راؤ دلشاد: سربراہ ن لیگ نواز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک کی ملاقات ہوئی 
جاتی امرا میں نواز شریف سے  شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک  کی  ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی،لیگی رہنماؤں کی پارٹی قائد سے ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ،علی پرویز ملک نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور محصولات کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔
نواز شریف نے معیشت کے استحکام پر علی پرویز ملک اور وزارت خزانہ حکام کی خدمات کو سراہا

اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پرویز ملک اور علی پرویز ملک نواز شریف

پڑھیں:

معاشی استحکام، موثر حکمت عملی سے مشروط

وزیراعظم شہباز شریف نے آیندہ پانچ برس میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے پر زور دیا جب کہ سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ’’اڑان پاکستان‘‘ ویژن کے تحت برآمدی صنعتوں کو فروغ دیا جائے۔

 معاشی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے تمام معاشی اشاریے مثبت پرفارم کر رہے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے، افراط زر کی شرح بھی کافی نیچے آچکی ہے حکومتی پالیسیاں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی گواہی دے رہی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ مستحکم پرفارم کر رہی ہے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تین بلین ڈالر سے بڑھ کر 12 بلین ڈالر ہو گئے ہیں۔ ان تمام پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی مزید تصدیق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کی ہے فچ ریٹنگز نے معاشی استحکام کی بحالی اور غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مضبوط رکھنے کے لیے پاکستان کی پیش رفت کا اعتراف کیا ہے۔

 بلاشبہ معاشی ترقی کا سفر حکومتی کاوش کا نتیجہ ہے، 2023میں آئی ایم ایف پروگرام خدشات کا شکار تھا، ملک کے ڈیفالٹ کر جانے کی باتیں کی جارہی تھیں، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ معاشی میدان میں پاکستان دوبارہ ٹیک آف کرنے کے لیے تیار ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ خوش آیند ہے اور اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے سالوں میں ملکی معیشت قدرے مستحکم ہوسکے گی۔

رواں مالی سال 2024-25کے پہلے7ماہ میں پاکستانی برآمدات میں ایک ارب 77کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جب کہ ٹیکسٹائل، غذائی اشیا اور پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری کے دوران ملکی برآمدات 10 فیصد اضافے کے ساتھ 19 ارب 55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17 ارب 77 کروڑ ڈالر تھیں۔

 معیشت کی بہتری کے لیے صنعتوں کا فروغ بنیادی ضرورت ہے۔ دوسری جانب برآمدات میں اضافے کو بھی خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں اب بھی کم قرار دیا جارہا ہے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معیشت کے استحکام کے لیے اس سے امید کی ایک کرن ضرور دکھائی دیتی ہے۔ رواں مالی سال میں یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں تقریباً چار ارب ڈالر کا بڑا اضافہ انتہائی خوش آیند ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے ترجیحی درجہ ملنے یعنی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی بدولت بیشتر پاکستانی مصنوعات کو یورپی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری اور ترجیحی داخلے کی اجازت ہے۔

برطانیہ، نیدر لینڈز، فرانس، جرمنی اور بیلجیم سمیت شمالی اور مشرقی یورپ پاکستانی مصنوعات کے لیے ایک بڑی منڈی بنے ہوئے ہیں۔ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کی بحالی اور اقتصادی ترقی کا سفر جاری رکھا جا سکتا ہے اور اس کے لیے حکومت بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات ٹریڈ آفیسرز کو فعال کرے اور انھیں برآمدات میں اضافے کے لیے ٹارگٹس سونپے جائیں۔ ملک کے اندر برآمدات میں اضافے اور صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی قیمتوں اور شرح سود میں مزید کمی جیسے اقدامات ناگزیر ہیں۔

 مالی سال کی پہلی ششماہی ایک سازگار معاشی تصویر پیش کرتی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گرتی ہوئی افراطِ زر یعنی مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی اور ادائیگیوں کا مثبت توازن ہے۔ ملکی برآمدات میں اضافہ بنیادی طور پر خوراک اور ٹیکسٹائل کے شعبوں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ تیار ملبوسات، کپڑا اور چاول پاکستان کی بڑی برآمدات رہی ہیں۔ جس کے بعد چینی، تولیہ، فارماسیوٹیکل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ پاکستان کی برآمدات میں اہم شعبہ آئی ٹی سیکٹر ہے جو ملک میں انٹرنیٹ چیلنجز کے باوجود مسلسل ترقی کر رہا ہے اور دسمبر میں ملکی تاریخ میں سب سے بڑی آئی ٹی برآمدات دیکھی گئیں۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان نے دسمبر میں تاریخ میں سب سے زیادہ 348 ملین امریکی ڈالر کی آئی ٹی برآمدات ریکارڈ کیں۔ پاکستان کی گزشتہ چھ ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ ایک ارب 86 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں اور یہ سالانہ بنیادوں پر 28 فی صد زیادہ ہے۔ آئی ٹی کمپنیوں کی برآمدات میں اضافے کی اہم وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام ہے۔ جس کی وجہ سے اب پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں اپنے منافع کا بڑا حصہ پاکستان منتقل کرنے پر آمادہ نظر آتی ہیں۔

