کاروباری اعتماد بحال؛ پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
سرمایہ کاروں کا حکومت کی کاروباری پالیسیوں پر اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ملکی معاشی استحکام کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشیں کامیاب نتائج دے رہی ہیں اور ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ سرمایہ کاری 1.
توانائی، زراعت و ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں کاروباری سودے، سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں فروغ کا ثبوت ہیں۔ معاشی استحکام کے لیے دفاع، آئی ٹی و توانائی سمیت مختلف ترجیحی شعبوں میں تیز رفتار منظوریوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کا سنگل ونڈو ماڈل، منصوبہ جاتی سرمایہ کاری اور بین الوزارتی روابط میں نمایاں بہتری کا سبب بنا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اہم کمپنیوں کے انضمام کی بدولت 148 ملین ڈالر کا حصول خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی کمپنی ارامکو ایشیا کی جانب سے جی او پیٹرولیم میں 40 فیصد جب کہ مصری کمپنی ایم این ٹی ہیلن کا 'ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس بینک کے حصول کے باعث مؤثر غیر ملکی سرمایہ کاری کو تقویت ملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یوریکم ایس پی اے کی فاطمہ یوریکم رائس ملز میں 50 فیصد شراکت سے قومی معیشت مزید مضبوط ہوئی ہے۔
اسی طرح ٹوٹل پارکو میں 50 فیصد اور شیل پاکستان میں 77 فیصد سے زائد حصص کی غیر ملکی خریداری، خلیجی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تجارتی روابط مزید مضبوط کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ فن ٹیک کے تحت بازار ٹیکنالوجیز کو 100 ملین ڈالر فنڈنگ، پاکستانی اسٹارٹ اپس عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کا مشترکہ منصوبہ بھی پاکستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بھر پور کاوشوں کے باعث منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں معدنی سرمایہ کاری کے مواقع پر زور
فورم میں پالیسی اصلاحات پر تبادلہ خیال، متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور نئی شراکت داریوں کا آغاز ہونے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری میں نمایاں غیر ملکی
پڑھیں:
فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ
فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کا ملکی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ ریٹنگز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی، اس سے ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس پیش رفت کے بعد ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل دستیاب ہوں گے، ترقی کا یہ سفر رکے گا نہیں۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