اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء ، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے کہاکہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہاکہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔

شہبازشریف نے کہاکہ تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا۔ انہوںنے کہاکہ عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔شرکاء نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا ۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کابینہ کے نے کہاکہ

پڑھیں:

وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا،نئے وزراء کے نام سامنے آگئے

 

حنیف عباسی، طارق فضل، خالد مگسی، مصطفی کمال کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے، ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان

طلال چوہدری ، افضل کھوکھر ، بیرسٹر عقیل اور حذیفہ رحمان، عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی دوڑ میں شامل، وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برادری کی تقریب 27یا 28 فروری کو ایوان صدر میں ہوگی

وفاقی کابینہ میں دو روز کے اندر توسیع کا امکان ہے اور متوقع طور پر نئے وزرا 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں اگلے دو روز میں توسیع کا امکان ہے اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے اراکین بھی دوڑ میں شامل ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور افضل کھوکھر کابینہ میں شامل ہوں گے ۔وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال بھی شامل ہوں گے ، بیرسٹر عقیل اور حذیفہ رحمان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ عبد الرحمان کانجو اور سرادر یوسف بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے جو گزشتہ حکومت میں بھی وفاقی وزیر کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں، اسی طرح ڈاکٹرتوقیر شاہ وزیراعظم کے مشیر ہوں گے ۔مسلم لیگ (ن) کی سیالکوٹ سے خاتون رکن اسمبلی نوشین افتخار کے علاوہ رومینہ خورشید عالم، رضاحیات ہراج اور چوہدری ریاض کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔وفاقی کابینہ کے نئے اراکین کی حلف برادری کی تقریب 27 یا 28 فروری کو ایوان صدر میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزراء، کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ خود لوں گا، وزیراعظم
  • مہنگائی میں کمی،زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے :شہباز شریف 
  • نئے وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات
  • تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم
  • حلف برداری کی تقریب؛ وفاقی کابینہ میں نئے وزراء شامل
  • ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے:وفاقی وزیرِ خزانہ
  • وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا،نئے وزراء کے نام سامنے آگئے