پاکستان کی آئی ٹی کمپنیز نے تیزی سے دنیا کے مختلف ممالک بالخصوص خلیجی ممالک میں اپنے کلائنٹس میں اضافہ کیا ہے۔ آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے باوجود اس میں ترقی کی رفتار پوٹینشل سے بے حد کم ہے۔ حکومت کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل حل کرنا ہوں گے اور ملک میں تیز تر انٹرنیٹ کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنانا ہوگا۔

برآمدات بڑھائے بغیر ملک کے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ ملکی معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کرنے کے لیے برآمدات، ترسیلاتِ زر اور ٹیکس وصولی میں اضافہ ناگزیر ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 32ارب 30کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، لیکن ہمارے ہاں حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے برآمدات میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ طے شدہ برآمدی ہدف حاصل کرنے اور برآمدات میں اضافے کا رجحان برقرار رکھنے کے لیے برآمدی صنعتوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔

اس ضمن میں ٹیکسٹائل جو ملک کا کلیدی برآمدی شعبہ ہے اور زراعت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ پاکستان اپنی کموڈیٹی برآمدات اور سروسز کی برآمدات میں اضافے کے ساتھ فوری طور پر اپنی افرادی قوت کی برآمدات کو بھی بڑھا سکتا ہے۔ دنیا کے بہت سے ملکوں کو افرادی قوت کی سخت ترین ضرورت ہے اورکئی ملک ان کی اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے حکومتی سطح پر انتہائی فعال ہیں۔

مختلف ترقی پذیر ممالک کے سفارت خانے ان کے فعال سفیر اور اکنامک یا تجارتی اتاشی اس بات کے لیے کوشاں رہتے ہیں کہ ان کے ملک کے افراد کو زیادہ سے زیادہ ان امیر، صنعتی ممالک میں کھپایا جائے تاکہ وہ یہاں سے زرمبادلہ کما کر اپنے ملکوں کو روانہ کریں۔ پاکستان میں بے روزگاری کے مسئلے کا فوری حل بھی یہی ہے کہ ہم اپنے بے روزگار نوجوانوں جن کی اکثریت معمولی پڑھی لکھی ہے انھیں کسی بھی شعبے میں ٹرینڈ کرکے متعلقہ ملک کو قانونی طریقے سے بھجوایا جائے اور وہاں بھی ان کو بے یار و مددگار نہ چھوڑا جائے۔ ہمیں پانچ سال میں دگنی برآمدات کے ساتھ ساتھ ایک سال میں دگنی ترسیلات کی ضرورت ہوگی جو اسی طرح ممکن ہے کہ ہم اپنی افرادی قوت کی بھرپور ٹریننگ کر کے ان کو بیرون ملک روزگار دلانے کی حکومتی سطح پر بھرپور کوشش کریں۔

حکومتی اخراجات میں کمی، نجکاری، قرض کی ادائیگیوں اور وسائل کی وفاق اور صوبوں میں تقسیم کے علاوہ بھی کئی ایسے معاملات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ ملکی مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ بڑھتی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت بعض معاملات ایسے ہیں جن پر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کا اقتصادی ترقی کا خواب شاید پورا ہونا ممکن نہ ہو پائے۔ 2.55 فیصد کی رفتار سے بڑھتی آبادی کسی ٹائم بم کی طرح ہے جب کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

گزشتہ سیلاب میں ہونے والے اربوں ڈالر کے نقصانات کے نتائج ملکی معیشت آج بھی بھگت رہی ہے لیکن اِس کے باوجود اِن مسائل کے حل کے لیے ویسے کام نہیں ہو رہا جیسے ہونا چاہیے۔ اِن معاملات کو ایمرجنسی بنیادوں پر حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف بین الاقوامی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل بات کر رہے ہیں۔ ’’ اْڑان پاکستان‘‘ میں ماحولیات کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن آبادی میں اضافہ اِس میں شامل نہیں ہے جو کہ سب سے زیادہ گمبھیر مسئلہ ہے۔ بہتر ہے اگر اِس پروگرام میں فائیو ایز کے ساتھ ایک پی بھی شامل کر لیں بلکہ بعض ایسے تمام بنیادی مسائل کو اِس پانچ سالہ پروگرام کا حصہ ہونا چاہیے جو ملکی معیشت پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں، لہٰذا اس حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو سکے اور عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس، شہباز کی محنت سے معاشی استحکام آیا: نوازشریف
  • معاشی استحکام، موثر حکمت عملی سے مشروط
  • نواز شریف سے شائشہ پرویز اور علی پرویز ملک کی ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیال
  • مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف
  • مصنوعی سیاسی بحران کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف
  • مصنوعی سیاسی بحران کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف
  • مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی:نواز شریف
  • مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف
  • معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے: علی امین گنڈا پور