2025-02-04@08:43:04 GMT
تلاش کی گنتی: 65
«ملکی صورتحال»:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں،عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ دیا ہے جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا،انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی فکر ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے کیونکہ اس سب کا نزلہ...
کوئٹہ+اسلام آبا(آن لائن)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیاسی عمل میں شامل کرنا جمہوری روایات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہو گا سیاسی طور پر باخبر نوجوان ملک کے مسائل کو حل کرنے میں موثر کردار ادا کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے چیف وہپ سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر فیصل واوڈا، معروف اداکار جمال شاہ،مرادن یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندوں اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقاتوں میں اہم قومی امور، مسائل اور باہلی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے تمام رہنما¶ں کو خوش آمدید کہا سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے ملاقات میں قائمقام چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی...
جبیل میں سابک کے زیراہتمام ( ایس ٹی ایم 2025 ) نمائش کا منظر سعودی عرب کے انڈسٹریل شہرالجبیل میں صنعتی ادارہ سابک کی طرف سے ایس ٹی ایم 2025 کے نام سے ایک عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا مقصد دنیا میں مختلف قسم کے صنعتی پیداوارکو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور اپنے کاروبارکودوسروں سے متعارف کرانا ہے۔ نمائش میں موجود حارسکوکمپنی کے سی ای او ریاض عارف کا کہنا تھا کہ یہ نمائش کاروباری حضرات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاکستان میں بھی...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے ملاقات کی ۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق احمد الشرع اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔ قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق منصب سنبھالنے کے بعد صدر نے اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب کا انتخاب کیا۔ شامی صدر احمد الشرع سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کےفروغ اور باہمی تعاون کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔ شام کے ایوان صدر کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تصویر میں الشرع اور ان کے وزیر خارجہ کو...
راؤ دلشاد: وزیر اعظم شہباز شریف سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائشگاہ پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ موجود تھے،اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری ودیگر اراکین قومی اسمبلی بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ،ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا عالمی اقتصادی اداروں کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد خوش آئند ہے ، عوامی فلاح و بہبود کیلئےوفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں ، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی
شام کے نو منتخب صدر احمد الشرع آج (اتوار) سعودی عرب کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ 2 روز قیام کریں گے۔ یہ ان کا پہلا غیرملکی سرکاری دورہ ہوگا، جس کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ حال ہی میں شام میں بڑی سیاسی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ اس دورے میں شام اور سعودی عرب کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔ بدھ کو شام کی نئی حکومت نے احمد الشرع کو عبوری صدر مقرر کیا تھا، ساتھ ہی پرانی سیکیورٹی ایجنسیاں، مسلح گروہ، پارلیمنٹ اور بعث پارٹی کو ختم کرنے جیسے بڑے فیصلے کیے گئے، جبکہ سابقہ آئین کو بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شام کا...
جرمنی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سے ملاقات کر رہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالامال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلیے سنہری مواقع موجود ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومت سے...
لاہور: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
دمشق (صباح نیوز) شام کی عبوری حکومت نے ملک سے بشار الاسد کے طویل دور کے خاتمے اور باغی سربراہ کی حکمرانی کے تناظر میں اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ حسن عبدالغنی نے اعلان کیا کہ ملک کا 2012 کا آئین معطل کردیا گیا ہے۔ فوجی ترجمان حسن عبد الغنی نے مزید کہا کہ شام میں ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں احمد الشرع سابق جنگجو المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا نیا عبوری صدر مقرر کرتے ہوئے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا۔ ترجمان ملٹری آپریشن نے مزید کہا کہ عبوری صدر...
شام میں نئی قیادت نے ملک کا اقتدار سنبھالیا ہے، آئین کو منسوخ کردیا ہے اور بشارالاسد حکومت کا تختہ الٹنے والے شامی گروہ حیات تحریرالشام کے سربراہ احمد الشرع کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کا آئین معطل کر دیا گیا ہے اور احمد الشرع کو عبوری صدر نامزد کیا گیا ہے۔ ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ شام حسن عبدالغنی نے اعلان کیا کہ 2012 کا آئین منسوخ کردیا ہے، شام میں ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔ الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام انجام...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی، معاشی استحکام حکومت اور کاروباری برادری کے مابین تعاون پر منحصر ہے، تمام شعبوں میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا تعارف معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین شبیر دیوان کی قیادت میں پاکستان بزنس کاؤنسل کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں قائم ہونے والے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کی طرز پر تمام شعبوں میں عنقریب خودکار نظام قائم کیے جائیں گے، سروس ڈلیوری کے عمل میں شفافیت لانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے ۔ ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا شہباز شریف...
