اسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طالبہ نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستانی طالبہ انارہ بہرام درانی نے سنگاپور میں منعقدہ اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کو عالمی سطح پر نمایاں کیا ہے۔

پاکستان بھر سے صرف 15 پاکستانی طلباء فائنلز تک پہنچے، جہاں انہوں نے 13 ممالک کے 177 شرکا کے خلاف مقابلہ کیا۔ اس سے پہلے پاکستان بھر سے 26000 طلباء نے مقابلےمیں حصہ لیا جن میں سے صرف پندرہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی مقابلے کے لئے جگہ بنا سکے۔

پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیتا۔ سنگا پور میں ہونے والے اسٹیمکو سائنس گلوبل مقابلوں میں بھی انارہ بہرام درانی نے گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

یہ مقابلہ 12 سے 17 فروری 2025 تک نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں منعقد ہوا۔ مقابلے میں دنیا بھر کے نوجوان سائنسدانوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ 

ان طلباء نے پاکستان میں انٹرنیشنل کینگرو سائنس مقابلے میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سائنس میں لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی نمائندگی انتہائی اہم ہے اور انارہ اس راستے کی پہلی روشن مثال ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ نوجوان ذہنوں کو سائنس اور جدت طرازی میں بہتری کی طرف راغب کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسٹیمکو سائنس گولڈ میڈل

پڑھیں:

تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

لاہور پولیس نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ نے 15 پر کال کی جس پر لٹن روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا۔

ملزم حیب شمسی نے طالبہ کو ہراساں کرنے کے لیے تصاویر بنائیں تھیں۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون تحویل میں لے کر طالبہ کی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔ ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • تصاویر کے ذریعے طالبہ کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • لیوولٹیک کی سولر پاکستان ایکسپو میں شاندار پذیرائی، اسمارٹ انرجی میں نیا سنگ میل
  • خواتین فروری 2025
  • پاکستان کا مہنگا ترین گھر، شان و شوکت کی شاندار مثال، امبانی کے گھر کو پیچھے چھوڑ دیا
  • کیا چاندی ’گولڈ مارکیٹ‘ کی جگہ لے سکتی ہے؟
  • پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی پر ویرات کوہلی کی لب کشائی
  • پی ٹی آئی کا قافلہ بدین سے ماتلی پہنچنے پر شاندار استقبال
  • پاکستان میں سائنس کے جرمن محسن، ڈاکٹر وولفگانگ فالٹر