سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضروت ہے،احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
کراچی: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، سندھ میں قدرت نے ہمیں 400 سال کا کوئلہ دیا ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سندھ دور حاضر کی سب سے بڑی موسمیاتی ٹریجڈی کا شکار ہوا ہے، 2022کے سیلاب میں سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، ان حالات میں ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کرنی ہے، سندھ کے ساحلی علاقے سمندر برد بھی ہو رہے ہیں، اس کے لیےسبز انقلاب 2.
سندھ نے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ، ہمیں سیاسی لانگ مارچ نہیں بلکہ اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، پاکستان میں ترقی کی کنجی سیاسی استحکام ہے، برآمدات،انرجی،مہنگائی،اسٹاک سمیت کئی اعشاریے بہتر ہوئے ہیں، اب چوتھی اڑان بھر رہے ہیں،جس میں کامیابیاں مل رہی ہیں، بار بار کہتا ہوں کہ 77 سال میں ہم نے 3 اڑانیں کریش کی ہیں، صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر آگے کی حکمت عملی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا اس کانفرنس میں نمایاں تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں ، تمام صوبوں کے ساتھ شراکت داری کی کوشش کر رہے ہیں،تمام مسلم یا غیر مسلم ممالک نے آبادی پر ہی کنٹرول کر کے ترقی کی، اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو ہماری معیشت بیٹھ جائے گی، آبادی بڑھنے کی شرح 2.55 فیصد ہو گئی ہے، ایکویٹی اور امپاورمنٹ پر بھی کام کر رہے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹروے کو پورٹ کے لیے قابل استعمال بنائیں گے، کراچی حیدرآباد موٹروے کی تعمیر نو پر بھی کام کر رہے ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے اس سال شروع کرنے کو ترجیح بنایا ہے، بھر پور تعاون کا یقین دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شکریہ، سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے، پرائیویٹ سیکٹر،سول سوسائٹی کو بھی ساتھ دینےکی دعوت دیتے ہیں، یقین ہے ملکر عوام کو بہتر رہائش،تعلیم،معیار زندگی دے سکیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال باد موٹروے کرنے کی رہے ہیں
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین دشمن بھارت نے یہ مہم جوئی پاکستان کے خلاف نہیں کی تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ عارف علوی امریکا میں ریاست کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، یہ پاکستان پر پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں، کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے اپنی سیاست پاکستان کے مفاد سے اوپر رکھی ہوئی ہے، یہ کس شخص کیلئے شور مچا رہے ہیں، جس کی چوری کا دستاویزی ثبوت پکڑا گیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے تاریخ کی سب سے زیادہ شفاف دستاویزی چوری کی، عوام کی دولت پر بدترین ڈاکہ ڈالا۔