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، مفاد پرست ٹولہ ملک پر قابض ہے، سسٹم کو ہر طرف سے قبضہ مافیا نے جکڑا ہوا ہے، سیاستدان اس وقت مافیاز کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی بزرگ سیاسی رہنما جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، امیر جماعت نے مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب صہیب عمار صدیقی، ڈائریکٹر آفاق شاہد وارثی اور راو اعجاز الحق سیکرٹری اطلاعات جماعت...
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2024 چینی حکومت فرینڈشپ ایوارڈ جیتنے والے افراد اور چین میں کام کرنے والے غیر ملکی ماہرین کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔پیر کے روز لی چھیانگ نے غیر ملکی ماہرین کو نئے سال کی مبارکباد دی، چین کی جدید کاری کے لئے طویل مدتی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چین کی اصلاحات ،ترقی اور حکومتی امور پر ماہرین کی رائے اور تجاویز کو غور سے سنا۔ پاکستان ،برطانیہ، پولینڈ، مالی، رومانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک کے ماہرین نے سائنسی اور تکنیکی...
اسلام آباد (یبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان‘ رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی‘ علی پرویز ملک‘ رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین‘ نذیر سواتی نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ مالی سال 2024ء میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025ء کے پہلے...
اسلام آباد: مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025 کے پہلے نصف میں 14فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایف ڈی آئی کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا، غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیاطیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا،ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ائیرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔دوسری جانب ترجمان ائیرپورٹ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردوران لینڈنگ کتا رن وے پرآگیا،غیرملکی ائیرلائنز کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے،اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا ذرائع کے مطابق دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ائیرلائن کی پروازکی لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پرآگیا اور طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا اور دوسری بار کوشش پرکپتان نے طیارے کوبحفاظت اتارلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔،دوسری جانب...
اسلام آباد: دبئی سے آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔ اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔ دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے...
علامتی فوٹو دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی ایئرپورٹ: ایئرپورٹس اتھارٹی آوارہ کتوں کو قابو کرنے میں ناکام، ملبہ صوبائی قوانین پر ڈال دیا کراچی ایئرپورٹ پر کتوں کی بہتات فلائٹ سیفٹی کیلئے خطرات دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو سب کو چور، ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا۔نارووال میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لیے گئے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ جو سب کو چور ڈاکو کہتا تھا آج وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی ڈاکو نکلا، اگر وہ پیسہ ملکی خزانے میں آتا تو کئی سو اسکول اور اسپتال بن جاتے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی ترقی کو بریک لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا جبکہ ن لیگ...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی لانے کا سب سے آسان راستہ تعلیم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں عالمی یوم تعلیم کی تقریب سے خطاب ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان بدقسمتی سے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے،نواز شریف اور شہباز شریف ہر دور میں تعلیم پر فنڈ بڑھاتے ہیں، سال 2013ء تا 2018ء اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈ دگنا سے زیادہ کیے جبکہ عمران خان کا 4 سالہ دور منصوبہ بندی کےبغیر گزرا، ’’اڑان پاکستان‘‘ پروگرام میں تعلیم و تربیت کے نئے اہداف مقرر کیے ہیں، جدید ترقی میں صنعت سے زیادہ انسانی وسائل اہمیت اختیار کر گئے ہیں، دنیا میں کوئی ملک90 فیصد خواندگی کے...
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،ن لیگ کی پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،ن لیگ کی پنجاب حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہا ئو س میں اجلاس ہوا۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا زرداری ہاوس میں اجلاس ہوا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی ، سی ای سی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی کمیٹی نے اراکین کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے سیاسی صورت حال اور خصوصی کمیٹی کی بریفنگ پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ ٹرمپ کے آتے ہی تارکین وطن کے خلاف گھیرا تنگ،...
کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے حکومت کی اقتصادی ایجنڈے کا جامع جائزہ پیش کیا اور اڑان پاکستان ۔5ایزنیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا جن کا مقصد سرمایہ کاروں کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیناہے۔ اس موقع پراحسن اقبال نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں...
عرفان ملک:ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید متحرک ہو گئے۔لاہور سمیت پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 29 ہزار 664 مشتبہ افراد کے کوائف اکٹھے کرلئے ، 10 ہزار 441 کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا، واچ لسٹ میں 2301 افغان تربیت یافتہ نوجوان شامل ہیں، مقامی کالعدم تربیت یافتہ 1625 افراد کی مانیٹرنگ بھی شروع کردی گئی۔حکام کے مطابق مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 2462 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔افغانستان کی جیلوں سے رہا 537 افراد کی سرویلنس شروع کردی گئی،پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنے والے 82 افراد کی نشاندہی کرلی ۔پنجاب...
اسلام آباد: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔ برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں، M16 اور M4 رائفلوں کی 292 میگزین جبکہ 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ کلاشنکوف کی 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی شامل ہیں۔ لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں اور بڑی تعداد میں لنکرز بھی برآمد...
پاک افغان سرحد پر غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ، جس سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ،اور میگزین برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے آنے والا غیر ملکی اسلحہ ٹی ٹی پی سے ملنے کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ٹرک سے برآمد ہونیوالے غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 16 اور 4 رائفلوں کے 292 میگزین جبکہ 10 ہزار سے...
پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز پاک افغان سرحد پر سکیوٹی فورسز کی بڑی کامیابی،افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 8 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد سے متصل غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا تھا ،ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ،اور میگزین برآمد کر لئے گئے۔برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26، ایم 16 رائفلیں ، M16 اور M4 رائفلوں کی 292 میگزین جبکہ 10 ہزار...
ایڈوائزری کے تحت 15 ممالک بشمول پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری ہوئی ہے۔ایڈوائزری کے تحت 15 ممالک بشمول پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔ 9 شہروں میں منڈی بہاء الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔ ایڈوائزری میں پہلی بار بیرون ملک کے15 سے40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودیہ، آذربائیجان، ایتھوپیا،سینگال، کینیا، روس،...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پاکستان میں 1.329 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری 48 فیصد اضافہ سے 436 ملین ڈالر تک بڑھ گئی۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 6 مہینوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 130 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کیلئے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے...
اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں مسافر کی لاکھوں مالیت کی غیرملکی کرنسی اور رہ جانے والا قیمتی سامان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے ایمان داری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے واپس کردی۔ ہیڈکوارٹرز پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون (اولڈ ٹرمینل) کراچی کے ترجمان کے مطابق پیشہ ورانہ کارکردگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کا سامان واپس کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرنسی سمیت مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان واپس کر دیا گیا، کسٹمز اسکینر پر چھوڑی گئی 19 لاکھ روپے مالیت کی فارن کرنسی مسافر کو لوٹا دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر جگہ مذہب کارڈ اور ریاست مدینہ کا نام استعمال کرتی ہے، تحریک انصاف مذہب کو اپنی کرپشن، گھناؤنے جرائم کو چھپانے کے لیے استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، سزا بالکل قانون اور ثبوت کے مطابق ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سب سے بڑا ڈاکہ ہے جس سے راہ فرار نہیں اختیار کی جاسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکیل صفائی...
کراچی: پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل پانچویں بار سرپلس ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا ہے۔ اس طرح سے مالی سال 2025 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 21 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے۔ مالی سال 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ دسمبر 2023 کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 109 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چین کی غیر ملکی تجارت میں قابل ذکر کامیابیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، میں نے ایک خبر دیکھی کہ جرمنی میں ایک اسٹور کے سامنے صبح 4 بجے نئے سال کے موقع پر آتش بازی کا سامان خریدنے کے لئے ایک لمبی قطار لگی تھی ۔ آتش بازی کا یہ سامان چین کے صوبہ حہ نان کے شہر لیویانگ جسے ’’چین میں آتش بازی کا شہر‘‘ کہا جاتا ہے ،دنیا بھر میں جاتا ہے۔ اس سامان کو انٹیلجنٹ ، الیکٹرانک اور چھوٹے فائر ڈیوائسز کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے اور حفاظتی دستانوں اور سبز اور ماحول دوست مواد کے ساتھ ایک نئی شکل دی گئی ہے جس کی وجہ...
