جنگی اسلحہ اور جنگی جہاز؟ مسلمانوں پر جہاد فرض ہو چکا ہے عرب ممالک جہاد کا اعلان کریں ہم یہاں سے جہاد پر جانے کو تیار ہیں انجمن غلامان امریکہ سے مسلم۔ممالک کو نکلنا ہوگا ہمارا کام ہے اسرائیل کی رسد کا راستہ روکیں کاشف چوہدری نے کہاکہ ہمیں ڈنڈے لےکر دکانیں بند نہیں کرانی ۔دکان دار اور تاجر اسرائیلی مصنوعات کو خریدنا بند کر دیں ہم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اپنی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں کاشف چوہدری نے کہا کہ غزہ کو کھنڈرات بنانے کے باوجود اہل غزہ اسے چھوڑنے کو تیار نہیں مسلم ممالک اہل غزہ کی فریاد کو سنیں پاکستان مسلم۔ممالک کے حکمرانوں اور افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائے آج مسلم ممالک کے حکمران اعلان کریں تو اسرائیل محصارہ ختم کر دے گادنیا بھر کے تاجر فلسطین کے ساتھ کھڑے ہو جائیں صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم فلسطین کی آزادی کو جدوجہد جاری رکھیں گے اس موقع پر دیگر تاجر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کے ساتھ کھڑے ہیں اہل غزہ کے ساتھ تاجران پاکستان غزہ کو بچانے پاکستان کی مسلم ممالک 26اپریل کو نے کہا کہ کا اعلان کے تاجر
پڑھیں:
این اے 213 ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب، صبا تالپور نے میدان مار لیا
عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی سیٹ بچانے میں کامیاب رہی، صبا تالپور نے میدان مار لیا۔ عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب مئیر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے حلقہ این اے 213 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صبا تالپور کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 213 سے صبا تالپور کی کامیابی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور پیپلز پارٹی کے ویژن کا نتیجہ ہے۔
خیال رہے رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی۔ واضح رہے حلقے میں مجموعی طور پر 18 امیدوار مد مقابل تھے، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ ہوا۔ یاد رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے راہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