اسلام آباد : وزیرا عظم شہباز شریف نے عالمی بینک کی جانب سے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کے وعدہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم عالمی بینک کے پاکستان کے لیے اپنے پہلے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف)کے تحت 20 بلین ڈالر کے وعدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، کلین انرجی، ماحولیات، جامع ترقی، اور نجی سرمایہ کاری سمیت 6اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، سی ایف پی ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے جیسا کہ ہمارے ہوم گران...
سال 2024ء میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملازمتوں کے لیے دوسرے ممالک کا رخ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جون 2024 میں جاری کیے گئے پاکستان اکنامک سروے برائے سال 24/2023 میں پاکستان میں تقریباً 45 لاکھ افراد بے روزگار تھے، جن میں 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 11.1 فیصد تھی جب کہ 2023ء میں 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلا ش میں بیرون ملک گئے تھے اس حساب سے پاکستان سے باہر جانے والوں کی سالانہ تعداد میں 15 فیصد کمی آئی۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے کیلنڈر ایئر 2024ء کے دوران 34 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد...
کراچی (کامرس رپورٹر)بینک دولت پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے عالمی اور ملکی اسٹیک ہولڈرز دونوں کے ساتھ مستحکم اشتراک کے ذریعے مالی شمولیت مزید بڑھانے کے مرکزی بینک کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ’’الائنس فار فنانشیل انکلوڑن‘‘ (اے ایف آئی)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر الفریڈ ہانِگ (Hannig)کے ساتھ پیر 13 جنوری 2025ء کو کراچی میں دو طرفہ اجلاس کے دوران کیا۔ معزز مہمان پاکستان کے دورے پر ہیں۔اجلاسکے دوران جمیل احمد نے2024ء تا 2028ء کے لییاسٹیٹ بینک کی جانب سے مالی شمولیت کی قومی حکمت عملی (این ایف آئی ایس) کیتیسرے ایڈیشن کا ذکر کیا، جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہاسٹیٹ بینک...
بیجنگ :چین کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچی جو سال بہ سال 5 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ حجم کے لحاظ سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی تجارت نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار میں ترقی حاصل کی ہے.برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد کا اضافہ ہے اور اشیاء کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کے...
بیجنگ: چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 2024 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے،جس کے مطابق 2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سال 2024 میں چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 610 ملین اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے جو سال بہ سال 43.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں 291 ملین مین لینڈ کے رہائشی، 254 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 64.882 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 41.3 فیصد، 38.8 فیصد اور 82.9 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے ۔ 2 کروڑ 33 لاکھ 19...
100 سال تک برصغیر کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی اور مسلکی اختلاف پیدا نہیں ہوا، مولانا فضل الرحمان
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نامناسب سہولیات کے پیش نظر لوگ شہر چھوڑ رہے ہیں، سیاست انبیا کا وظیفہ ہے،...
ملتان(نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جمیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست اسلامی نہیں بن رہی تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، مدارس میں علوم کی حفاظت ہوتی ہے، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے، ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ہم...
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پرنہیں تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، مدارس میں علوم کی حفاظت ہوتی ہے، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے، ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے...
گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے تعاون سے ڈی ایف او وائلڈ لائف لوئر چترال فاروق نبی کی سربراہی میں غیر ملکی شکاری نے گہریت گول میں مارخور کا کامیاب شکار کیا۔ محکمہ جنگلی حیات لوئر چترال کے مطابق آج لوئر چترال میں واقع مارخور پوائنٹ گہریت کنزرویٹیو کمیٹی کے حدود میں کشمیری مارخور کا کامیاب ٹرافی شکار ہوا۔ اسپین کا باشندہ کرسٹین پبلو آبیلو گامیزو نے کشمیری مارخور کا پرمٹ شکار کیا، اسپین کے شکاری نے مارخور کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر فیس جمع کی تھی جو پاکستانی کرنسی میں 6 کروڑ 12 لاکھ 57 ہزار روپے بنتے ہیں، شکار شدہ مارخور کی عمر 9 سال تھی اور سینگوں کی لمبائی 41.5 انچ تھی۔ واضح رہے...
جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد...
LAKI MARWAT: ضلع لکی مروت میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں ریفر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر جاں بحق ہونےوالے خطاب اللہ کے بھائی ہیں۔
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے...
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی دلدل میں پھنسایا، 4 سال بانی پی ٹی آئی کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلا، آج تحریک انصاف ملک میں وہ کام کر رہی جو آج تک را تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔ احسن اقبال نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف منظم...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی ہے۔اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) ملاقات میں خیبر پختون خوا خصوصاً کٴْرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ کٴْرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات اور خیریت دریافت کی ہے۔ اس موقع پر محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی صحت سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبر پختون خوا خصوصاً کُرم میں قیامِ امن کے لیے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیاء کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کُرم میں قیامِ امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا ہے، بعض عناصر...
میرا برانڈ پاکستان کا مقصد کیا ہے؟ یہ سوال لوگوں کے ذہن میں اُٹھتا ہے۔ اس کا جواب ہر ایک کے پاس کافی اور شافی ہونا چاہیے تاکہ سوال کرنے والوں کو جواب دیا جاسکے۔ بلکہ صرف سوال کرنے والوں کے جواب کے لیے نہیں بات کی جانی چاہیے بلکہ اس موضوع کو عام بات چیت کا محور بھی بنانا چاہیے۔ کیونکہ اس میں ہماری ترقی اور غلامی سے نجات کا راز چھپا ہے۔ میرا برانڈ پاکستان کا مقصد پاکستانی صنعتوں کی مہارت کو اجاگر کرنا مقامی طور پر تیار کی گئی، اشیا کو عالمی سطح پر فروغ دینا ملک کی اقتصادی ترقی کو نئی جہت نیا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تا کہ پاکستانی کاروباری، سرمایہ کار اور جدت...
کراچی: سعودی حکومت نے مختلف بیماریوں کے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردیں، گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دے دی۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(گاکا) نے دنیا بھر کی تمام ایرلائنز کو آگاہی دے دی، دنیا بھر سے کہیں بھی سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے ہدایت پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی۔ سعودی سول ایوی ایشن کےمطابق صحت سے متعلق نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، نئی ویکسینیشن سے متعلق ہدایت سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،تمام ایئر لائنز سعودی عرب آنے والے اپنے مسافروں کو گردن توڑ بخار، سمیت دیگر بیماریوں کی ویکسین لازمی لگوائیں۔ مسافروں کے پاس آمد سے کم از کم 10 دن...
احمد منصور : فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کر لیا۔تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے8مغوی ورکرز کو بازیاب کرا لیا۔ ان سویلین ورکرز کو کبل خیل، لکی مروت کے علاقے سے اغوا کیا گیا،اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی...
اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور خلل کے باعث انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر اور غیر ملکی زرمبادلہ کو نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کے دوران ملک بھر میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا ہے، وی پی این کا بڑھتا استعمال پاکستان کے انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر پر دباوٴ ڈال رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کے دوران پاکستان میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھا ہے، وی پی این کے استعمال نے انٹرنیٹ کی مزید سست روی...
لکی مروت ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغواء کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلیے اغواء کیا ہے۔ اغواء ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی بھی جلادی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے، شیر افضل...
LAKI MARWAT: فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، سیکیورٹی فورسز نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ذرائع کے مطابق آج فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل سے 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا، مغوری سویلین ورکرز نہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک8 مغوی ورکرز کو بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، اور باقی نہتے ورکرز کی بازیابی کے لیے آپریشن...
علامتی فوٹو فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کےلیے اغوا کیا ہے۔ اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کبل خیل کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی بھی جلادی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروالیا جبکہ باقی نہتے ورکرز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ فتنہ الخوارج کی...